اچھی ٹپس ہیں۔ میں خود تقریباً دس برسوں سے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہوں۔ دوائی کے ساتھ ساتھ انسولین انجکشن بھی دوبرس سے لگارہا ہوں۔ ایلو پیتھک ڈاکترز کا تو “متفقہ فتویٰ” ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر “لا علاج” ہیں، انہیں صرف کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم حکماء اور شاید ہومیو پیتھ بھی اس کے “علاج کے قائل ” ہیں۔ شوگر کے مکمل علاج کے مختلف طریقے آزما چکا ہوں۔ کسی سے بھی اس مرض کا خاتمہ نہیں ہوا۔ ان شاء اللہ تمہ والا نسخہ بھی آزما کے دیکھوں گا۔
برادرم
یونس! آپ نے اس مراسلہ میں شہد کا ذکر کیا ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ کیا شوگر کا مریض نارمل انسان کی طرح شہد استعمال کرسکتا ہے؟ یا صرف اتنا ہی “کنٹرولڈ شہد” استعمال کرے، جتنا کہ وہ دیگر “کنٹرولڈ میٹھا” استعمال کرتا ہے