ذ را مسکرا ئیے

ہادیہ

محفلین
میرا خیال ہے آپ کا یہ 'پہلا' جی ہے اردو محفل پر۔۔۔۔ اب تو شکر بانٹنی پڑے گی:tongueout:
کیا مطلب؟
خدا کا خوف کریں ابھی کچھ دن پہلے ایک کمنٹ میں عارف صاحب کو بھی "جی بہتر" کہا تھا مطلب "جی" لکھا تھا اس سے پہلے کیا کہتی ہوں میں؟
بانٹ لیں آپ کے پیسے لگیں گے ۔اور مجھے بھی بھجوا دیں۔ :tongueout:
 
کیا مطلب؟
خدا کا خوف کریں ابھی کچھ دن پہلے ایک کمنٹ میں عارف صاحب کو بھی "جی بہتر" کہا تھا مطلب "جی" لکھا تھا اس سے پہلے کیا کہتی ہوں میں؟
بانٹ لیں آپ کے پیسے لگیں گے ۔اور مجھے بھی بھجوا دیں۔ :tongueout:
'جی بہتر' تو بڑا خطرناک جواب ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے 'جا ماما اپنا کم کر' :laughing:
 

ہادیہ

محفلین

سیما علی

لائبریرین
‏ایک شخص اپنی بیوی کے پاس پریشانی کی حالت میں آیا...
بیوی نے پوچھا آپ کو کیا ہوا ؟
شوہر بولا بادشاہ نے ہر اس شخص کے قتل کا حکم دیا ہے جو دوسری شادی نہ کرے...
محترمہ مسکرا کے بولی کتنی بڑی سعادت ہے کہ ﷲ تعالٰی نے آپکو شہادت کیلئے چن لیا.....
 

عمار نقوی

محفلین
‏ایک شخص اپنی بیوی کے پاس پریشانی کی حالت میں آیا...
بیوی نے پوچھا آپ کو کیا ہوا ؟
شوہر بولا بادشاہ نے ہر اس شخص کے قتل کا حکم دیا ہے جو دوسری شادی نہ کرے...
محترمہ مسکرا کے بولی کتنی بڑی سعادت ہے کہ ﷲ تعالٰی نے آپکو شہادت کیلئے چن لیا.....
ماشاء اللہ کتنی متدین اور صابر و شاکر بیوی تھی :):D:D:D
 

سیما علی

لائبریرین
ایک سابق پڑوسی ریٹائر ہونے کے بعد سارا دن سونے اورساری رات واٹس ایپ، گوگل اور یوٹیوب پر گزارتے۔اکثر ان کے گھر سے اس طرح کی آوازیں آتیں”میں کہتی ہوں آپ کے کتنے ہی ساتھی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کچھ نہ کچھ کررہے ہیں۔ایک آپ ہیں کہ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے۔“دوسری طرف سے جواب آتا”کچھ نہ کر کے کچھ ہونے کا انتظار کرنا تمہارے نزدیک کام نہیں؟تم نے غالب کا وہ مصرع نہیں سنا ع ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔“ ایک روز گیس کمپنی کے کسی ملازم نے ان کے گھر پر دستک دی ۔محترمہ نے دروازہ کھولا تو اہلکار نے پوچھا”میڈم،آپ کے سب آلات ٹھیک کام کررہے ہیں؟“خاتون نے بتایا”ایک کے سوا۔“اہل کار نے پوچھا وہ کہاں ہے؟انھوں نے جواب دیا”اوپر کے کمرے میں سورہا ہے۔“
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری بیگم کی اُن پڑوسن سے گاڑھی چھنتی تھی۔ایک روز بیگم نے ان سے پوچھا”آپ کے شوہر آپ کواتنا کام کرتے دیکھ کر اور خود کچھ نہ کر کے پچھتاتے نہیں ہیں؟“ پڑوسن نے جواب دیا کہ”اب تو ان کی زندگی میں دوہی پچھتاوے ہیں ...ایک یہ کہ کھانے کے لیے جاگنا پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ سونے کے لیے کھانا چھوڑنا پڑتا ہے۔“اگر سُستی و کاہلی کا بھی کوئی بین الاقوامی ایوارڈ ہوتاتو پاکستانی خم ٹھوک کرکہتے ع ہم سا ہو تو سامنے آئے۔علامہ اقبال نے اس صورت ِحال کا ماتم کرتے ہوئے کہا تھا ع لہو مجھ کو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی۔لیکن اس سُستی اور تن آسانی کی جڑیں تو بہت دُور تک جاتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
پردیس میں ایک ڈیرے پر کافی پاکستانی رہتے تھے۔ ایک بھائی رات کو اٹھ کر عبادت کرکے دعا مانگ رہا تھا
" اے اللہ پاک ! دیکھ میں تیری عبادت کررہا ہوں باقی کمرے والے سب سو رہے ہیں "
ساتھ والی چارپائی سے پاکستانی نے چادر سے سر باہر نکالا اور بولا
" اوئے بھائی صاحب۔ اپنی دعا مانگ ۔ رب نوں ساڈیاں شکا ئیتاں نہ لا "
 

سیما علی

لائبریرین
دماغ کی بات ہو رہی تھی محفل میں ایک سول سرونٹ بھی بیٹھا تھا، ایک شخص بولا، کل میں بازار گیا وہاں دماغ بک رہے تھے، پروفیسر کا دماغ دس ہزار کا، ڈاکٹر کا دماغ بیس ہزار کا، انجئنر کا دماغ پچاس ہزار کا، سول سرونٹ کا دماغ ایک لاکھ کا، یہ سن کر سول سرونٹ بہت خوش ہوا، میں نے بیچنے والے سے پوچھا بھئی یہ سول سرونٹ کا دماغ کیوں اتنا مہنگا ہے تو اس نے کہا: بھئی پچاس ماریں تو ایک سے دماغ نکلتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دماغ کی بات ہو رہی تھی محفل میں ایک سول سرونٹ بھی بیٹھا تھا، ایک شخص بولا، کل میں بازار گیا وہاں دماغ بک رہے تھے، پروفیسر کا دماغ دس ہزار کا، ڈاکٹر کا دماغ بیس ہزار کا، انجئنر کا دماغ پچاس ہزار کا، سول سرونٹ کا دماغ ایک لاکھ کا، یہ سن کر سول سرونٹ بہت خوش ہوا، میں نے بیچنے والے سے پوچھا بھئی یہ سول سرونٹ کا دماغ کیوں اتنا مہنگا ہے تو اس نے کہا: بھئی پچاس ماریں تو ایک سے دماغ نکلتا ہے۔
شکر ہے جس دور میں لطیفے بنتے تھے کمپیوٹر کے مہندسین نہ پائے جاتے تھے۔۔ ۔
 

وجی

لائبریرین
نہیں بھائی نہیں
ہم تو پورا مسکرائینگے ۔

ویسے یہ ذرا مسکرانہ کیا ہوتا ہے ؟؟
 

سیما علی

لائبریرین
ایک فلم ہدایت کار بچت کا عادی تھا۔ہمیشہ سچئوئشن کے مطابق
لوکیشن تلا ش کرتا اور بغیر سیٹ لگائے فلمبند کرلیتا ایک سین تھا جس میں ہیرو نے راہگیر سے مارکھا نی ہو تی ہے۔۔
ڈاریکٹر پورے تو نٹ کو بس اسٹینڈ پر لے گیا اور ہیر و کو سمجھا یا کہ " وہ دیکھو بدصور ت اور لنگور نما شخص کے بازو میں حو ر نما لڑکی ہے جائو اسے چھیڑو میں فلم تیا ر کر لیتا ہو ں
ہیر و سیٹھی بجا تا ہو ا اس شخص کے پا س پہنچا اور پو چھا
" کیا یہ اتنی بدصورت بیوی آپ کی ہے " اور تھپڑ کھا نے کی امید میں اپنا منہ آگے کردیا ۔ وہ شخص کچھ نہ بو لا ۔۔ اس پر ہیر و نے اپنا سوا ل دہرایا۔وہ شخص بولا “دیکھاصرف میں ہی نہیں پوری دنیا تمھیں بدصورت کہتی ہے”۔۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بزنس مین کی بیوی اس کےدفتر میں داخل ہوئی تو اس نے دیکھا ایک خوبصورت عورت اس کے ساتھ مسخریاں کر رہی ہے جو بیوی کے آتے ہی اٹھ کر چلی گئی۔
بیوی “یہ کون تھی؟”۔
خاوند “میری سیکریٹری”۔
بیوی “میں تم جیسے عیاش آدمی کیساتھ ایک منٹ گزارہ نہیں کر سکتی، مجھے ابھی اور اسی وقت طلاق چاہیے”۔
خاوند “طلاق لینے سے پہلے یہ سوچ لو کہ بعد میں تمہیں شاپنگ کون کرایا کرے گا، لندن کی سیر کون کرائے گا، مرسڈیز گاڑی کون خرید کر دے گا اور تمہارے لیے جیولری کون خریدا کرے گا”۔
اتنے میں بزنس مین کا دوست ایک خوبصورت عورت کیساتھ اس کے دفتر میں داخل ہوتا ہے اور بیوی پوچھتی ہے “اس کیساتھ یہ عورت کون ہے؟”
خاوند “یہ اس کی سیکریٹری ہے”۔
بیوی “ماشآاللہ ہماری سیکریڑی تو اس سے زیادہ خوبصورت ہے”
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بنک ڈکیتی کے بعد بنک سے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو نے بنک کلرک سے پوچھا
ڈاکو : تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے ہوئے تو نہیں دیکھا
کلرک : جی بالکل دیکھا ھے
ڈاکو اس کلرک کا نشانہ لیتا ھے اور اسے جان سے ماردیتا ھے
پھر دوسرے کلرک سے پوچھتا ھے
ڈاکو : کیا تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے ہوئے دیکھا ھے
کلرک : جی بالکل نہیں ،
ہاں البتہ میری بیوی نے آپ کو ڈاکہ ڈالتے ہوئے ضرور دیکھا ھے
 
Top