عثمان
محفلین
ہاں یاد آیا کہ محفل پر میرا پہلا تبصرہ آپ ہی کی کسی رائے پر جوابی رائے تھی۔محفل پر آتے ہی کچھ عرصے بعد میرا سب سے پہلا واسطہ شہاب نامہ سے ہی پڑا تھا۔ عثمان اس کی گواہی دیں گے۔ اس لڑی کو ڈھونڈ کر دیکھ لیں۔
ہاں یاد آیا کہ محفل پر میرا پہلا تبصرہ آپ ہی کی کسی رائے پر جوابی رائے تھی۔محفل پر آتے ہی کچھ عرصے بعد میرا سب سے پہلا واسطہ شہاب نامہ سے ہی پڑا تھا۔ عثمان اس کی گواہی دیں گے۔ اس لڑی کو ڈھونڈ کر دیکھ لیں۔
اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو احمدیت مخالف پلاٹ خاص نمبروں سے شروع ہوئے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ حاوی ہو گیا۔چوتھی یا پانچویں جماعت میں پہلی بار پڑھے تھے اور ساتویں یا آٹھویں میں عمران سیریز سے تعارف ہوگیا تو چھٹ گئے۔ کوئی شک نہیں کہ بہت اچھے لگتے تھے۔ حسن اتفاق سے میرے ہاتھ کبھی کوئی احمدیت مخالف ناول نہیں لگا۔ البتہ ناولوں کے آخر میں احمدیت مخالف اشہتار بہت تکلیف دہ تھے۔ لیکن یا تو ان اشتہاروں والے ناول شروع میں میرے ہاتھ نہیں لگے یا توجہ نہیں دی بہرحال بعد میں وہ اسکے ناول پڑھنا ایک تکلیف دہ امر تھا۔ لیکن پانچویں جماعت کے طالبعلم کی عمر ہی کیا ہوتی ہے ان باتوں میں الجھنے کی۔ البتہ اس سے مجھے احمدیت کو پڑھنے کی طرف توجہ ضرور پیدا ہوئی اور دسویں تک پہنچتے پہنچتے یہ حالت ہوگئی کہ جہاں احمدیت مخالف مضمون یا کتاب نظر آئی تجسس سے اسے حاصل کرنا چاہا۔
مجھے تو اسکا علم ہی نہیں تھا کہ آخر میں دینے والے اشتہاروں کے علاوہ انہوں نے اس موضوع پر ناول بھی لکھ رکھے ہیں۔بہت بعد میں شائد کالج لائف میں کہیں اس بات کا پتہ لگا تھا۔ ان ناولوں کے خاص نمبر مجھے پسند ہوتے تھے۔ لیکن خاص نمبر تو کیا عام نمبر بھی ہم نیا خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جیب خرچ اجازت نہیں دیتا تھا اس لئے پرانے ڈائجسٹ اور ناول بیچنے والوں کے ٹھیلوں تک ہی ہماری پہنچ تھی۔ آپ کی بات سے لگتا ہے کہ انہوں نے ایک سے زائد ناول لکھے ہیں احمدیت مخالفت۔ جبکہ مجھے آج بھی صرف ایک ہی کا نام پتہ ہے۔اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو احمدیت مخالف پلاٹ خاص نمبروں سے شروع ہوئے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ حاوی ہو گیا۔
مزید سوال:
کونسی زبان میں سب سے پہلے پروگرامنگ کی؟
کونسی پروگرامنگ زبان سب سے زیادہ پسند ہے؟
یا اللہ خیراگلی قسط۔۔۔۔۔
کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
زیک بھائی کے ساتھ تو انٹرویو چل رہا ہے۔ لیکن نور بہنا، مقدس اور حمیرا بہنا کے سوالات کیونکہ ختم ہوگئے ہیں اس لئے اس موقعے پر ان کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے۔ خاص کر نور سعدیہ شیخ بہنا نے بہت محنت سے سوالات تیار کئے تھے۔ ان کے پہلے راونڈ کے سوالات کو ابھی جب دوبارہ دیکھا تو یہ نوٹ کیا کہ سوالات بہت محنت اور سوچ سمجھ کر ایسے منتخب کئے تھے جن میں ہر سہہ فریق کے لئے دلچسپی کا کچھ نہ کچھ سامان ہو۔ انٹرویو دینے والے کا بھی خیال رکھا گیا اور لینے والے کی دلچسپی کے سوالات بھی اور پڑھنے والوں کی دلچسپی کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔ اس لئے نور بہنا کی اس محنت کی داد اور شکریہ تو واقعی بہت زبردست بنتا ہے۔ بہت عمدہ نور بہنا۔
حالانکہ ان کا یہ پہلا انٹرویو تھا لیکن کہیں ایسا محسوس نہیں ہونے دیا۔ البتہ خاکسار ان سے اس بات پر بہت معذرت چاہتا ہے کہ ان کے سوالات کے دوسرے حصہ یعنی سیاسی سوالات کو جلدی جلدی مذاق میں ٹال دیا لیکن یہ میری مجبوری تھی کہ نظریں گھڑی پر تھیں کہ صرف آدھ گھنٹہ رہ گیا ہے تو یہ پرچہ سوالات کیسے حل ہو اس لئے پھر ان سوالات کو جلدی جلدی اس طرح ایک جملے میں نپٹایا۔ امید ہے نور بہنا اس مجبوری کو مدنظر رکھ کر درگذر کریں گی۔ مقدس بہنا اور حمیرا عدنان بہنا کے سوالات کے جوابات بھی بہت جلدی جلدی اور آدھے سنجیدہ اور آدھے مذاق میں دئیے گئے۔ وہاں بھی یہی مجبوری تھی۔ مقدس اور حمیرا بہنا سے بھی دلی معذرت اس بات پر چاہتا ہوں۔ لیکن خاکسار کو اپنی تینوں پیاری بہنوں سے امید ہے کہ وہ جس طرح بھائی نے ان کے سوالات کا سامنا کرکے ان کا جیسا بھی مان رکھا اب وہ بھی میری باتوں سے درگذر کرکے بھیا کا مان رکھیں گی۔ انٹرویو سے صحیح لطف پہلے دن یعنی ہفتے کو ہی آیا کیونکہ فرصت تھی اور پتا تھا کہ کوئی مصروفیت نہیں۔ اس لئے انٹرویو کا پہلا حصہ نور بہنا کی بدولت خوب انجوائے کیا لیکن پھر اچانک آنے والی مصروفیات نے باقی کے انٹرویو سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہی نہیں دیا۔ اور یہ تو سب کو پتہ ہے کہ جلدی ہو اور نظریں گھڑی پر ہوں تو پھر تو گاجر کا حلوہ بھی لطف نہیں دیتا۔ فاتح بھائی کے سوالات کے جوابات بھی مذاق میں ٹالے گئے لیکن شکر ہے کہ انہوں نے خود ہی بتادیا کہ انہوں نے یہ سوالات مذاق میں کئے تھے ورنہ ابھی مجھے ان سے بھی معذرت کرنا پڑتی کہ سوری بھائی سائنس کی کتابیں دیکھنے کا وقت نہیں مل سکا جوابات دینے سے پہلے۔
نور بہنا کو ایک مشورہ دوں گا کہ اب اس زمرے کو زندہ کیا ہے تو اسے جاری رکھیں کہ فی الحال اس زمرے کا کوئی والی وارث دور دور تک نظر نہیں آتا۔ ایسے میں اب پہلا قدم اٹھایا ہے تو اسے چلتا رہنا چاہئے۔ اور آجکل یہ اس وجہ سے بھی آسان ہوگا کہ نور بہنا بھی ایکٹو ہیں اور کئی محفلین بھی فعال ہیں تو ہر ہفتے ایک انٹرویو تو بڑے آرام و سکون کے ساتھ چل سکتا ہے۔ اور اب جبکہ نور بہنا نے یہ ثابت بھی کردیا ہے کہ انٹرویو کا سیکشن سنبھالنے کی صلاحیت ان میں بھی کسی سے کم نہیں تو اب انہیں پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ نور بہنا اگلے انٹرویو کے لئے کوئی بندہ یا بندی ڈھونڈنا شروع کردیں۔ اگلا ہفتہ خالی نہیں جانا چاہئے۔
ایم کیو ایم کے گڑھ میں رہتے ہیں اسلئے اتنی بہادری سے اپنے احمدی ہونے کا اقرار کر لیتے ہیں۔ ذرا ادھر پنجاب میں آکر یہی کام کریں تو پھر دیکھیں یہ مُلا بریگیڈ کیا کرتی ہےاشتیاق احمد احمدیت کے خلاف تو تھے لیکن ان کے خلاف جذبات کبھی نہیں ابھرے کہ اس عمر میں ایسی باتیں نہیں سوجھتی تھیں۔ اگر کوئی ان کا احمدیت مخالف ناول پڑھتا تو نہیں کہہ سکتا کہ میری طبعیت اور ذہن پر کیا اثر پڑتا۔ بہرحال ان کے پمفلٹ نما صفحے پڑھنے کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی ایسے جذبات نہیں ابھرے تھے اور نہ کبھی ایسا خیال ذہن میں آیا کہ ان کی سوچ کے برعکس کچھ کیا جائے۔ لیکن اس طرح ناول لکھ کریہ مصنفین اپنا ہی نقصان کررہے ہوتے ہیں کیونکہ جب ان میں درج باتیں پڑھ کر پڑھنے والے یقین کرلیتے ہیں اور پھر زندگی کے کسی موڑ پر کسی احمدی سے واسطہ پڑتا ہے اور ان پڑھی ہوئی باتوں میں سے کوئی ایک بھی اس میں نہیں پاتے تو اپنے ان مصنفین سے بدظن ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔البتہ آج جب کہ یہ چیزیں سمجھ سکتا ہوں تو کئی نئے خیالات ذہن میں آتے ہیں کہ اس طرح اپنے خلاف غلط پھیلی ہوئی غلط باتوں کا اثر زائل کرنے کے لئے کچھ کوشش کرنی چاہئے۔ اس حوالے سے ایک بات جس پر مسلسل عمل پیرا ہوں وہ یہ کہ ہرجگہ اپنا تعارف بطور احمدی ضرور کرادیتا ہوں۔ اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے کہ لوگ تجسس سے سوال کرتے ہیں اور جواب میں ان کی غلط فہمیاں زائل ہوجاتی ہیں۔ میرا یہ رویہ ہر جاب پر رہا۔ اس نئی جاب پر بھی گذشتہ ہفتے ایک دن ٹیم لیڈ نے کہا کہ آپ نے ووٹ کس کو دیا ہے میں نے کہا کہ پسند تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن ووٹ نہیں دیا اس نے وجہ پوچھی تو میں نے بتادیا کہ میں احمدی ہوں اور مجھے غیر مسلم کی حیثیت سے ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو مجھے گوارا نہیں۔ اب ٹیم لیڈ کے ذریعے آہستہ آہستہ یہ بات پورے آفس میں پھیل جائے گی کہ ایک احمدی یہاں جاب کرتا ہے اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب سے واسطہ پڑے گا کچھ لوگ تجسس سے مزید سوال کریں گے اور اللہ نے چاہا تو ساٹھ ستر افراد جو آفس میں جاب کرتے ہیں ان میں سے کئی کی غلط فہمیاں رفع ہوجائیں گی۔
اُف توبہ۔ کونسا وقت تھا جب میں نے مقدس بہنا سے معذرت کرنے کا سوچا۔ بہت ہی برا پھنسایا ہے بھئی ظالم نے۔ اس ظالم کی تفصیل آگے آئے گی۔اگلی قسط۔۔۔۔۔
کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
مقدس بہنا میں نے تو صرف نور بہنا سے معذرت کرنے کا سوچا تھا۔ جب معذرت لکھنے لگا تو شیطان آیا اور کہنے لگا کہ معذرت کرنا تو اچھی بات ہے مقدس سے بھی کرلو۔ ہم اسے دیکھ کر فورا ہی پتھر اٹھانے جھکے کہ تین پتھر یہیں مارلیں پھر کہاں ہاتھ آئے گا۔ لیکن وہ گھور کرکہنے لگا کیا میں کوئی غلط بات کہہ رہا ہوں۔ اچھی بات کا بھی یہ صلہ دے رہے ہو۔ ہم نے کچھ دیر سوچا کہ واقعی بھئی بات تو اچھی ہی کہہ رہا ہے مقدس بہنا سے بھی معذرت کرلیں معذرت کرنا تو اچھی بات ہے۔ ہم نے سوچا کہ بیچارہ ہزاروں سال سے لوگوں کو گناہ کی باتیں بتا بتا کر تھک گیا ہے اس لئے آج ٹیسٹ تبدیل کرنے کا موڈ ہوگا۔ ہم نے پتھر واپس رکھا اور شیطان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے نور بہنا کے ساتھ مقدس بہنا کا نام بھی لکھ دیا۔ لیکن جواب میں جو یہ سوالات کا پٹارا آپ نے کھینچ مارا ہے تو احساس ہوا کہ شیطان ہمیں بھی چُونا لگا گیا آخر۔ کمبخت کتنی میسنی صورت بنا کر آیا تھا۔ آئندہ ہماری توبہ جو کبھی مقدس بہنا سے معذرت کریں۔خیر تو اب رانا بھیا منائیں کہ مجھ سے معذرت کرنے کا انجام ایسا ہوتا ہے
جناب یہاں بھی بہت کچھ فیس کیا ہے احمدی ہونے کا اقرار کرکے۔ میں نے صرف اس بات کا ذکر کیا ہے کہ میں ہرجگہ اپنا احمدی ہونا بتادیتا ہوں۔ ابھی یہ تو بتایا ہی نہیں کہ ہرجگہ آگے سے دونوں طرح کے روئیے بھی سامنا کئے۔ ان کے ذکر کا یہ موقع نہیں تھا۔ اس چکر میں ایک جاب کی قربانی بھی دے چکا ہوں لیکن یہ رویہ نہیں بدلنے کا اللہ کے فضل سے۔ایم کیو ایم کے گڑھ میں رہتے ہیں اسلئے اتنی بہادری سے اپنے احمدی ہونے کا اقرار کر لیتے ہیں۔ ذرا ادھر پنجاب میں آکر یہی کام کریں تو پھر دیکھیں یہ مُلا بریگیڈ کیا کرتی ہے
نائن زیرو میں کوشش کریںاس چکر میں ایک جاب کی قربانی بھی دے چکا ہوں
اس کے جواب کے لیے arifkarim سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
ہاہاہاہا اللہ بھائی آپ کا جواب پڑھ کر اتنی زور سے قہقہہ نکلا کہ میرا پتر ڈر گیا سوتا ہوا
یعنی کہ آپ کلٹسٹ بھی ہیںمیرے لئے تو ایسی تو ایک ہی ہستی ہے اس زمین پر اور وہ ہیں ہمارے پیارےامام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔ کہ جن کے ایک اشارے پر میں اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں۔
ظاہر ہے بہاریوں کے آگے راجپوتوں کی کہاں چلنے والی تھیآجکل کا کراچی راجپوتوں کا کوئی خیال نہیں کرتا بھائی۔
جو کتابیں آپکے زیر مطالعہ ہیں انکا نام لکھ دیں ۔وقت کی کمی کی بنا پر اب تو گذشتہ کئی سال سے صرف اپنی جماعت احمدیہ کی کتابیں ہی پڑھتا ہوں۔ سرہانے تین چار کتابیں لازمی رکھتا ہوں۔ جب مسلسل ایک کتاب دیر تک پڑھ کر کچھ یکسانیت ہوئی تو دوسری اٹھالی اس طرح بیک وقت تین چار کتابیں روزانہ زیر مطالعہ رہتی ہیں اور پڑھنے کا وقت عموما رات سونے سے پہلے ہی ہوتا ہے۔
نستعلیق رسم الخط کی کرامات ہیں۔ایک لفظ کو دو میں توڑنا اردو میں عام رواج لگتا ہے۔
جی نستعلیق میں تو واقعی پڑھنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔یہ کلیہ یہیں محفل میں کسی نے بیان کیا تھا کہ انگریزی کے لمبے الفاظ کو اردو میں لکھتے ہوئے دو یا تین ٹکڑوں میں توڑ دیا جانا چاہیے تا کہ پڑھنے میں سہولت ہو مثلاً کمیونیکیشن کی بجائے کمیونی کیشن۔
عموماً ہر لفظ کو دو یا زیادہ سے زیادہ تین میں توڑا جاتا ہے۔کم یو نی کے شن
اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو احمدیت مخالف پلاٹ خاص نمبروں سے شروع ہوئے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ حاوی ہو گیا۔
قادیانی مخالف مواد پاکستان میں بہت بکتا ہے۔ خاص کر قادیانی سازشی تھیوریز تو یہودی پروٹوکولز سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔آپ کی بات سے لگتا ہے کہ انہوں نے ایک سے زائد ناول لکھے ہیں احمدیت مخالفت۔ جبکہ مجھے آج بھی صرف ایک ہی کا نام پتہ ہے۔