ذکر قرآنی سافٹوئیر کیساتھ چھیڑ چھاڑ!

arifkarim

معطل
حال ہی میں ریلیز ہونے والے ذکر قرآنی سافٹوئیر کی بدولت قرآنی متون و تراجم کا استعمال بہت آسان ہو گیا ہے۔ کچھ دن قبل ابوشامل بھائی کی طرف سے خاکسار کو اس پر ریسرچ کی تاکید کی گئی تھی کہ اسمیں باآسانی کسٹمائیزڈ ترجمہ کیسے شامل کیا جائے۔ نیز خاکسار اسمیں اپنا القلم قرآن فانٹ کا متن شامل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ یوں یہ تھریڈ انہی چنداں تجربات کی ایک کڑی ہے۔
اپنا ترجمہ شامل کرنے کا طریقہ!
۱۔ ذیل سے ابو شامل بھائی کی طرف سے بھیجا گیا ترجمہ اتار لیں:
http://arifkarim.no/Public/abushamil.trans.zip
۲۔ اسمیں دو فائلیں ہیں۔ ایک متن کی ٹیکسٹ فائل اور دوسری اسکی پراپرٹی فائل۔ پراپرٹی فائل کو ایسے سیٹ کیا گیا ہے:
کوڈ:
# Translation descriptor
version=1.0

id=abushamil
copyright=Restricted

country=PK
language=ur
direction=rtl

encoding=UTF-8
file=abushamil.txt
delimiter=\n
lineDelimiter=\n

localizedName=ابوشامل
name=Abushamil
۳۔ اس ٹرانسلیشن فائل کو امپورٹ کرنے کیلئے ذکر سافٹ وئیر میں اس مقام پر جائیں:
1-imoprt-translation.png
اور پھر مندرجہ بالا فائل abushamil.trans.zip سلیکٹ کر لیں۔ یہ ایک ایرر دیگا کہ اسکا ڈیجیٹل دستخط موجود نہیں‌ہے۔ اسکو اوکے کر دیں اور اپنے نئے ترجمے سے استفادہ حاصل کر لیں۔ :)
b174.gif


اپنا کسٹمائزڈ قرآنی متن شامل کرنے کا طریقہ!
۱۔ ذکر کے انسٹالیشن فولڈر میں‌جائیں:
کوڈ:
C:\Program Files\Zekr [Indo Pak]\res\text\quran
۲۔ یہاں quran-simple.txt کے نام سے محمدی قرآنی فانٹ کا متن موجود ہوگا۔ اسکو مندرجہ ذیل القلم قرآنی متن سے ریپلیس کر دیں:
http://arifkarim.no/Public/quran-simple.rar
۳۔ اب اپنا ذکر سافٹوئیر چلائیں اور دیکھیں کہ اسکا قرآنی متن تبدیل ہو چکا ہوگا!:grin:
۴۔ فانٹس کی کسٹمائیزیشن کیلئے Tools> Options> View میں جائیں اور تمام سیٹنگز ایسے سیٹ کر لیں:
b175.gif
۵۔ لیجئے مکمل کسٹمائزڈ متن و ترجمہ حاضر خدمت ہے:
b176.gif

اسمیں ابھی مزید تجربات و تھیمز کی کنفیوگیریشنز کی گنجائش موجود ہے۔ ویب ڈویلپمنٹ ایکسپرٹس اس جانب بھی ذرا توجہ کریں۔ شکریہ!
نوٹ! اگر متن درست ظاہر نہ ہو تو اپنا یونی اسکرائب اپڈیٹ کرکے دیکھیں۔ یا Ctrl+R دبائیں تاکہ پیج کو اپڈیٹ کیا جاسکے!
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ عارف! مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے تو پورا ٹیوٹوریل لکھ دیا، بہت خوب۔ ابھی چیک کرتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
بہت شکریہ عارف! مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے تو پورا ٹیوٹوریل لکھ دیا، بہت خوب۔ ابھی چیک کرتا ہوں۔

جی پہلے میں نے سوچا کہ خالی آپکو ترجمہ فائل بھیج دیتا ہوں۔ لیکن یہ کام اتنا سمپل تھا کہ ایک چھوٹے سے ٹیوٹوریل کی مدد سے ہر کوئی گھر بیٹھے اپنی مرضی کا "ترجمہ و متن" بنا کر بچوں کو دے سکتا ہے!
 

ابوشامل

محفلین
بہرحال جس ترجمے کو میں نے آزمایا ہے اسے اس ذکر کے لیے بنانا اتنا "بچوں کا کھیل" نہ تھا خصوصاً جب ترجمہ پیرا گرافس کی صورت میں ہو اور پھر اسے فی آیت فی ترجمہ کے حساب سے سیٹ کرنا ہو :)
میں نے چیک کر لیا ہے بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔ بہت شکریہ
 

ابوشامل

محفلین
اچھا چلیں یہ بتائیں عارف! کیا یہ ممکن ہے کہ ہم ذکر انڈو پاک کو مزید موڈیفائی کر دیں اور اس میں صرف ایک یہ میرا فراہم کردہ ترجمہ اور ایک انگریزی ترجمہ ہی شامل ہو؟
 

arifkarim

معطل
اچھا چلیں یہ بتائیں عارف! کیا یہ ممکن ہے کہ ہم ذکر انڈو پاک کو مزید موڈیفائی کر دیں اور اس میں صرف ایک یہ میرا فراہم کردہ ترجمہ اور ایک انگریزی ترجمہ ہی شامل ہو؟

جی ہاں اسکے لئے ایک "الگ" تھیم اور انسٹالیشن پیکج بنانے کی ضرورت پیش آئے گی۔ جو کہ میرا خیال میں پروگرامر حضرات ہی کر سکتے ہیں۔ اسی لئے میں‌نے اوپر لکھا تھا کہ "میدان " خالی ہے! :battingeyelashes:
میں اسکی کوڈنگ کو کسی حد تک سمجھ پایا ہوں۔ جاوا بیسڈ ہے اور متن وغیرہ css اور html میں کوڈ کیا گیا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
تو کسی بندے کا حوالہ دیں نا؟ کون سا ایسا بندہ ہے جو یہ کام کر سکتا ہے؟ اگر کوئی رضاکارانہ طور پر خود ہی سامنے آ جائے تو ست بسم اللہ!
 

arifkarim

معطل
تو کسی بندے کا حوالہ دیں نا؟ کون سا ایسا بندہ ہے جو یہ کام کر سکتا ہے؟ اگر کوئی رضاکارانہ طور پر خود ہی سامنے آ جائے تو ست بسم اللہ!

محفل پر کئی افراد یہ کام کر سکتے ہیں۔ بس توجہ کی بات ہے۔ ویسے ایک آپشن موجود تو ہے نا:
۱۔ ذکر سافٹوئیر میں View> Translation> Configure Custom Translations پر جائیں۔ اور اپنے من پسند تراجم شامل کر لیں:
b178.gif
۲۔ اسکے بعد اسکی لے آؤٹ Multi-translation کر دیں:
b179.gif
:)
 
مدیر کی آخری تدوین:

sharfi

محفلین
بھائی عارف بہت خوشی ہوئی یہ تھریڈ بہت فائدہ مند ہیں، مگر ایک سوال یہ ہے کہ جو حضرات اب تک ان پیج پر کام کررہے ہیں ان کے لیے بھی کچھ سوچا جائے۔ العارض
 

دوست

محفلین
وہ بھی آہستہ آہستہ نئی ٹیکنالوجی پر آجائیں گے۔ یونیکوڈ اپنی جگہ بنا رہا ہے اب۔
 

sharfi

محفلین
دوست آہستہ آہستہ تو سب ہی آجائیں گے مگر سوال تو ابھی حال کا مستقبل کا نہیں۔ میں اور دھلوی صآحب ایک ایسا ہی سوفٹ ویر پر تجربہ کررہے ہیں جو ان پیج اور ورڈ دونوں میں یکساں استعمال ہو۔ یعنی ان پیج والے قرآن اور اس کا ترجم ان پیج میں لے جائے اور ورڈ والے ورڈ میں۔ ان شاء اللہ کوشش ہورہی ہے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

arifkarim

معطل
دوست آہستہ آہستہ تو سب ہی آجائیں گے مگر سوال تو ابھی حال کا مستقبل کا نہیں۔ میں اور دھلوی صآحب ایک ایسا ہی سوفٹ ویر پر تجربہ کررہے ہیں جو ان پیج اور ورڈ دونوں میں یکساں استعمال ہو۔ یعنی ان پیج والے قرآن اور اس کا ترجم ان پیج میں لے جائے اور ورڈ والے ورڈ میں۔ ان شاء اللہ کوشش ہورہی ہے دعاؤں کی درخواست ہے۔

بہت عمدہ۔ پیش رفت سے مطلع کرتے رہیں۔
 

sharfi

محفلین
عارف بھائی بہت شکریہ، آپ کی شفقت اور دعا درکار ہے۔
ان شاء اللہ گاہے بہ گاہے اطلاع ملتی رہے گی۔
 
Top