ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
ذہانت آزمائیے 1 کی بھرپور کامیابی کے بعد ذہانت آزمائے 2 شروع کیا جا رہا ہے ۔۔ کیونکہ وہ دھاگہ اپنی میعاد کب کی پوری کر چکا ہے ۔۔ اور پھر وہاں معلوماتی سوالات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ تو اس کو ان ہی سوالات کے لئے رکھتے ہیں ۔۔:)
جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس ذہن ہے۔۔:tounge: وہ یہاں تشریف لائیں ۔۔میرے سوالات کا جواب دیں اور چیک کریں کہ واقعی ذہن رکھتے ہیں یا نہیں ۔۔;)

(آپ بھی دوسروں کا ذہن چیک کر سکتے ہیں :))

سوال : وہ کون سے دو سوالات ہیں جن کا جواب کوئی بھی ہاں میں نہیں دے سکتا ۔۔؟ اگر کوئی ہاں میں جواب دیتا ہے تو پھر یقین کریں وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔۔۔
:cat:
 
فاتح

لائبریرین
زہانت آزمائیے 1 کی بھرپور کامیابی کے بعد زہانت آزمائے 2 شروع کیا جا رہا ہے ۔۔ کیونکہ وہ دھاگہ اپنی میعاد کب کی پوری کر چکا ہے ۔۔ اور پھر وہاں معلوماتی سوالات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ تو اس کو ان ہی سوالات کے لئے رکھتے ہیں ۔۔:)
جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس زہن ہے۔۔:tounge: وہ یہاں تشریف لائیں ۔۔میرے سوالات کا جواب دیں اور چیک کریں کہ واقعی ذہن رکھتے ہیں یا نہیں ۔۔;)

(آپ بھی دوسروں کا زہن چیک کر سکتے ہیں :))

سوال : وہ کون سے دو سوالات ہیں جن کا جواب کوئی بھی ہاں میں نہیں دے سکتا ۔۔؟ اگر کوئی ہاں میں جواب دیتا ہے تو پھر یقین کریں وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔۔۔
:cat:

اس نوعیت کا پہلا سوال تو یہ ہے کہ کیا "ذہن" اور "ذہانت" کو ذ کی بجائے ز سے لکھنا درست ہے؟
اس کا یقینی جواب ہے "نہیں";)

خیر یہ تو مذاق تھا۔ اب اصل سوالات کی جانب چلتے ہیں:
سوال نمبر 1 ۔ کیا آپ سو رہے ہیں؟
سوال نمبر 2 ۔ کیا آپ مر چکے ہیں؟
 
سارہ خان

محفلین
اوو ۔۔ میں نے تو ذ سے ہی لکھا تھا۔۔ پھر ز کیسے ہو گیا ۔۔:(۔۔۔ چلو جی پہلی آزمائش تو میرے اپنے ذہن کی ہو گئی ۔۔ کہ یہ پوری طرح کام نہیں کر رہا ۔۔۔:grin:

فاتح بھائی زبردست ۔۔ بالکل درست جواب ہے ۔۔ :clapp:

اب آپ کریں کوئی سوال ۔۔ تا کہ ہم ذہانت آزمائیں ۔۔۔:tounge:
 
فاتح

لائبریرین
ھمممم۔۔۔ آپ نے گیند میرے کورٹ میں لڑھکا دی تو گیند کے متعلق ہی ایک سوال:

آپ کے پاس مساوی وزن کی نو گیندیں ہیں لیکن ان میں سے ایک کا وزن باقی آٹھ سے صرف اتنا زیادہ ہے کہ بغیر ترازو کے فرق کرنا نا ممکن ہے۔
اور آپ کو صرف دو مرتبہ ترازو میں تولنے کی اجازت ہے؟ اب آپ بتائیں کہ صرف دو مرتبہ ترازو استعمال کر کے کیسے اس بھاری گیند کو ڈھونڈا جا سکتا ہے؟:rolleyes:
 
دوست

محفلین
پس موضوع: میں کئی جگہ دیکھ چکا ہوں کہ ذ کی جگہ ز کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ احباب اس کا ذرا خیال رکھیں۔ ذہانت میں ذ ہوتا ہے ز نہیں۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
اور یہ نہیں دیکھا شاکر کہ یہاں اکثر لوگ مزید کو مذید لکھتے ہیں۔۔ ز کی جگہ ذ کا استعمال مجھے زیادہ عام محسوس ہوا ہے۔

قطع موضوع کی معافی۔۔۔

اب آئیں گیند لڑھکائیں دوسروں کے کورٹ کی طرف۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ھمممم۔۔۔ آپ نے گیند میرے کورٹ میں لڑھکا دی تو گیند کے متعلق ہی ایک سوال:

آپ کے پاس مساوی وزن کی نو گیندیں ہیں لیکن ان میں سے ایک کا وزن باقی آٹھ سے صرف اتنا زیادہ ہے کہ بغیر ترازو کے فرق کرنا نا ممکن ہے۔
اور آپ کو صرف دو مرتبہ ترازو میں تولنے کی اجازت ہے؟ اب آپ بتائیں کہ صرف دو مرتبہ ترازو استعمال کر کے کیسے اس بھاری گیند کو ڈھونڈا جا سکتا ہے؟:rolleyes:

فاتح بھائی تھوڑی رعایت کر کے تین دفعہ تولنے دیں ناں۔
 
فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی! پھر تو قصہ ہی ختم ہو جائے گا۔:grin:
تین بار "ہاں" ہوئی نہیں کہ قصہ ختم
 
بدتمیز

محفلین
تین تین گیندوں کے تین سیٹ بنا لیں۔
ایک پلڑے میں ایک سیٹ ڈالیں دوسرے میں دوسرا اور تیسرا سیٹ اپنے پاس رکھ لیں۔
اگر دونوں پلڑے برابر رہیں تو جونسا پاس رکھا ہوا ہے اس میں گیند کا وزن زیادہ ہے۔ یا اگر ایک پلڑا نیچے ہو جائے تو اس میں موجود گیند کا وزن زیادہ ہے۔ لہذا وہ تین گیندیں اٹھا لیں اور باقی چھ بچوں کو دے دیں۔ یہ ہوا ایک دفعہ ترازو کا استعمال۔
اب جونسا سیٹ پاس رکھا ہے اس میں سے ایک ایک گیند دونوں پلڑوں میں رکھیں۔ اور تیسری اپنے پاس۔ اگر کوئی پلڑا جھک جائے تو فوری طور پر پتہ چل جائے گا کہ کونسی گیند مطلوبہ ہے اگر دونوں برابر رہیں تو پھر تو مطلوبہ گیند آپ کے پاس ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے آپ نے تو نہایت "تمیز";) اور سلیقہ سے دو دفعہ ترازو استعمال کر کے نہ صرف بھاری گیند اپنے پاس رکھ لی بلکہ بچوں میں بھی بانٹ دیں۔
کہاں گئی وہ تالیوں والی سمائلی۔۔۔ چلو نہیں ملتی تو میں سارہ صاحبہ کے سابقہ مراسلہ سے اٹھا لیتا ہوں۔ یہ مل گئی
mysmilie_41.gif

اب آپ کیجیے سوال اور ذہن لڑائیں گی سارہ صاحبہ :grin:
 
سارہ خان

محفلین
پس موضوع: میں کئی جگہ دیکھ چکا ہوں کہ ذ کی جگہ ز کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ احباب اس کا ذرا خیال رکھیں۔ ذہانت میں ذ ہوتا ہے ز نہیں۔
وسلام

شاکر یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔۔ میں نے عنوان میں تو ٹھیک لکھا لیکن بعد میں شاید جلدی میں غلط لکھ گئی :(۔۔ میں پوسٹ ایڈٹ کر دیتی ہوں ۔۔
تصحیح کا شکریہ ۔۔ آئندہ خیال رکھوں گی ۔۔:)
 
سارہ خان

محفلین
تین تین گیندوں کے تین سیٹ بنا لیں۔
ایک پلڑے میں ایک سیٹ ڈالیں دوسرے میں دوسرا اور تیسرا سیٹ اپنے پاس رکھ لیں۔
اگر دونوں پلڑے برابر رہیں تو جونسا پاس رکھا ہوا ہے اس میں گیند کا وزن زیادہ ہے۔ یا اگر ایک پلڑا نیچے ہو جائے تو اس میں موجود گیند کا وزن زیادہ ہے۔ لہذا وہ تین گیندیں اٹھا لیں اور باقی چھ بچوں کو دے دیں۔ یہ ہوا ایک دفعہ ترازو کا استعمال۔
اب جونسا سیٹ پاس رکھا ہے اس میں سے ایک ایک گیند دونوں پلڑوں میں رکھیں۔ اور تیسری اپنے پاس۔ اگر کوئی پلڑا جھک جائے تو فوری طور پر پتہ چل جائے گا کہ کونسی گیند مطلوبہ ہے اگر دونوں برابر رہیں تو پھر تو مطلوبہ گیند آپ کے پاس ہے۔
زبردست بدتمیز ۔۔:clapp:
۔ یہ آپ اتنے ذہین کب سے ہو گئے ۔۔۔:tounge:
 
سارہ خان

محفلین
ارے آپ نے تو نہایت "تمیز";) اور سلیقہ سے دو دفعہ ترازو استعمال کر کے نہ صرف بھاری گیند اپنے پاس رکھ لی بلکہ بچوں میں بھی بانٹ دیں۔
کہاں گئی وہ تالیوں والی سمائلی۔۔۔ چلو نہیں ملتی تو میں سارہ صاحبہ کے سابقہ مراسلہ سے اٹھا لیتا ہوں۔ یہ مل گئی
mysmilie_41.gif

اب آپ کیجیے سوال اور ذہن لڑائیں گی سارہ صاحبہ :grin:
فاتح بھائی میں ذہن لڑا لڑا کے تھک گئی ۔۔ لیکن میرے مّصوم ذہن میں آپ کے سوال کا جواب نہیں آیا ۔۔:confused:۔۔ اس لئے اب میں پھر سے نہیں لڑا رہی ذہن ۔۔ سوال ہی کر دیتی ہوں ۔۔ آپ پھر سے آ جائیں میدان میں ۔۔:tounge:
اور ہاں میں سارہ ہی ٹھیک ہوں ۔۔ صاحبہ کو جان ریمبو کے پاس رہنے دیں ۔۔۔ :grin:
 
سارہ! (اب ٹھیک ہے؟) میں تو میدان میں ہی ہوں لیکن کیا آپ کی اس پوسٹ میں "سوال تلاش کرنا" ہی آپ کا سوال ہے؟:rolleyes::grin:
 
سارہ خان

محفلین
سوال : تین لوگ ایک جگہ بیٹھے ہیں ۔۔ ان میں سے ایک دوسرے کے بیٹے کا باپ ہے ۔۔ بتائیے ان میں کیا رشتہ ہے ؟
 
سارہ خان

محفلین
سارہ! (اب ٹھیک ہے؟) میں و میدان میں ہی ہوں لیکن کیا آپ کی اس پوسٹ میں "سوال تلاش کرنا" ہی آپ کا سوال ہے؟:rolleyes::grin:

ہاہا ۔۔ میں سوال ابھی لکھ رہی تھی ۔۔ آپ کچھ جلد ہی آ گئے میدان میں ۔۔:)
بہت آسان سا ہے میرا خیال ہے آپ فوراً ہی دے دیں گے جواب ۔۔۔ :cat:
 
سارہ خان

محفلین
:grin:۔۔
اتنا بھی معصوم نہیں ہے ۔۔ یہ تو سمجھ آ گیا ۔۔;)
جواب میڈیکل کی زبان میں ہے لیکن درست ہے ۔۔:grin:
اب میں نہیں پوچھ رہی آپ کی موجودگی میں ۔۔۔ بعد میں پوچھتی ہوں تا کہ اوروں کو بھی موقع ملے کچھ ذہن لڑانے کا ۔۔۔:tounge:
اگر آپ کو پوچھنا ہے تو پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top