سید شہزاد ناصر
محفلین
جناب دوا کا جزو چار چیزیں ہیں تمہ کوند کیکر یا گوند پھلاہی تخم سرس اور کلونجی-کتنے بڑے کیپسول ہوں یعنی ایک کیپسول میں کتنی مقدار ہو، نسخہ میں تینوں چیزیں سریس کے بیج، تمہ کے بیج اور گوند ہو، کتنی مقدار میں بنواؤں اور کتنے دن کھان چاہیئے، اس سے شوگر کنٹرول رہتی ہے یا ختم ہو جاتی ہے، ان جاب سے مستفید فرمائیں گے تو ممنون رہوں گا۔
کلونجی کے اضافہ سے نسخے کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے کیپسول پنساری کے پاس جو بڑے کیپسول ہوں وہ ہی لے لیں اس میں دوا تقریباََ آدھ ما شہ آ جاتی ہے صبح نہار منہ ایک کیپسول کھا کر دیکھیں کہ آپ کا معدہ کتنا قبول کرتا ہے کیونکہ یہ دوا کھانے سے بعض لوگوں کو دست لگ جاتے ہیں اگر آپ کا معدہ قبول کر سکتا ہے تو آپ دو کیپسول لے سکتے ہیں یاد رہے دوا کا جزو تمہ ہے نہ کہ تمہ کے بیج تمام دوائیں ہم وزن لینی ہیں اور باریک سفوف کی شکل میں کیپسولوں میں بھر لیں ایک دن کھا کر اگلے دن اپنی شوگر چیک کریں۔
رہ گئی بات کہ شوگر کنٹرول رہے گی یا ختم ہو جائے گی تو جناب کچھ لوگوں کو اس کے استمعال سے وقتی فائیدہ ہوا کچھ کو کُلی شفا ہوئی اپنی اپنی طبعیت اور مزاج کی بات ہے شفا تو اللہ نے دینی ہے آزما لینے میں کیا حرج ہے۔
آخری تدوین: