سید عاطف علی
لائبریرین
بھائیو!!! غالب صاحب کے مقتولین میں میں اگر چہ شامل ہوں ۔ مگر احباب کے لیے ایک تجویز ۔۔۔ مرزا کی بنیادی وجہ شہرت اور مقام دراصل شعر و شاعری ہی ہے ۔ اور کو ئ غاالب شناس( کسی بھی درجےکا ) ہر واقف ھوگا کہ جناب کی شاعری میں غلو کرنے کی بھی بے پناہ گنجایش ہر لحاظ سے فی نفسہِ حسب فکرو فہم قاری موجود ہے۔ اس پرایک ہمہ گیر دلیل یہ بھی کہ المعنی فی بطن الشاعر۔ چنانچہ کسی کی پسندیدگی کے درجے کوذرا ہلکا لیا جائے تو بہتر ہوگا اور جہان تک تحقیق کا تعلق ہے تو فقط حقایق یابی سے مستفید ہونا سب کا حق ٹھہرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف۔