ذ را مسکرا ئیے

سیما علی

لائبریرین
پہلا دوست: بیوی سے لڑائی ختم ہوئی
دوسرا دوست: گھٹنے ٹیک کے میرے پاس آئی تھی
پہلا دوست: اُس نے گھٹنے ٹیک کے کیا کہا
دوسرا دوست: یہی کہ چارپائی کے نیچے سے نکل آؤ
کچھ نہیں کہوں گی
 
سیما علی

لائبریرین
شوہر صاحب بیوی کو ڈرائیونگ سکھا رہے تھے ۔ سامنے سے تیز رفتار ٹرک کو آتا دیکھ کر بیوی گھبرا گئی ۔
اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ اسے کیا کرنا چاہیے ۔
وہ وحشت زدہ لہجے میں بولی ۔ اب کیا کرون ؟
بس تم یہ سمجھو کہ میں گاڑی چلا رہا ہوں ۔ ایسے موقعوں پر تم مجھے جو ہدایات دیتی تھیں ، انہیں پر عمل کرو ۔“ شوہر نے جواب دیا ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اں (بیٹے کو آواز دیتے ہوئے) ، نیچے آ جائو، اندھیرا پھیل رہا ہے۔اور آپ چھت پر کر کیا رہے ہو؟
بیٹا: امی جان ،چاند دیکھ رہا ہوں۔
ماں: بہت دیر ہو گئی ہے، آپ بھی نیچے آ جائو اور چاند سے کہو کہ وہ بھی اپنے گھر چلاجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:):):):)
 
آدمی کو تھوڑی بہت انگریزی زبان بھی آنی چاہئے
کسی بات پر اکبر الہ آبادی نے عدالت میں کہ دیا.
"کون سالا ایسا کہتا ہے؟"
ایک وکیل نے کہا یہ توہینِ عدالت ہے انہوں نے گالی دی ہے انہیں سزا ملنی چاہئے.
تو اکبر الہ آبادی نے کہا؛
"میں نے تو یہ کہا ہے، کون سا......لاء Law ایسا کہتا ہے؟
 
‏چور گھر کا سارا سامان جمع کر رہے تھے جب جائے نماز اٹھانے لگے تو
مالک مکان بولا: ‏" ‌اسے تو چھوڑ دو میں نماز کیسے پڑھونگا ‌‌"؟
‏چور بولا : ‏‌‌" نماز تیرے کَلّے تے فرض ہوئی اے ، اَسی وی مسلمان آں"
 
سیما علی

لائبریرین
آدمی کو تھوڑی بہت انگریزی زبان بھی آنی چاہئے
کسی بات پر اکبر الہ آبادی نے عدالت میں کہ دیا.
"کون سالا ایسا کہتا ہے؟"
ایک وکیل نے کہا یہ توہینِ عدالت ہے انہوں نے گالی دی ہے انہیں سزا ملنی چاہئے.
تو اکبر الہ آبادی نے کہا؛
"میں نے تو یہ کہا ہے، کون سا......لاء Law ایسا کہتا ہے؟
بہت اعلیٰ⭐️
 
سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کہتے ہیں جمعہ کی نماز کےبعد جب چندے والا ڈبہ میرے سامنے سے گزرا تو میں نے اپنے والٹ سے چن کر نہایت بوسیدہ سا دس کا نوٹ ڈبے میں ڈالا۔ اتنے میں پچھلی لائن سے ایک صاحب نے میرے کندھے کو تھپتھپاتے ہوے ایک کڑک سا ہزار روپے کا نوٹ مجھے پکڑایا جسے میں نے فوراً ڈبے میں ڈال دیا پھر مڑ کر احترامًا اس کی جانب بہت ہی قابل تحسین نظروں سے دیکھا میرےتو حواس تب اڑے جب اس نے مسکراتے ہوئے کہا، بٹوا نکالتے ہوئے آپ کی جیب سے گر گیا تھا احتیاط کیا کریں😂😂😂
نوٹ: صدقات و خیرات آپ خود نکالا کریں ورنہ خود بھی نکل سکتے ہیں .
مسکرانا سنت ہے۔۔😊😊😊😊😊
 
یاسر شاہ

محفلین

آٹھ آنے کی چھالیا آٹھ آنے کا پان۔
 
سیما علی

لائبریرین
امام ابنِ جوزی ؒ لکھتے ہیں: ایک کنجوس حج کرکے واپس آیا، تو اسکے دوست آگئے اورکہنے لگے کہ جس دعوت کا وعدہ آپ نے حج سے پہلے کیا تھا وہ کھلائیے!
اُس نے کہا:
« *جو کچھ میں نے حج سے پہلے کہا تھا، اللہ نے سب معاف کردیا ہے.* »
(کتاب الحمقاء والمغفلین لابنِ جوزی ؒ)
 
سیما علی

لائبریرین
کامیاب ترین مشرقی ازدواجی زندگی کی سو فیصد ذمہ داری شوہر پر ہوتی ہے کہ وہ اختلافی معاملات میں " ڈر گُزر " سے کام لے ۔
۔۔۔۔۔
😊😊😊😊😊
 
سید عمران

محفلین
ایک بنک ڈکیتی کے بعد بنک سے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو نے بنک کلرک سے پوچھا
ڈاکو : تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے ہوئے تو نہیں دیکھا
کلرک : جی بالکل دیکھا ھے
ڈاکو اس کلرک کا نشانہ لیتا ھے اور اسے جان سے ماردیتا ھے
پھر دوسرے کلرک سے پوچھتا ھے
ڈاکو : کیا تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے ہوئے دیکھا ھے
کلرک : جی بالکل نہیں ،
ہاں البتہ میری بیوی نے آپ کو ڈاکہ ڈالتے ہوئے ضرور دیکھا ھے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بیویوں کو ضرور پھنسوانا ہے آپ نے ہر وقت۔۔۔
یاد رکھیں پھنسوانے والی بھی کسی کی بیوی ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
امام ابنِ جوزی ؒ لکھتے ہیں: ایک کنجوس حج کرکے واپس آیا، تو اسکے دوست آگئے اورکہنے لگے کہ جس دعوت کا وعدہ آپ نے حج سے پہلے کیا تھا وہ کھلائیے!
اُس نے کہا:
« *جو کچھ میں نے حج سے پہلے کہا تھا، اللہ نے سب معاف کردیا ہے.* »
(کتاب الحمقاء والمغفلین لابنِ جوزی ؒ)
آپ کے بھیا ابن جوزی کے زمانہ کے ہیں، ہیں؟؟؟
:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
 
سیما علی

لائبریرین
‏ایک اسکن سپیشلیسٹ سے کسی نے پوچھا کہ آپ اسکن کے سپیشلیسٹ ہی کیوں بنے؟ جبکہ اس فیلڈ میں اور بھی منافع بخش شعبے ہیں جن میں اندھی کمائی ہے
ڈاکٹر صاحب نے اطمینان سے سگریٹ کا لمبا سا کش لگایا اور آنکھیں بند کر کے دھیمے سے بولے اس کی تین وجوہات ہیں
ایک تو اسکن کے مریض رات کو ایمرجنسی میں جگاتے نہیں
دوسرا یہ مریض مرتے نہیں
تیسرا یہ کبھی ٹھیک بھی نہیں ہوتے😎
 
Top