رائے شماری - آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟

آپ الیکشن 2013ء میں آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟

  • پاکستان پیپلز پارٹی

    Votes: 0 0.0%
  • مسلم لیگ (ق)

    Votes: 0 0.0%
  • جمعیت علمائے اسلام (ف)

    Votes: 0 0.0%
  • مسلم لیگ (فینکشنل)

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

عمران ارشد

محفلین
مختلف سروے رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ عمران خان اور سوشل میڈیا پر ان کے حامی کلین سوئپ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ یہ الیکشن جیتے گی۔ باقی جماعتیں بھی اپنا ووٹ بنک رکھتی ہیں۔

ووٹ تو عوام نے ڈالنا ہے۔ سویہاں اپنی اپنی پارٹی کو ووٹ دے کر سپورٹ کریں۔ اس سے عوام کے موڈ کا اندازہ بھی ہوگا اور ان سروے، میڈیا اور سوشل میڈیا کی حقیت بھی پتہ چل جائے گی۔

یہ ضرور بتائیں کہ آپ کسی پارٹی کو ووٹ کیوں دے رہے ہیں۔

(یہ رائے شماری اکیس دن جاری رہے گی۔)
 

نایاب

لائبریرین
اس بار عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو آزمانا چاہوں گا ۔۔۔۔۔
اسوقت یہی جماعت ایسی ہے جس کے وعدے و منشور کو نہیں آزمایا ۔ باقی سب تو لٹیرے ہی ثابت ہو چکے ہیں ۔
اس بار عمران خان کے وعدوں کو آزمانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
میں بھی عمران خان کو ہی آزماؤں گا کیونکہ اس وقت تحریک انصاف کے قریب قریب بھی کوئی جماعت نہیں ہے۔

سچ کہا میرے محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ " ن " پ " ف" م " یہ سب " نکمے پاکستان کو فروخت کرنے والے مجرم " آزما چکا ۔ اب صرف " الف " کو آزمانا ہے ۔۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
گو کہ میں بیرون ملک ہوں مگر اگر پاک میں ہوتا تو قطعی طور پر عمران خان کو ووٹ دیتا پر یہان تو دے دیا ہے للوز ۔۔والسلام
 

عمران ارشد

محفلین
گو کہ میں بیرون ملک ہوں مگر اگر پاک میں ہوتا تو قطعی طور پر عمران خان کو ووٹ دیتا پر یہان تو دے دیا ہے للوز ۔۔والسلام​
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں سستی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اکثریت پی ٹی آئی کی حامی ہے۔
 

علی خان

محفلین
میں نے یہاں پر بھی رائے شماری میں اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہے۔
میرے خیال میں ان حالات میں سب سے اچھی اور انقلابی پارٹی شاید ہی کوئی اور ہوں۔ ہمیں جنگی بنیادوں پر اس ملک کے ہر ادارے کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اور اس کے لئے میرے اندازے کے مطابق عمران خان اور اسکی پارٹی ہی کوئی اچھا رزلٹ دے سکتی ہے۔

اور اسکے علادہ دوسری وجہ میرے سب سے چھوٹے انکل ہیں۔ جو NA-12 صوابی 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آللہ کرے ن اور ج ع اسلام ہی کامیاب ہوں
ورنہ پاکستان تباہی کا ایک اور قدم طے کرسکتا ہے خدانہ خواستہ

پچھتائیں گے بھائی۔ باقی اپ کی مرضی :)

اور یہ کہ آپ "سیاسی لیڈر" نہ بنیں جو منہ کھولتے ہیں تو "پاکستان ٹوٹنے کی بات کرتے ہیں"۔ کچھ نہیں ہوتا پاکستان کو ان شاءاللہ۔۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس طرح کی لڑی بنانے کا ہمارا بہت پہلے سے ارادہ تھا، اچھا ہوا جو آپ نے بنا دی۔

لیکن ووٹ کو عام مشاہدے کے لئے ظاہر نہ رکھتے تو اچھا رہتا۔ :p
 

سید ذیشان

محفلین
میں ووٹ اس لئے نہیں دوں گا کیونکہ میں ملک میں نہیں ہونگا۔ اور اگر اوورسیز ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف یا پھر اے این پی میں سے کسی کو دوں گا۔
 
Top