تعارف راحیل فاروق

السلامُ علیکم!
خانیوال کے ایک نواحی قصبے عبدالحکیم سے تعلق ہے۔ چندے ریڈیو پاکستان پہ براڈ کاسٹر رہا۔ مدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی ! ! !
لوحِ محفوظ پہ میرے نام کے ساتھ خرابِ غزلِ ناب لکھا تھا۔ سو ایک صحیفہ غزلیات کا بھی شائع کرانا پڑا۔ آج کل بے روزگاری کی حالت میں گھر (اپنے) کی دہلیز پر پایا جاتا ہوں۔ نہ جائے رفتن، نہ پائے ماندن!
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
منفرد انداز تعارف سے آپ کی شخصیت کی انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی جھلک نمایاں ہے
welcome1.jpg
 
وعلیکم السلام
منفرد انداز تعارف سے آپ کی شخصیت کی انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی جھلک نمایاں ہے
welcome1.jpg
بندہ پرور، ہم الفاظ کے ساحر نہیں معنیٰ کے مسحور ہیں۔ ہمیں نئے نئے ڈھنگوں سے شکریہ کہنا نہیں آتا۔ آپ کی محبتوں کے طفیل آپ سے جو تعلقِ خاطر پیدا ہو گیا ہے اسے آپ کا دل بھی یقیناً محسوس کرتا ہو گا۔
 
Top