ذیابیطس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ. کل رات کسے دوست نے میری صحت پوچھنے کے لیئے فون کیا تھا وہ دوست اور ان کی مسسز دونوں ہی دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں، انہوں نے بتایا کہ کسی کے کہنے پر شوگر کے لیئے ایک سادہ سا نسخہ ہم دونوں میاں بیوی استعمال کر رہے ہیں اور بہت افاقہ ہے ایلوپیتھک دوا آدھی مقدار پر آ گئی ہے، کوئی صاحب اسکے بارے جانتا ہو تو شیئر کرے. شکریہ..
نسخہ. میتھی دانہ اور کلونجی خالص ہم وزن پیس لیں اور تینوں وقت کھانے کے بعد ایک چپٹی لے لیں ایک ہفتے بعد شوگر کا گراف تیزی سے کم ہونا شروع ہاجائے گا انشااللہ.
 
سید عمران

شوگر لیول کم ہونا الگ بات ہے۔۔۔
لیکن کیا لبلبہ ٹھیک ہوکر بیٹا سیل بنانے لگے گا؟؟؟
 
عین

محفلین
شوگر کا خاتمہ ایک مشکل سوال ھے لیکن میں نے دیسی علاج میں کئی مریض جن کے شوگر کی وجہ سے اعضاء کاٹنے کی تاریخ ڈاکٹرز نے دے دی تھی وہ اس سے بچ گئے زخم ٹھیک ھوئے اعضا نہیں کٹے اور شوگر کنٹرول ھو گئی جو بناتے ھیں وہ مفت دوائی دیتے ھیں نسخہ نہیں بتاتے۔ڈاکٹری علاج دوائی انسولین جاری رکھتے ھوئے یہ دیسی دوائی شروع کی جاتی ھے جیسے جیسے یہ دوائی کام کرتی جاتی ھے انسولین یا ایلو دوائی کی مقدار کم ھوتی جاتی ھے اور باالآخر انسولین بالکل چھوٹ جاتی ھے۔ میں نے ان لوگوں سے خود کنفرم کیا جو یہ دوائی استعمال کر رھے ھیں اور جن کے اعضاء کٹنے سے بچ گئےایک شخص ایسا بھی ملا جس کی شوگر پانچ سو تک چلی جاتی تھی اسکی انسولین بھی چھوٹی بتدریج یہ دیسی دوائی خود بھی چھوٹ گئی کبھی کبھار مہینہ میں احتیاطی طور پر وہ یہ دوائی ایک دو بار کھا لیتا ھے۔ باقی اللہ جسے شفاء دے
 
آخری تدوین:
Top