رات بھر دیدہ نمناک میں لہراتے رہے۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=jzrz033OPu0[/youtube]​

جب ہم میٹرک کے بعد سیدھے انٹر میں پہنچے تو سب کتابیں انگریزی میں دیکھ کر خاصے سٹپٹائے گھبرائے۔ بلکہ ہم کو یاد ہے امی جان نے جب ہمارے حوالے نئی کتابیں کیں تو اٹھاتے ہی ہمارے دل کی رفتار ایک دم مدھم سی ہوگئی ایک انجانے خوف سے۔۔۔ کیا یہ سب ہم پڑھ پائیں گے؟ یاد کیسے رہے گا؟ لکھنا تو آتا نہیں تو بنے گا کیا؟ کیا ہم زندہ رہیں گے؟ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :(

ان دنوں ہم کمار سانو کی آواز میں یہ گیت بہت سنا کرتے تھے۔
رات بھر دیدہ نمناک میں لہراتے رہے۔۔۔۔
شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی۔۔۔۔

آج ان کتابوں کے واقعے کو آٹھ سال بیت گئے۔۔ انٹر کیا، یونیورسٹی اور پھر عملی زندگی۔۔۔ بہت کچھ بیت گیا!
کچھ دنوں سے پھر آنکھیں نم رہیں تو یہ گیت یاد آیا جھاڑ پونچھ کر تو گوگل والوں نے پہلے ہی رکھ چھوڑا تھا ہم کو ڈھونڈنا پڑا سنتے ہوئے خیال آیا کہ اسے یہاں بھی لگا دیا جائے :grin:

ہاں انگریزی کا کیا بنا؟ :confused:
جب ہم انٹر کے دوسرے سال میں پہنچے تو ہمیں یاد ہے کہ کانونٹ کی تعلیم یافتہ ایک خاتون کو ہم نے اپنی ایک انگریزی نظم سے مہبوت کر دیا تھا :grin:
لیکن افسوس صد افسوس کہ وہ نظم ہماری ایک پنجابی نظم کی پشت پر لکھی ہوئی تھی، شدید حوصلہ شکنی کے باعث ہم نے دونوں ساتھ والے خالی پلاٹ میں پرزے پرزے کر کے پھینک دی تھیں! :grin:

اگلے روز جو ہم دوپہر کو کالج سے لوٹے تو پلاٹ میں سے گزرتے ہوئے آئے کہ شاید پرزے پڑے ہوں لیکن صحرا کی تیز ہوائیں شاید اسے کہیں دور اڑا لے گئیں۔۔۔۔۔۔۔

خیر لغویات چھوڑئیے، آپ گیت سنئے! :rolleyes:
 

محسن حجازی

محفلین
آپ کو کسی اور وجہ سے نیند آ رہی ہوگی اس گیت پر مت ڈالیے کہ یہ شب بیداروں کا ترانہ ہے۔ :grin:
علما نے اسے سننے کا جو طریقہ تجویز فرمایا ہے وہ کچھ یوں ہے کہ رات کے آخری پہر میں اسے دھیمی آواز میں سنیے :grin:
 

ملائکہ

محفلین
یہ طریقہ تو مجھے بالکل بھی سوٹ نہیں کرتا جو لوگ رات بھر جاگتے ہوں اس تجویز پر عمل کرسکتے ہیں اور نیند بالکل اسی گانے کی وجہ سے آئی ہے:blush:
 

محسن حجازی

محفلین
تو پھر سو جائیے ناں! بہت دیر سے دھاگوں میں بھٹک رہی ہیں :grin:

ویسے دیکھئے تو انو ملک نے کیا کمال دکھایا ہے۔۔۔ انو ملک کے ہم بہت مداح ہیں جینوین آدمی ہے۔ Genius and Genuine
انو ملک کی اپنی آواز میں ایک اور گانا ہے جو ہم کو بہت پسند ہے کبھی وہ بھی یہاں چپکائيں گے شاید آپ میں سے کسی نے سن رکھا ہو:
دھواں دھواں ہو رہا ہے سماں کہیں تو ہے آگ لگی۔۔۔
کہ ہو نہ ہو یہ تیرا کام ہے۔۔۔۔

لیکن جو گیت ہم نے ابھی پیش کیا ہے، اس کی تو کیا ہی بات ہے۔
شاعری بہت ہی اعلی
موسیقی بھی کلاسیکی رنگ لیے ہوئے۔ اسے اسی طرح گانا خاصا مشکل ہے۔
مجموعی تاثر میں بھی بہت اعلی ہے۔
 

ملائکہ

محفلین
بڑی نظر رکھی ہوئی ہے :grin::grin:

اب آپ نے اس گانے کی اتنی تعریف کردی ہے تو میں آگے سے کیا تعریف کے پل باندھوں ;);)

ایک چپ سو سکھ:hatoff:
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ ندا فاضلی کا وہی گیت ہے جس پر سرقہ کا الزام ہے - مخدوم محی الدین کے کئی اشعار ندا فاضلی نے اپنے نام لگائے ہیں - فلم تمنا بہت ہی عمدہ ہے لیکن انوملک نے بہت سے سرقے بھی کیے ہیں - محسن بھائی انوملک اتنا بھی عمدہ نہیں‌ ہے بلکہ کسی حد تے بے کار ہے - ؛) لگتا ہے مجھے آپ کو موسیقی کی تربیت دینا ہی پڑے گی - :)
 

خرد اعوان

محفلین
بہرحال سرقے کے باوجود گانا بہت اچھا ہے یہ اور الکا یاگنیک نے بھی اسے بہت خوب گایا ہے ۔ انڈین انڈسٹری میں پاکستانی کئی پرانی فلمز کے چربے بھی بہت بے خوفی کے ساتھ بنائے گئے اور وہ ہٹ بھی ہوئے اسی طرح گانوں کی دھنیں اور شاعری بھی اس زد میں‌ آئی لیکن اس بات کو مان لینے میں‌بہرحال میں‌کوئی حرج نہیں‌سمجھتی ہوں وہ لوگ بیوٹی فل کو مزید بیوٹیفائے کر دیتے ہیں‌ جس کی وجہ سے ایک ناظر یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ مال مسروقہ ہے دیکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ایک فلم کا تذکرہ کرتی چلوں‌ جس کا نام ہے امرا و جان ادا ، یہ فلم انڈیا میں‌بھی بنی اور پاکستان میں‌بھی ۔ لیکن پاکستان میں‌بننے والی فلم میں‌ امراو جان لکھنو کی ہیں تمام تہذیب لکھنو کی لیکن انہوں‌نے نتھ پنجاب کی پہن رکھی تھی ۔ ان چھوٹی چھوٹی باتوں‌کا اگر دھیان رکھا جائے تو کم ازکم یہ جانتے ہوئے بھی کہ فلم کے لیرکس یا اسٹوری چربہ ہے کسی کو مذاق اڑانے کا مزید موقع نہیں‌ملتا ہے ۔ براہ مہربانی مجھ ناچیز کے اس تجزیئے کو کوئی دل پر نہ لے ۔ گانا واقعی بہت اچھا یہ اس میں‌کوئی شک نہیں‌ہے ۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب محسن بھائی ۔۔۔ یہ غزل جگجیت سنگھ نے بھی گائی ہے ۔ اس کے بعد مجھے کسی اور کی آواز میں یہ جچتی ہی نہیں ۔
 

محسن حجازی

محفلین
اقتباس از سخنور:
یہ ندا فاضلی کا وہی گیت ہے جس پر سرقہ کا الزام ہے - مخدوم محی الدین کے کئی اشعار ندا فاضلی نے اپنے نام لگائے ہیں - فلم تمنا بہت ہی عمدہ ہے لیکن انوملک نے بہت سے سرقے بھی کیے ہیں - محسن بھائی انوملک اتنا بھی عمدہ نہیں‌ ہے بلکہ کسی حد تے بے کار ہے - ؛) لگتا ہے مجھے آپ کو موسیقی کی تربیت دینا ہی پڑے گی -
چلیے اس گیت کے بہانے ہم اپنے مذموم مقاصد میں تو کامیاب ہوئے کہ آپ ہمیں شاگردی میں لینے کو کچھ رضامند نظر آتے ہیں وگرنہ پہلے پہل تویکسر منکر تھے! :grin:
آپ کی رائے بالکل درست ہوگی اب یہ بتائیے کہ ہم لاہور پگڑی و مٹھائی لے کر کب حاضر ہوں؟ :grin:
اصل میں ایسی غلط رائے عموما کم علمی کے باعث ہوتی ہے۔۔۔۔
ویسے اس ہفتے لاہور کا چکر لگانا تو تھا لیکن امی جان کی سالگرہ ہے سو ہم کو ذرا ادھر گھر پہ ہی ٹکنا ہوگا :grin:

اقتباس از خرد اعوان:
ہرحال سرقے کے باوجود گانا بہت اچھا ہے یہ اور الکا یاگنیک نے بھی اسے بہت خوب گایا ہے ۔ انڈین انڈسٹری میں پاکستانی کئی پرانی فلمز کے چربے بھی بہت بے خوفی کے ساتھ بنائے گئے اور وہ ہٹ بھی ہوئے اسی طرح گانوں کی دھنیں اور شاعری بھی اس زد میں‌ آئی لیکن اس بات کو مان لینے میں‌بہرحال میں‌کوئی حرج نہیں‌سمجھتی ہوں وہ لوگ بیوٹی فل کو مزید بیوٹیفائے کر دیتے ہیں‌ جس کی وجہ سے ایک ناظر یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ مال مسروقہ ہے دیکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ایک فلم کا تذکرہ کرتی چلوں‌ جس کا نام ہے امرا و جان ادا ، یہ فلم انڈیا میں‌بھی بنی اور پاکستان میں‌بھی ۔ لیکن پاکستان میں‌بننے والی فلم میں‌ امراو جان لکھنو کی ہیں تمام تہذیب لکھنو کی لیکن انہوں‌نے نتھ پنجاب کی پہن رکھی تھی ۔ ان چھوٹی چھوٹی باتوں‌کا اگر دھیان رکھا جائے تو کم ازکم یہ جانتے ہوئے بھی کہ فلم کے لیرکس یا اسٹوری چربہ ہے کسی کو مذاق اڑانے کا مزید موقع نہیں‌ملتا ہے ۔ براہ مہربانی مجھ ناچیز کے اس تجزیئے کو کوئی دل پر نہ لے ۔ گانا واقعی بہت اچھا یہ اس میں‌کوئی شک نہیں‌ہے ۔
ارے واہ! ایک تو ہم کو جمی کارٹر کی طرح بہت تیزی سے پڑھنے کی عادت ہے تو پہلے پہل ہم آپ کو خرد صاحب سمجھے تاہم سطور کے مزید تجزیئے سے حقیقت کچھ بر عکس معلوم ہوئی۔ الکا نے بھی گایا ہے؟ :eek: گایا تو ہم نے بھی ہے لیکن کل صبح راستے میں :grin: شکر ہے کسی نے سنا نہیں۔ گیت کی پسندیدگی کے لیے شکریہ، آپ کا تجزیہ پسند آیا اور مابدولت خوش ہوئے۔ مابدولت اور بھی خوش ہوں گے گر آپ تعارف کے دھاگے میں کچھ لب کشائی فرمائيں۔

اقتباس از ظفری بھائی:
بہت خوب محسن بھائی ۔۔۔ یہ غزل جگجیت سنگھ نے بھی گائی ہے ۔ اس کے بعد مجھے کسی اور کی آواز میں یہ جچتی ہی نہیں ۔
جگجیت نے بھی گائی ہے؟ یہ ہم کو اس کا کوئی ربط تو دیجئے مشکور ہوں گے۔ ویسے چلیے اس گیت سے ہم کو کافی فائدے حاصل ہو رہے ہیں آپ سے ٹاکرا ہو گیا، فرخ بھائی بھی آگئے اب ہم کو شمشاد بھائی کا انتظار ہے بس! :cool:

اقتباس از ملائکہ:
بڑی نظر رکھی ہوئی ہے :grin: :grin:
اب آپ نے اس گانے کی اتنی تعریف کردی ہے تو میں آگے سے کیا تعریف کے پل باندھوں
نہیں بڑی نظر کہاں رکھی ہوئی ہے؟ :confused:
چھوٹی رکھی ہوئی ہے۔ :grin: :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
محسن یار شاگردی استادی کیسی - ہم ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھیں گے- جب بھی چاہو لاہور آؤ- خوش آمدید - اور استاد بنے بغیر ہی سب کچھ سکھا دوں گا- :)
 
Top