ذرا سی بدگمانی!!!!

ابن رضا

لائبریرین
نظم

ذرا سی بدگمانی کے
فسوں کی مہربانی سے
تعلق ٹوٹ جاتے ہیں
دلوں میں رنجشیں پروان چڑھتی ہیں
کہ جیسے سنگ دل آکاس بیل آ کر
بدن پر پیڑ کے ایسے
چمٹ جائے
کہ جیسے جونک ہو کوئی
کہ جو اس کی رگوں سے خون سارا
چوس کر اُس پیڑ کو تو ناتواں کردے
مگر خود پھیلتی جائے
اگر اس بدگمانی کے
فسوں کو توڑنا چاہیں
تو حسنِ ظن
سے بہتر دوسرا کوئی
نہیں منتر
ہمیشہ حسنِ ظن رکھیں


برائے توجہ اساتذہ
محمد یعقوب آسی صاحب و الف عین صاحب
 
آخری تدوین:
فوری طور پر دو نکتے۔
۔۱۔ سِح ر ۔ (وتد مفروق): جادو ، سَ حَر ۔ (وتد مجموع): صبح ۔
۔۲۔ ’’حسنِ ظن کرنا‘‘ معروف نہیں، ’’حسنِ ظن رکھنا‘‘ معروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔
مزید پھر سہی۔
 
آخری تدوین:
نظم

ذرا سی بدگمانی کے
فسوں کی مہربانی سے
تعلق ٹوٹ جاتے ہیں
دلوں میں رنجشیں پروان چڑھتی ہیں
کہ جیسے سنگ دل آکاس بیل آ کر
بدن پر پیڑ کے ایسے
چمٹ جائے
کہ جیسے جونک ہو کوئی
کہ جو اس کی رگوں سے خون سارا
چوس کر اُس پیڑ کو تو ناتواں کردے
مگر خود پھیلتی جائے
اگر اس بدگمانی کے
سحر کو توڑنا چاہو
تو حسنِ ظن
سے بہتر دوسرا کوئی
نہیں منتر
ہمیشہ حسنِ ظن کیجے


برائے توجہ اساتذہ
محمد یعقوب آسی صاحب و الف عین صاحب

قابل غور بات یہ ہے کہ آپ نے آزاد نظم کی اصل کو پالیا ہے۔ خوش رہیے اور مشق سخن جاری رکھیے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
قابل غور بات یہ ہے کہ آپ نے آزاد نظم کی اصل کو پالیا ہے۔ خوش رہیے اور مشق سخن جاری رکھیے۔
اس اصل سے تو آشنائی بڑی پرانی ہے البتہ نثری نظم جو کہ "لفظ" دھاگے میں موضوعِ گفتگو رہی اس میں غلط فہمی کے ساتھ پہلا تجربہ تھا۔توجہ کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ سلامت رہیے
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اب تو اچھی نظم ہے، غیر تبدیل شدہ میں کہاں غلطیاں تھیں، ان کا پتہ نہیں چلا۔ اگر اصل تخلیق کو ایسے ہی رہنے دیا جاتا تو بہتر تھا کہ دوسرے احباب بھی ان اغلاط سے سیکھتے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اب تو اچھی نظم ہے، غیر تبدیل شدہ میں کہاں غلطیاں تھیں، ان کا پتہ نہیں چلا۔ اگر اصل تخلیق کو ایسے ہی رہنے دیا جاتا تو بہتر تھا کہ دوسرے احباب بھی ان اغلاط سے سیکھتے۔
سر اغلاط سر آسی صاحب کے مراسلے میں درج ہیں۔ ایک فسوں کی جگہ سحر باندھا تھا تلفظ غلط تھا اور دوسرا حسنِ ظن کیجے کو حسنِ ظن رکھیں سے بدلا ہے
 

الف عین

لائبریرین
میں تو سمجھ گیا تھا لیکن شاید عوام الناس نہیں سمجھ پاتے۔ اس وجہ سے جو مشورہ دیا تھا، اسے اصلاح سخن میں پوسٹ کرنے والے گرہ سے باندھ لیں تو بہتر ہے۔ ترمیم کے بعد ایک نیا پیغام پوسٹ کر دیا کریں۔
 
Top