ذہین کون لڑکیاں یا لڑکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
میں آج سے ایک اہم معاملہ کی طرف توجہ دالوانہ چاہتا ہوں۔ ذہین کون ہیں لڑکے یاں لڑکیاں۔ ویسے فیصلہ محفوظ ہے۔ ;)
 
لڑکیاں یا لڑکے کون زیادہ ذہین ہے اس موضوع پر اگر علمی بحث کرنا ہے تو اور بات ہے مگر اگر بات بات سے بات کی تو یقینا لڑکیاں زیادہ عقلمند اور ذہین ہوتی ہیں جسکی وجہ یہ ہے کہ وہ عقلمند سے عقلمند لڑکے کی ایک منٹ میں مت مار دیتی ہیں ۔
 
جی نہیں لڑکے زیادہ۔ وہ تو لڑکیاں بولتی بے تکان ہیں اس وجہ سے۔ ورنہ تو
 
arifkarim

معطل
فزکلی شاید لڑکوں کا دماغ لڑکیوں سے بڑا ہوتا ہے، لیکن اس میں ذہانت لڑکیوں سے کم ہی ہوتی ہے ;)
 
جی نہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ شادی کے بعد میں مزید ذہین ہو جاؤں گا ہی ہی ہی :)

پہلی بات کہ غیر مباشر طور پر آپ بھی خواتین کو زیادہ ذہین سمجھتے ہیں کیونکہ آپ نے لکھا کہ آپ خود کو ذہین نہیں سمجھتے دوسری بات کہ آپ نے اپنی ذہانت میں اضافے کے لئے شادی کو شرط رکھا یعنی جو بھی آپ کی زندگی میں آئیں گی آپ کو عقل دلا دیں گی اس طرھ‌آپ کے اپنے بیان سے ثابت ہوا کہ خواتین زیادہ عقلمند ہیں ۔
 
سجادعلی

محفلین
لڑکیاں زیادہ ذہین ہوتی ہیں‌بعض‌معاملات کیوں کہ وہ یکسوئی سے کام کرنے کی عادی ہوتی ہیں
 
وجی

لائبریرین
بھائیوں میں نے ایک کہانی سنی تھی بچپن میں وہ یہ کہ
ایک شخص بڑا ذہین تھا اس کو ایک دن کسی نے دعوت دی اور ایک مسلئہ اس کے سامنے رکھا وہ یہ تھا کہ دو جڑواں بچے تھے لیکن ایک لڑکا اور ایک لڑی تھی دونوں میں فرق کرنا مشکل تھا اب اس شخص نے کچھ مٹی منگوائی اور ان کو کھیلنے کو کہا پھر ان کو ہاتھ دھونے کو کہا تو اس کے بعد اس شخص نے صحیح بتا دیا کہ لڑکا کون ہے اور لڑکی کون ہے تو اس سے پوچھا گیا کہ کیسے تو اس نے کہا کہ لڑکا مٹی سے زیادہ کھیلا اور پھر دھونے پر زیادہ توجہ نہیں دی لیکن لڑکی نے ہاتھ زیادہ گندے نہیں کئے پھر بھی اپنی ہاتھ اوپر تک دھوئے اور یہ چیز صرف لڑکیوں میں ہوتی ہے کہ وہ صفائی کا خیال زیادہ رکھتیں ہیں‌
اللھ نے ہر کسی کو کسی پر فو قیت نہیں دی لیکن وہ جانتا ہے کہ کس کو کیا زیادہ دینا ہے اور کس کو کم
لہذا میرے بھائیوں اور بہنوں کوئی لڑکوں میں ذہین ہوتے ہیں اور کوئی لڑکیوں میں ذہین ہوتا ہے
 
ساجداقبال

محفلین
ذہین وہی ہوتا ہے جو اپنی عقل کا استعمال کرے اور اسمیں لڑکے لڑکیوں کی تخصیص نہیں۔ دونوں‌ جنس عقلمند بھی ہوتی ہیں‌ اور بیوقوف بھی۔ لڑکوں‌ کی بیوقوفی کی بڑی وجہ ندیدگی اور لڑکیوں‌ کی وجہ جلد اعتبار کرنا۔
 
mwalam

محفلین
پہلی بات کہ غیر مباشر طور پر آپ بھی خواتین کو زیادہ ذہین سمجھتے ہیں کیونکہ آپ نے لکھا کہ آپ خود کو ذہین نہیں سمجھتے دوسری بات کہ آپ نے اپنی ذہانت میں اضافے کے لئے شادی کو شرط رکھا یعنی جو بھی آپ کی زندگی میں آئیں گی آپ کو عقل دلا دیں گی اس طرھ‌آپ کے اپنے بیان سے ثابت ہوا کہ خواتین زیادہ عقلمند ہیں ۔

آپ کا اندازہ غلط ہے۔ شادی کے بعد میں فوراً، دوسری شادی کر لوں گا۔ پھر لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اپناؤں گا۔ اسطرح میری موجاں ہی موجاں :)
 
Top