فاتح
لائبریرین
رانا بھائی، جب آپ نور بہنا کے سوالات کے جوابات دے چکیں تو اس کے بعد کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔۔۔ اور جب ان کچھ کے دے چکیں گے تو باقی کچھ اور ان کے بعد باقی کچھ، الخچلیں اب آجائیں مُلکی سیاست کی طرف ۔۔۔
1۔ سیاسی بیان کیا ہوتے ہیں ان کا اندازہ آپ کے سابقہ انٹرویو سے کیا جاسکتا ہے ۔ قدرت اللہ شہاب نے شہاب نامہ نےسیاسی بیان کو من و عن نقل کردیا ۔ آپ اپنے دیے گئے انٹرویو کو مد ء نظر رکھتے ہوئے ان کو بیان کو جسٹی فائی کریں ۔
2۔اگر پاکستان کے صدر ہوتے تو کیا مشرف کی طرح مسئلہ کشمیر حل کرتے یا زرداری کی طرح بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن کا خطاب عطا کرتے یا نواز شریف کی طرح مجاہدین اور ملاء اجماع پر زور دیتے ۔
3۔بلوچستان کے عملی مسائل کے حل کی کوئی سی دو تجاویز بیان کیجئے
4۔پاکستان کا جمہوریت سے کیا مثبت اقدامات آئیں ہیں ۔
5۔گھریلو سیاست کی انحطاط کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟ اس کے اندرونی و بیرونی عوامل کیا ہیں ۔
6۔ آپ ملکی خارجہ پالیسی پروگزی وار سے چلانے پر یقین رکھتے ہیں یا ڈائیلاگ کے ذریعے اور کیوں ؟
7۔ پاکستان میں انڈسٹریل پرائیوٹائزییشن کے فوائد اور نقصانات بیان کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی سوالات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ ٹائی ٹینک کے حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کے نام ان کے بلڈ گروپس اور گھروں کے مکمل پتے کے ساتھ بیان کریں۔
2۔ چاند کی مٹی میں ملنے والے تمام کیمیکلز کے ماس سپیکٹرومٹری تجزیے کے نتائج ان پر اپنی تفصیلی آرا کےساتھ درج کریں نیز مریخ پر ملنے والے کیمیکلز کے ساتھ ان کا کیمیکل کمپارٹمنٹیشن اور تعلق بیان کریں۔
3۔ ارتقا کے عمل پر یقین رکھتے ہیں تو ہوموسیپینز کا تعلق ایکوس ایسینس سے ڈی این اے تجزیے کی بنیاد پر ثابت کریں۔ (واضح رہے کہ یہاں کسی خاص انسان کا تعلق گدھے سے ثابت نہیں کرنا بلکہ ایک سپیشیز کا دوسری سے ربط واضح کرنا ہے)۔
4۔ آج اس وقت ہمارے گھر میں کوکنگ رینج کے تیسرے چولہے پر جو سبزی پک رہی ہے اس میں کیلوریز کی تعداد کیا ہے اور مائکروسافٹ ونڈوز 10 میں ان کیلوریز کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟
باقی سوالات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ان سوالات کو پڑھ کر آپ کا ذہنی توازن بگڑنے کی صورت میں باقی سوالات آپ کو پاگل خانے میں بذریعہ ڈاک ارسال کر دیے جائیں گے)
آخری تدوین: