رات دیر تک جاگنے کے حیرت انگیز فوائد

Advantages-to-sleep-late-night-620x330.jpg
اسلام آباد : بعض لوگوں کو رات گئے تک جاگنے کی عادت ہوتی ہے اور اگرچہ گھر والے انہیں اکثر کوستے رہتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انہیں ایک بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ جریدے ہفنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات دیر تک جاگنے کی عادت کے مالک لوگ جلد سونے والوں کی نسبت زیادہ سمارٹ ، ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ رات کو جلدی سونا اور صبح جلد بیدار ہونا انسانی ارتقاءکا حصہ ہے، اور جو لوگ اس ارتقائی روایت کو توڑتے ہوئے رات کو دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے بیدار ہوتے ہیں ان کا دماغ نسبتاً زیادہ تخلیقی اور ذہین ہوتا ہے۔ سپین کی یونیورسٹی آف میڈرڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج 1000 طلبا کی نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں۔
ماخذ: روزنامہ پاکستان
 

یاز

محفلین
میں تو عموماََ صبح چار بجے سوتا ہوں، نجانے یہ سب حیرت انگیز فوائد مجھ تک کیوں نہیں پہنچ پائے۔
:thinking:
 
پنجابی کہاوت کی رو سے "جیہڑے گھر وچ بیہڑے، اوہ لاہور جا کے وی بیہڑے"۔ سو عزیزم سپین جا کے بھی کچھ نہیں لبھنا۔ الٹا ٹکٹ کا خرچہ ہو جانا ہے :D۔
کوشش میں حرج نہیں۔
کم از کم تحقیق غلط ثابت کر دیجیے گا۔ اور تحقیق کے رد کرنے والے مضمون کے آخر میں بےشک پنجابی محاورہ بھی شامل ہو جائے تو یونیورسٹی آف میڈرڈ والوں کو لگ پتہ جائے گا
 

یاز

محفلین
اچها۔۔۔
وہ ملک بتائیں جہاں شرح بیروزگاری ذرا کم ہو وہاں تحقیق کے لیے بجهوا دیتے ہیں یاز صاحب کو۔

مروا نہ دینا بھائی جی۔ سنا ہے شام وغیرہ میں بے روزگاری کم ہے۔ یا داعش والے بھرتی کر لیتے ہیں یا النصر فرنٹ والے، ورنہ سعودیہ والے وظیفہ لگا دیتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
اکثر کھانا وغیرہ بناتے بھی محفل میں ہی ہوتی ہوں دو تین بار تو ہنڈیا بھی نیچے لگ چکی ہے اسی چکر میں

بہن جی جس کثرت سے محفل پہ رونما ہوتی ہیں، اب تک تو ہنڈیا نیچے لگ لگ کے پاتال تک جا پہنچی ہو گی (عدنان بھائی جی سے دلی ہمدردی والی سمائیلی)۔
 
Top