ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جسے ہم وجدان کہ رہے ہیں اس کا بس پل بھر کے لیے رابطہ ہوتا ہے ؟
یہ ضروری نہیں ہے۔ ہر شخص کی وجدانی قوت دوسرے سے الگ ہوتی ہے۔ وجدان کے بارے میں مندرجہ ذیل لنک پر موجود مضمون مجھے حقیقت سے کافی قریب محسوس ہوا جو وجدان کی تعریف پر بھی روشنی ڈالتا ہے اور اس کی مثالیں بھی بیان کرتا ہے۔
وجدان کی قوت - ایکسپریس اردو
وجدان کا بس پل بھر کے لیے جو رابطہ ہوتا ہے وہ عام لوگوں کے لیے ہے اور ذہین و فطین لوگ بہتر وجدانی قوت کے مالک ہوتے ہیں، یہ ایک الگ حقیقت سہی لیکن خواجہ شمس الدین عظیمی نے جو کتاب لکھی ہے یعنی "ٹیلی پیتھی سیکھئے"، یہ بھی میرے خیال میں وجدانی قوت کو ہی جگانے کا دوسرا نام ہے ۔ اور اس سے میرے خیال میں یہ نیا راستہ کھلتا ہے کہ جس شخص کی وجدانی قوت کم ہے وہ مسلسل مشق سے یا ارتکازِ توجہ سے اسے بڑھا سکتا ہے اور مزید وسعت دے سکتا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
آج کل ایک مووی دیکھی اور دوسری دیکھنے کا من سوچ رہا ہے ۔۔۔
ایک تو dead poet society he
The Man who knew infinity ابھی دیکھنے کو دل ہے ، دیکھیں کب دیکھوں ۔۔۔۔۔

میرے خیال فطین کو اپنے بولنے کے لیے ہم خیال چاہیے اگر نہیں ملے گا تو وہ خاموشی سے ہم کلام ہوگا ۔
میں نے ابھی دونوں فلموں کے ٹریلرز دیکھے ہیں، فرصت میں دیکھتا ہوں. The man who knew infinity میں slum dog millionaire کا لڑکا ہے، اچھی اداکاری کرتا ہے.
فطین میں آپ کا شمار بھی ہوتا ہوگا، مجھے لگتا ہے آپ خود سے ہم کلام ہو کر لکھتی ہیں :)
 
اے خان

محفلین
میرا حلقہ احباب تو نہایت وسیع ہے
پتہ نہیں ان ماہرین نے مجھے کونسے لسٹ میں ڈال دیا۔۔ان کی تو ایسی کی تیسی
 
محمدظہیر

محفلین
ذہانت کسے کہتے ہیں؟
A very general mental capability that, among other things, involves the ability to reason, plan, solve problems, think abstractly, comprehend complex ideas, learn quickly and learn from experience. It is not merely book learning, a narrow academic skill, or test-taking smarts. Rather, it reflects a broader and deeper capability for comprehending our surroundings—"catching on," "making sense" of
things, or "figuring out" what to do.
Wikipedia
اس کا ترجمہ کوئی اردو دان کر سکتا ہے​
 
:mad-tongue::confused3:
 
قیصرانی

لائبریرین
اس تحقیق کی رو سے تو آسان سا فارمولا ہے پھر
جسکے دوست زیادہ وہ بے وقوف بقول تحقیق کے میں نہیں کہہ رہا اور جسکے کم وہ ذہین ۔ یہ تو کھلا تضاد ہے ۔۔
اسے یوں دیکھیں کہ جس نے دوستی میں زیادہ دھوکے کھائے اور اب اس کے کم دوست ہیں، وہ تجربہ کار اور ذہین ہو چکا، اور جس کو ابھی یہ اعزاز نہیں ملا، وہ کم عقلمند
 
زیک

مسافر
اسے یوں دیکھیں کہ جس نے دوستی میں زیادہ دھوکے کھائے اور اب اس کے کم دوست ہیں، وہ تجربہ کار اور ذہین ہو چکا، اور جس کو ابھی یہ اعزاز نہیں ملا، وہ کم عقلمند

اور اگر اسے یوں لیا جائے کہ جس نے زیادہ دھوکے کھائے وہ " ذہین " نہیں بلکہ" ڈھیٹ " ہوچکاہے ۔۔۔
 
Top