ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟

اے خان

محفلین
ذہانت کسے کہتے ہیں؟
ذہانت کے بارے میں دلچسپ معلومات جو میرے سوا کسی کے پاس نہیں
ہر انسان کے ساتھ ایک پیدائشی جانور ہوتا ہے ۔ جسے ذہانت کہتے ہیں ۔جو کسی کو نظر نہیں آتا۔ ہم جیسے طاقتور تو اس کی لگامیں مضبوطی سے پکڑ کر رکھتے تاکہ وہ ہلے نہ اور کسی کو نظر نہ آئے۔ ہاں کچھ کمزور لوگوں سے وہ لگامیں پکڑی نہیں جاتی اور وہ جانور لوگوں کو نظر آجاتا ہے۔ اور پھر لوگ کہتے ہیں۔اس بندے کے پاس ذہانت ہے۔ بچ کے رہنا
اسی کو تو ذہانت کہتے ہیں۔ بھائیوں!
 
ذہانت (Intelligence) اصل میں عقل (Mind) کی وہ صلاحیت یا خاصیت ہوتی ہے کہ جسکی مدد سے وہ کسی بات یا تجربے کا ادراک و فہم کر سکتی ہو یعنی اسکو سمجھ سکتی ہو۔ اس سمجھ بوجھ کے عمل میں بہت سی Mental خصوصیات شامل ہوتی ہیں جن میں سبب ، منصوبہ ، بصیرت اور تجرید (Abstraction) وغیرہ شامل ہیں۔
اس اعتبار سے تو ہر فرد ذہین ہے اگر وہ فاتر العقل نہیں ہے۔ کیوں کہ ہر فرد میں کسی نہ کسی درجہ میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ذہانت کے بارے میں دلچسپ معلومات جو میرے سوا کسی کے پاس نہیں
ہر انسان کے ساتھ ایک پیدائشی جانور ہوتا ہے ۔ جسے ذہانت کہتے ہیں ۔جو کسی کو نظر نہیں آتا۔ ہم جیسے طاقتور تو اس کی لگامیں مضبوطی سے پکڑ کر رکھتے تاکہ وہ ہلے نہ اور کسی کو نظر نہ آئے۔ ہاں کچھ کمزور لوگوں سے وہ لگامیں پکڑی نہیں جاتی اور وہ جانور لوگوں کو نظر آجاتا ہے۔ اور پھر لوگ کہتے ہیں۔اس بندے کے پاس ذہانت ہے۔ بچ کے رہنا
اسی کو تو ذہانت کہتے ہیں۔ بھائیوں!
بخار کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔
 
محمدظہیر

کیا راز کی بات بتا دی بھائی. میں تو آج سے آپ کا معتقد ہو گیا : )
 
arifkarim

معطل
فطین: یہ ذہین سے اوپر کی قسم ہے۔ تخلیقی ذہن رکھنے والے، شاعر، ادیب، افسانہ نگار، مصور اور قلمکار سب اسی قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
سائنسدانوں سے کیا دشمنی ہے جو انہیں فطین کی لسٹ سے خارج کر دیا؟ اصل فطین تو یہی لوگ ہیں۔

کہا جاتا ہے انسان ایک جیسا ذہن لیے پیدا ہوتا ہے تو دوسری طرف ذہانت میں تفریق چہ جائیکہ ؟آپ کی تعریف کی مطابق شاعر ، افسانہ نگار تو استاد ہوئے ۔۔۔۔
اکثر انسان ایک جیسا دماغ لیکر پیدا ہوتے ہیں۔ البتہ ذہانت یعنی آئی کیو لیول ہر انسان میں الگ الگ ہے۔

میرے خیال سے ذہین لوگوں کو دوسرے لوگ صحیح طرح سے سمجھنے میں غلطی کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے احباب کم ہوتے ہیں۔
جی جیسے میرے ہیں۔

وہ کون سے عوامل ہیں جن سے مشاہداتی قوت یکساں نہیں ہوتی ؟
مشاہداتی قوت اگر یکساں ہو بھی تو اس مشاہدے کی ذہین تشریح سب کے بس کی بات نہیں۔ جیسے پرانے وقتوں میں بارش تو سب کو نظر آتی تھی لیکن تشریح یہ تھی کہ خدا کا انعام ہے۔ اسی طرح زلزلے بھی سبھی کو محسوس ہوتے تھے مگر تشریح خدا کے قہر کی کرتے تھے۔ مطلب ایک جیسا مشاہدہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس مشاہدے کے نتائج ذہین انداز میں عام کئے جاتے ہیں۔

میرا کہنا تھا کہ انسان کو دو آنکھیں ملیں ، دو کان ، ایک ناک ، ایک دماغ ۔۔۔ دماغ کا سائز کسی کا ایکسٹرا آرڈنری نہیں ہوتا۔۔ ایک دو انچ کا فرق آجاتا ہے اس لیے یہاں پر سب ایک جیسی قوت لیے پیدا ہوئے ہیں ۔۔۔
انسانی دماغ محض ایک پروسیسنگ یونٹ ہے۔ یہ باہر کی انفارمیشن اندر پھینک کر اسے ایک کمپیوٹر چپ کی طرح پراسیس کرتا ہے۔ دماغ بیرونی مشاہدے کی کیسی تشریح کرتا ہے، ذہین اور کند ذہن میں فرق پیدا کر دیتا ہے۔

یہ ایک عمومی بات تھی کہ اوسطاً ہر فیس بک یوزر کے شاید 160 دوست ہوتے ہیں۔ شاید بی بی سی کی اردو سائٹ پر پڑھا تھا
فیس بک کے دوست ، دوست کم اور حلقہ احباب زیادہ ہوتے ہیں۔

یورپ میں نشاط ثانیہ اور رومانیٹک دورانیے کا ادب سارا وجدانی تھا ، مصور جو اچھوتا خیال لایا وہ اس دنیا میں موجود نہیں تھا بلکہ وہ خیال اندر سے آیا ، اس کی تصویر اندر تھی مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ باہر کی دنیا کو نظر انداز کیا جائے کیونکہ علم کا منبع باہر بھی موجود ہے
بیرونی دنیا کا ٹھیک سے مشاہدہ کیئے بغیر اندر کا وجدان بیدار نہیں ہوتا۔جو لوگ پیدائشی طور پر یا بچپن سے ہی اندھے، بہرے ہوتے ہیں وہ بھی جب تک بیرونی دنیا کا مختلف طرائق سے صحیح مشاہدہ نہ کر لیں، ذہین و فطین نہیں بن سکتے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہیلن کیلر انیس ماہ کی عمر میں معذور ہوئی۔۔۔اور اس کی معذوری انتہائی درجے کی تھی ،لیکن وہ بے حد ذہین تھی۔
سب تو نہیں لیکن کچھ نابینا اور گونگے بہرے لوگ بھی بلا کے ذہین ہوتے ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
مشاہداتی قوت اگر یکساں ہو بھی تو اس مشاہدے کی ذہین تشریح سب کے بس کی بات نہیں۔ جیسے پرانے وقتوں میں بارش تو سب کو نظر آتی تھی لیکن تشریح یہ تھی کہ خدا کا انعام ہے۔ اسی طرح زلزلے بھی سبھی کو محسوس ہوتے تھے مگر تشریح خدا کے قہر کی کرتے تھے۔ مطلب ایک جیسا مشاہدہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس مشاہدے کے نتائج ذہین انداز میں عام کئے جاتے ہیں۔

یعنی کہ انسانی سوچ منفرد ہوتی ہے ناکہ مشاہدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرونی دنیا کا ٹھیک سے مشاہدہ کیئے بغیر اندر کا وجدان بیدار نہیں ہوتا۔جو لوگ پیدائشی طور پر یا بچپن سے ہی اندھے، بہرے ہوتے ہیں وہ بھی جب تک بیرونی دنیا کا مختلف طرائق سے صحیح مشاہدہ نہ کر لیں، ذہین و فطین نہیں بن سکتے۔

مسترد !

جو لوگ پیدائشی اندھے ، گونگے یا بہرے ہوتے ہیں ان کی وجدانی صلاحیتیں زیادہ بیدار ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس لنک میں اندھے ، بہرے مزید اقسام کے معذور افراد جن کا وجدان عام بندوں سے کافی اچھا تھا

10 People Who Overcame Their Disablities - Toptenz.net
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے ابھی دونوں فلموں کے ٹریلرز دیکھے ہیں، فرصت میں دیکھتا ہوں. The man who knew infinity میں slum dog millionaire کا لڑکا ہے، اچھی اداکاری کرتا ہے.
فطین میں آپ کا شمار بھی ہوتا ہوگا، مجھے لگتا ہے آپ خود سے ہم کلام ہو کر لکھتی ہیں :)
ہہہم ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کہیں بھی باز نہیں آتے ۔۔۔ اپنی موجودگی کا مکمل احساس دلاتے ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟
x40-1-326x235.png.pagespeed.ic.97n1GS_gYF.jpg

لاہور (نیوزڈیسک) کیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلیکیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلی۔ایک امریکی یونیورسٹی میں اس بات پر تحقیق کی گئی کہ آیا لوگوں سے ملنا جلنا کسی شخص کی زندگی میں خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے یا ناخوشی۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق سے مندرجہ ذیل نتائج سامنے آئے ۔وہ لوگ جو گنجان آباد شہروں میں رہتے ہیں ان میں خوشی کا احساس کم پایا جاتا ہے اس کی نسبت پرسکون اور خاموش علاقوں (یا دیہاتوں) میں رہنے والے افراد زیادہ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو ہم خیال افراد سے گفتگو کرتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں۔ جتنے زیادہ وہ ایک دوسرے سے قریب ہوتے جاتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کی خوشی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔تیسرا نتیجہ یہ نکلا کہ ضروری نہیں کہ ذہین افراد ان اصولوں پر پورا اتریں۔تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ جتنے زیادہ ذہین ہوتے ہیں وہ لوگوں کی صحبت میں خود کو اتنا ہی غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ لوگ تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں یا پھر ان کا حلقہ احباب نہایت محدود ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر انہیں مجبوراً لوگوں سے میل جول کرنا پڑے تو یہ ناخوش رہتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے اس کی وجہ یوں بیان کی کہ ذہین افراد دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہر چیز کے بارے میں ان کا نظریہ اوسط ذہن رکھنے والے افراد سے مختلف ہوتا ہے ۔ وہ اپنی دنیا میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ لوگوں سے میل جول اور ان سے گفتگو کرنا ان میں بے چینی کا باعث بنتا ہے ۔تاہم ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ دوست بنانا اور ان سے گفتگو کرنا بعض مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے ۔ جیسے ڈپریشن کے شکار افراد اگر ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے قریبی دوستوں سے گفتگو کریں اور اپنے احساسات کا اظہار کریں تو ان کی آدھی بیماری ختم ہوسکتی ہے ۔اسی طرح دوستوں سے گفتگو کرنا انسان کو جذباتی طور پر مستحکم کرتا ہے اور اس میں زندگی کے مسئلے مسائل سے نمٹنے کیلئے نئی قوت پیدا ہوتی ہے ۔
لنک
اس تعریف کے مطابق میں اینٹی سوشل بلکہ سلیکٹیولی سوشل ہونے کی وجہ سے خود کو ذہین کہہ سکتی ہوں لیکن دوسرے جو مجھے دوست بناتے ہیں اور ان کی تعداد زیادہ ہو تو ان کی دوست ہونے کے ناطے میں غبی ہوں گی؟
 
ہادیہ

محفلین
اففف 6 پیج بھر بھی گئے۔ذہین سب ہی ہیں مگر عارف صاحب زیادہ ہیں نا ان کے پاس دو دماغ ہیں۔
دو دماغ سے مجھے یاد آیا میں نے سنا ہے۔۔۔ ایک ایسا جانور بھی ہوتا جس کے دو دماغ ہوتے ہیں۔ کسی کو معلوم ہے اس بارے میں ۔۔ تو کیا وہ جانور بھی ذہین ہوگا؟
 
آخری تدوین:
Top