راجو اور انارکلی

حسرت جاوید

محفلین
بتائیے گا کہ مل کر کیسا لگا؟
بہت زبردست اور بہت اچھا لگا۔ ان کی عمر کتنی ہے اور پتہ کیسے چلے گا کہ راجو کون ہے اور انار کلی کون سی؟ اس کے علاوہ بس ایک چیز کی کمی محسوس ہوئی وہ یہ کہ 'اگر ویڈیو پسند آئے تو چینل سبسکرائب کرنا اور بیل آئکن پریس کرنا نہ بھولیے گا'۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت زبردست اور بہت اچھا لگا۔ ان کی عمر کتنی ہے اور پتہ کیسے چلے گا کہ راجو کون ہے اور انار کلی کون سی؟ اس کے علاوہ بس ایک چیز کی کمی محسوس ہوئی وہ یہ کہ کہ 'اگر ویڈیو پسند آئے تو چینل سبسکرائب کرنا اور بیل آئکن پریس کرنا نہ بھولیے گا'۔
ان کی عمرستمبر میں تین سال ہو گی۔
پہلی والی دونوں ویڈیوز میں جو دیوار والی سائیڈ پہ ہے۔وہ راجو ہے۔
سبسکرائب اور آئکن کا نہیں پتہ۔ کسی ٹائم دیکھ کے کر دیں گے سیٹنگ۔
 

حسرت جاوید

محفلین
اگر ویڈیو پسند آئے تو چینل سبسکرائب کرنا اور بیل آئکن پریس کرنا نہ بھولیے گا

سبسکرائب اور آئکن کا نہیں پتہ۔ کسی ٹائم دیکھ کے کر دیں گے سیٹنگ۔

یہ از راہِ تفنن کہا ہے کہ اکثر ویڈیوز کے آغاز میں یہ کہا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پیر و مرشد حضرت مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور فرما گئے ہیں کہ مسلمان کسی ایسی جانور کو نہیں پالتا جسے وہ حلال کر کے کھا نہ سکے۔
پڑھنے والے کا مرشد کے قول سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
میرے پیر و مرشد حضرت مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور فرما گئے ہیں کہ مسلمان کسی ایسی جانور کو نہیں پالتا جسے وہ حلال کر کے کھا نہ سکے۔
پڑھنے والے کا مرشد کے قول سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
بحث مقصود نہیں لیکن حضرت ابوہریرہؓ کا بلیاں پالنا تو آپ کے علم میں ہوگا۔ یہ کوئی ایسی بات ہوتی تو نبیﷺ ضرور اس سے منع فرماتے۔
مزید برآں سورۃ المائدہ میں حفاظت اور شکار کے لیے رکھے جانے والے کتوں کے شکار کی حلت بیان کی گئی ہے۔ یہ ناجائز ہوتا تو اللہ اس طرح ذکر نہ فرماتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب میں نے تو پہلے ہی لکھ دیا ہے کہ "پڑھنے والے کا مرشد کے قول سے متفق ہونا ضروری نہیں۔"

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا نام قبول اسلام سے پہلے عبد الشمس تھا، قبول اسلام کے بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ وسلم نے ان کا نام عبد الرحمن تجویز کیا تھا۔ آپ نے بلی کا ایک بچہ پالا ہوا تھا، اور آپ نے اسی کی نسبت سے اپنی کنیت ابو ہریرہ سے شہرت پائی۔ اسی پر سب کا اتفاق ہے۔
 
Top