سید عمران
محفلین
سارا مسٔلہ ریٹرن ٹکٹس کا ہے۔۔۔آپ ہمارے مہمان ہوں
ضرور تشریف لائیے کراچی
وہ حل ہوجائے تو کل کے آتے آج آجائیں!!!
سارا مسٔلہ ریٹرن ٹکٹس کا ہے۔۔۔آپ ہمارے مہمان ہوں
ضرور تشریف لائیے کراچی
بہت شکریہ نین بھیابہت عمدہ سیما علی اپیا! زبردست احوال اور معلومات۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور ویکسین کا اثر قائم کرے۔ ڈاکٹر فاخر رضا صاحب کو بھی اللہ پاک ہمت و استقامت دے۔ کتنی بار سوچتے ہیں کہ کراچی میں کیسے کیسے محفلین ہیں۔ ان سے ملاقات کیسے ممکن ہے۔ بس کبھی ان شاءاللہ ہم بھی آپ تمام بڑے لوگوں سے مل پائیں گے۔
اطلاعاً عرض ہے کہ اس عفریت یعنی کووڈ کی آمد سے پہلے ہم نے ناشتے اور عشائیے سب میں اپنی حاضری یقینی بنائی ہے۔ اب ذرا احتیاط کررہے ہیں۔ ویکسین کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کروالیا ہے۔ دونوں ڈوزز لگ جائیں تب دوبارہ ناشتے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ بہنا کے گھر ناشتہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی!!!اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کے یہ دونوں دوست ناشتہ کی کلاس بنک کرنے کے ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔
سو اب آپ کو کسی اور پر تکیہ کرنے پڑے گا!!!
ان شاء اللّہ بھیا آپکو آپکی بہنا دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے !!! اب نئی کمیٹیاں ڈال دیں پرُانی کمیٹیاں ختم ہو گئیں !!!اللہ سلامت رکھے اتنی محبت سے بہنا کہنے والے بھیا کو جگُ جگُ جییں آمین ۔۔۔۔۔۔بہنا کے گھر ناشتہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی!!!
ہم نے جس ناشتہ کی بات کی تھی اس سے مراد روایتی ہوٹل والا ناشتہ تھا۔۔۔بہنا کے گھر ناشتہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی!!!
اگر ہم اتنی محبت سے بہنا بہنا کہیں تو ہمارا ناشتہ بھی پکا؟؟؟ان شاء اللّہ بھیا آپکو آپکی بہنا دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے !!! اب نئی کمیٹیاں ڈال دیں پرُانی کمیٹیاں ختم ہو گئیں !!!اللہ سلامت رکھے اتنی محبت سے بہنا کہنے والے بھیا کو جگُ جگُ جییں آمین ۔۔۔۔۔۔
بالکلُ صد فی صد پکآاگر ہم اتنی محبت سے بہنا بہنا کہیں تو ہمارا ناشتہ بھی پکا؟؟؟
جیتی رہیے بہت شکریہ بٹیا !!!!!بہت پیاری ملاقات و احوال! دلچسپ و داد بہت
آمین الہی آمینبہت خوب آپا، ایس آئی یو ٹی کے احوال جان کر بہت خوشی ہوئی یقیناً رضوی صاحب پاکستان کا سرمایہ ہیں اور مبارکباد ان خوش نصیبوں کے لیے جو اس خیر کے کام میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور فاخر رضا جیسے اصحاب کا تو کہنا ہی کیا جو اس ادارے کے معیار کو بہتر سے بہتر کیے جا رہا ہیں اللہ پاک ان تمام اصحاب کو خیرِ کثیر عطاء فرمائیں جو اس سے جڑے ہوئے ہیں
آج ہم اپنی کوڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے ایس آئی یو ٹی پہنچے اور یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری محفل کے بے حد فعال رکن ڈاکٹر رضا اس عظیم ادارے سے وابسطہ ہیں انتہائی مودب اور ملنسار ہستی ہیں۔
بھیا بہت شکریہسیما آپی آپ کی ڈاکٹر فاخر صاحب سے ملاقات اور وہاں پر آپ کی مصروفیت کا پڑھ کر معلومات میں خاصا اضافہ ہوا۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو ہمت طاقت اور جزائے خیر دے۔
منتظر ہوں آپ کی لاہور آمد کا۔۔۔ ویسے اگر آپ اسلام آباد بھی آئیں تو بتائیے گا۔ کیا معلوم اسلام آباد ہی چکر لگ جائے۔ میرے لیے اس سے بڑی عزت نہیں کہ اپنی اپیا سے ملاقات ہو جائے۔بہت شکریہ نین بھیا
سلامت رہیے سب سے زیادہ آپکی محبت و خلوص ہے جو ان شاء اللّہ ایک ضرور ملائے گا ہمیں بڑی مسرت ہوگی اتنے شاہکار لکھنے والے بھیا سے ملکر ۔۔ڈھیروں دعائیں اور پیار ہمارے بچوں کو جیتے رہیں ماں باپ کے سائے میں پروان پائیں آمین آماں کی خدمت میں ہمارا دست بستہ آداب!!!!!!
ایک کراچی ہی نہیں آیا جاتا ہم سے۔۔۔ انشاء لاہور نہیں آتے تھے اور ہم کراچی نہیں جاتے۔۔۔ لیکن اب لگتا ہے کہ کسی دن آنا ہی پڑے گا۔ آپ کی محبت پر سراپا سپاس ہوں۔آپ ہمارے مہمان ہوں
ضرور تشریف لائیے کراچی
جو مل جائے دوستوں کا مدعا ہوگا۔۔۔۔۔گول گپیں!!!
یعنی کہ گپے!!!
ان شاءاللہ ضرور ملاقات ضرور ہوگی ہمارا دل بھی بہت چاہتا ہے کہ ہم جلد ملیں! بچوں سے ، اماّں جاں سے اور اپنی بھاوج سب سے ضرور ملیں! ریحاب عشبہ زین کو بہت سارا پیار۔بہت ڈھیر ساری دعائیں شادو آباد رہیے ۔۔۔۔۔۔منتظر ہوں آپ کی لاہور آمد کا۔۔۔ ویسے اگر آپ اسلام آباد بھی آئیں تو بتائیے گا۔ کیا معلوم اسلام آباد ہی چکر لگ جائے۔ میرے لیے اس سے بڑی عزت نہیں کہ اپنی اپیا سے ملاقات ہو جائے۔
سُن کر اچھا لگا کہ اردو محفل پر ڈاکٹر فاخر رضا ہیں اور وہ بھی ایس آئی یوٹی میں میرا مقصد یہ تھا ڈاکٹر کا پوچھنے کے لئے کہ ہم لوگ بہت سے ایسے مسائل بھی ڈسکس کررہے ہوتے ہیں جو کہ صرف ڈاکٹر وغیرہ کو ہی کرنے چاھئیے ڈاکٹر کی موجودگی میں اِن میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔آج ہمیں احساس ہوا کہ اکثر ہم اُردو محفل کہ نورتن کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں قعطناً مبالغہ آرائی نہیں ۔۔۔
آج ہماری ملاقات اُردو محفل کہ پہلے نورتن سے ہوگئی ۔جو اسمِ بامسمیٰ ہیں فاخر رضا ڈاکٹر صاحب جو ایک انتہائی معتبر پیشے سے منسلک ہیں اور سونے پہ سہاگہ وہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی جیسے عظیم انسان کے عظیم مشن کا حصہ ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہماری ملاقات بہت مختصر مگر بہت پرُ اثر تھی ۔آج ہم اپنی کوڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے ایس آئی یو ٹی پہنچے اور یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری محفل کے بے حد فعال رکن ڈاکٹر رضا اس عظیم ادارے سے وابسطہ ہیں انتہائی مودب اور ملنسار ہستی ہیں۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر صاحب کے لئے ۔۔
اُِنھوں نے ہمیں اپنے ادارے کے بارے بہت ساری ایسی باتیں بتائیں جو ہمارے لئیے نئی تھیں جیسے کہ انکا کینسر وارڈ ،لیور ٹرانپلانٹ !اُنھوں نے بتایا کہ اس وقت ایس آئی یو ٹی میں یورولوجی، نیفرولوجی، پیڈیاٹرک، کینسر اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے کام کر رہے ہیں۔اور بہت ساری وہ باتیں بتائیں جو ہم ایس آئی یو ٹی کے بارے میں ہم نہ جانتے تھے واقعی اصل مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن صاحب جیسے ہی ہوتے اور اُنکے ساتھی اُنکے ساتھ ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ۔ سب سے زیادہ جس چیز نے ہمیں متاثر کیا وہ دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی جو 2005ء میں قائم کیا گیا تھا۔۔۔جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین میں چار سالہ بی-ایس ڈگری دی جاتی ہے (ان میں سے 58 فی صد عورتیں تھیں)- ان میں آپریشن تھیٹر سائنس سے لیکر نیوکلیر میڈیسن اور ریڈیو تھیریپی کے مضامین شامل ہیں۔۔۔
چونکہ ایس آئی یو ٹی تعلیم کو بھی بنیادی حق سمجھتا ہے ٹکنیکل تعلیم کو بھی اپنے مشن کا حصہ بنایا ۔۔جتنی باتیں اُِنھوں نے ہمیں بتائیں ہم نے کوشش کی کہ آپ لوگوں سے شئیر کریں جو باتیں ہمیں یاد رہ گیئں ہیں کوشش کی کہ آپ سب کو بھی بتائیں اگر کہیں غلطی کر گئیے ہیں تو امید ہے ڈاکٹر فاخر رضا اصلاح کر دیں گے۔۔۔
ہمارے لئیے یہ ایک خوش آئند خبر سے کم نہ تھی کہ ایس آئی یو ٹی میں ایک خوبصورت لائبریری بھی موجود ہے جو ہمیں ڈاکٹر رضا نے ہمیں دیکھائی ۔
ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر فاخر رضا بیٹے کے لئیے جیتے رہیں اور دن دونی اور رات چوگنی ترقی حاصل اور پروردگار انکو اپنے نیک مشن میں کامیابیاں عطا فرمائے
آمین الہی آمین