ذیابیطس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ

یوسف-2

محفلین
ذیا بیطیس کا سب سے بہتر حل شاید یہی ہے کہ مریض انسولین استعمال کرے۔
مستند ہے ’ آپ’ کا فرمایا ہوا :)
لیکن تجربہ شجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔ شوگر سے مکمل نجات دلانے والے “دعویداروں” کو بھی دیکھے لیتے ہیں۔ انسولین اپنی جگہ جاری ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جہاں تک میرا خیال ہے وہ یہ ہے کہ انسولین کیا ایجاد کا مقصد شوگر کے مریضوں کو اس وقت تک زندہ اور تندرست رکھنا ہے جب تک اس مرض کا علاج نہ دریافت ہو جائے۔ یعنی انسولین مرض کو ختم نہیں صرف قابو کر رہی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن نسخہ میں تو اس کا سفوف لکھا ہے۔ فریش کا سفوف کیسے بنے گا؟
فریش کو خشک کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر پہلے سے پیسا ہوا ہو تو آپ کو کبھی یقین نہیں ہوگا کہ وہ ہے کیا اور کس کوالٹی کا ہے۔ تاہم معتبر پنساری ہو تو اور بات ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
یوسف-2 بھائی، آپ کو مذہب اور سیاست کے زمروں سے باہر دیکھ کر کافی خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کہ آپ تو کافی نائس انسان بھی ہیں :)
پسِ نوشت: یہ محض مزاح کے رنگ میں لکھا گیا ہے۔ دل پر مت لیں :)
 
جزاک اللہ برادر یونس!
  1. خالص شہد تو ہے میرے پاس۔ اس کا تجربہ بھی کرلیتا ہوں کہ اس کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے یا نہیں
  2. اندرائن (عربی حنظل اور پنجابی میں کوڑتمہ) +تخم سرس (پنجابی شرینہ کے بیج ) + گوند کیکر (گوند پھلاہی)۔ ان تینوں کو ہم وزن باریک پیس کر ایک یا دو ماشے (یا ایک بڑا کیپسول بھر کر) حلوے کے ساتھ کھائیں۔
  3. نسخہ صحیح لکھا ہے نا! یہ کوڑ تمہ پنساری سے خشک ملتا ہے یا اس کا پاؤڈر۔ اور یہ نسخہ رات سونے سے پہلے کھانا ہے یا نہار منہ۔ صرف ایک دن کھانا ہے یو دو یا تین دن؟؟؟
تمہ پنساری کے پاس خشک شکل میں ہوتا ہے
آپ یہ نسخہ آزمائشی طور پر صبح نہار منہ ایک بڑا کیپسول کھا کر دیکھیں اگلے دن صبح کچھ کھائے پئے بغیر اپنی شوگر چیک کریں تھوڑا بہت فرق ہونے کی صورت میں آپ اگلے دن 2 کیپسول لے سکتے ہیں واضح کر دوں یہ دوا مستقل استمعال نہیں کی جا سکتی درایک یا دو دن کھا کر درمیان میں 3 دن کا وقفہ دیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا معدہ اس دوا کو کتنا برداشت کرتا ہے
 
جزاک اللہ برادر
 
محمد وارث

لائبریرین
انسولین کا یہ نقصان ہے کہ یہ ون وے عمل ہے، یعنی جب شروع کرتے ہیں تو پھر اسے ختم کرنا یا اس کی مقدار کو کم کرنا ممکن نہیں ہوتا، اور مقدار وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔ تاہم انسولین کے مضر اثرات ایک دو دہائیوں کے بعد گردوں وغیرہ پر صاف محسوس ہونے لگ جاتے ہیں۔ تاہم شوگر کو کنٹرول کرنے میں اس کا کردار مثالی ہے

جی بہت حد تک آپ کی بات درست ہے لیکن انسولین کی مقدار کو بتدریج کم کیا جا سکتا ہے یعنی اگر انسولین کے ساتھ خوراک اور وزرش کا باقاعدہ اہتمام رکھا جائے اور وہ بھی اُس وقت جب ذیا بیطیس کی تشخیص بہت پرانی نہ ہوئی ہو۔

انسولین کو عموماً ہمارے ہاں اس مرض کا آخری حل سمجھا جاتا ہے اور لوگ ٹیکے سے گھبراتے بھی بہت ہیں حالانکہ صاف ظاہر ہے کہ اگر جسم میں انسولین بننی بند ہو گئی ہے ﴿ٹائپ ٹو مرض﴾ یا جسم کی انسولین اپنا کام صحیح نہیں کر رہی ﴿ٹائپ ون مرض﴾ تو پھر مریض کو مصنوعی بیرونی انسولین کی ضرورت ہے۔ ٹائپ ٹو مرض میں تو انسولین واقعی واحد حل ہے۔

انسولین کا فی الفور ایک ہی برا اثر ہوتا ہے کہ بعض اوقات اس سے خون میں شوگر کی مقدار انتہائی کم ہو جاتی ہے جو کہ خطرناک حد تک بھی جا سکتی ہے لیکن اس مسئلے کو احتیاطی تدابیر سے بخوبی اور احسن طور پر قابو کیا جا سکتا ہے۔

ایک بات تو طے ہے، ذیا بیطیس کا مکمل علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا سو جب تک یہ دریافت نہیں ہوتا تب تک مریضوں کا واحد ہدف اپنے خون میں شوگر کی مقدار کو ایک صحت مند انسان کی مقدار کے قریب قریب رکھنا ہے اور وہ بہت سے طریقوں سے ممکن ہے جیسے خوارک میں تبدیلی، ورزش کا باقاعدہ اہتمام، اپنے رہن سہن میں تبدیلی، ادویات اور انسولین۔ انسولین اس ہدف کو پورا کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔

یہاں یہ بات شاید بہت سارے اراکین کو معلوم نہ ہو کہ انسولین عام طور پر گائے کے لبلبہ سے حاصل کی جاتی ہے

نہ صرف گائے بلکہ سؤر سے بھی انسولین حاصل کی جاتی تھی لیکن یہ بات تو کئی دہائیاں پرانی ہو گئی ستر کی دہائی میں ریسرچ ہوئی اور اسی کی دہائی سے لیبارٹری میں بنائی گئی انسولین فروخت ہو رہی ہے جو ہو بہو انسانی جسم میں بننے والی انسولین جیسی ہے اور لیبارٹری میں بنائی جاتی ہے۔ وکی پیڈیا کا مضمون دیکھیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مستند ہے ’ آپ’ کا فرمایا ہوا :)
لیکن تجربہ شجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔ شوگر سے مکمل نجات دلانے والے “دعویداروں” کو بھی دیکھے لیتے ہیں۔ انسولین اپنی جگہ جاری ہے :)

جی قبلہ انسولین تو میری بھی جاری ہے، تجربہ شجربہ آپ کر لیں اگر کامیاب ہو گیا تو میں بھی آیا پیچھے پیچھے :)
 
کچھ مزید
شوگر کنٹرول کا بہت موثر گھریلو علاج

ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

1۔۔۔ ہوا لشافی:گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف(پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔
2 ۔۔۔ ہوالشافی:نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔
3 ۔۔۔ ہوالشافی:کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔
4 ۔۔۔ ہوالشافی:چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔
5۔۔۔ ہوالشافی:لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

شمشاد محمد وارث یوسف-2 یونس تلمیذ قیصرانی عمر سیف
ربط
http://sugarkailaj.blogspot.com/p/blog-page.html
 
عمر سیف

میڈیسن سے جب زیادہ فرق نہ پڑ رہا ہو اور شوگر کنٹرول میں نہ رہتی ہو ۔۔ تب ڈاکٹر انسولین تجویز کرتے ہیں ۔۔۔ اس کا تجربہ کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں ۔۔ کہ اس کی مقداد ضرورت سے زیادہ یا کم دونوں نقصان دہ ہیں ۔۔۔
 
جی بجا فرمایا آپ نے کوئی بھی علاج خود سے نہیں کرنا چاہیے بلکہ ڈاکٹر کی رائے کے بعد ہی شروع کرنا چاہیے۔
 
جی آپ نے درست کہا سیّد صاحب، مریض کا واحد ہدف اپنے خون کے شوگر لیول کو ایک صحت مند انسان کے شوگر لیول کے قریب قریب رکھنا ہی ہے اور یہ بہت سے طریقوں سے ممکن ہے جس میں دیسی طریقے بھی شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل میں نے ایک بین الاقوامی سائنسی جریدے میں پشاور کے کچھ ڈاکٹروں کی ایک ریسرچ رپورٹ پڑھی تھی جو کہ دارچینی کے خون میں شوگر کی مقدار پر اثرات کے متعلق تھی اور ان کے نتائج کے مطابق روزانہ دارچینی استعمال کرنے سے شوگر کی مقدار کو قابو رکھنے میں کافی حد تک مدد ملی تھی۔ کچھ ہندوستانی اور چینی ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے بھی اس سلسلے میں اہم کام کیا ہے جو کہ دیسی طریقہ علاج میں استعمال ہونے والی مختلف چیزوں کے متعلق ہے۔

لیکن اس مرض سے ہمیشہ کیلیے چھٹکارا، جیسا کے عنوان سے ظاہر ہو رہا ہے، ابھی تک انسانیت کا خواب ہی ہے اور اگر ایسا کبھی ہو گیا تو یہ انسانیت پر ایک عظیم احسان ہوگا کہ اس وقت دنیا میں کم و بیش پینتیس چالیس کروڑ لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی آپ کون سے انسولین استعمال کر رہے ہیں ؟ ریگولر یا 70-30؟

جی میں 70 - 30 استعمال کر رہا ہوں، مجھے یہ مرض چھ برس پہلے تشخیص ہوا تھا جب آتش پینتیس سال کا تھا، پچھلے پانچ سال ادویات استعمال کیں لیکن سودمند افاقہ نہیں ہو رہا تھا سو چھ ماہ سے انسولین استعمال کر رہا ہوں اور خاطر خواہ بہتر صورتحال ہے، عمومی صحت بھی کافی بہتر ہوئی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
میڈیسن سے جب زیادہ فرق نہ پڑ رہا ہو اور شوگر کنٹرول میں نہ رہتی ہو ۔۔ تب ڈاکٹر انسولین تجویز کرتے ہیں ۔۔۔ اس کا تجربہ کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں ۔۔ کہ اس کی مقداد ضرورت سے زیادہ یا کم دونوں نقصان دہ ہیں ۔۔۔
عمر سیف بھائی! اب طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں جب ذیابطیس کنفرم ہوجائے تو فوراً انسولین شروع کردیں، ڈاکٹر کے مشورہ سے۔ لیکن ہم مریض اس سے ڈرتے رہتے ہیں۔ یہ تصور بہت پرانا ہے کہ جب شوگر دوا سے کنٹرول نہ ہورہی ہو تب انسولین شروع کریں۔
 
شاید ایسا ہوگیا ہو ۔۔ پاکستان ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے :)
 
عمر سیف

محفلین
جی میں 70 - 30 استعمال کر رہا ہوں، مجھے یہ مرض چھ برس پہلے تشخیص ہوا تھا جب آتش پینتیس سال کا تھا، پچھلے پانچ سال ادویات استعمال کیں لیکن سودمند افاقہ نہیں ہو رہا تھا سو چھ ماہ سے انسولین استعمال کر رہا ہوں اور خاطر خواہ بہتر صورتحال ہے، عمومی صحت بھی کافی بہتر ہوئی ہے۔
اللہ آپ کا صحت تندروستی دے ۔۔ آمین ۔۔
 
یوسف-2

محفلین
محمد وارث بھائی آپ کون سے انسولین استعمال کر رہے ہیں ؟ ریگولر یا 70-30؟
یہ کون سی اقسام ہیں؟
میں تو Novo Nordisc A/S, Denmark کا Levemir FlexPen گرین کلر والا استعمال کر رہا ہوں۔ ان کے پاس دو اور مختلف انسولین بھی ہیں۔ مجھے آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا تھا دوسرا سال ہے، استعمال کرتے ہوئے۔ اگر کھانے پینے مین بد احتیاطی نہ ہو تو شوگر عموماً کنٹرول مین ہی رہتی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
کچھ مزید
شوگر کنٹرول کا بہت موثر گھریلو علاج

ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

1۔۔۔ ہوا لشافی:گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف(پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔
2 ۔۔۔ ہوالشافی:نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔
3 ۔۔۔ ہوالشافی:کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔
4 ۔۔۔ ہوالشافی:چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔
5۔۔۔ ہوالشافی:لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

شمشاد محمد وارث یوسف-2 یونس تلمیذ قیصرانی عمر سیف
ربط
http://sugarkailaj.blogspot.com/p/blog-page.html

شکریہ سر جی! جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر تو میں بھی استعمال کر کے چھوڑ چکا ہوں اس کے علاوہ بھی کئی اسی طرح کے نسخے استعمال کئے کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا۔ دارچینی پاؤڈڑ بھی استعمال کرتا رہا ہوں۔ ایلو پیتھک دوا پھر بھی استعمال کرنی پڑتی ہے۔ یعنی ایک ساتھ دو دو نسخے۔ یہ بھی تو ایک مسئلہ ہے۔:D
 
Top