رانگ نمبر

یا پھر او ایل ایکس یا جنگ اخبار میں گاڑی کی قیمت کافی کم بتا کر ان کے فون نمبر والا اشتہار دے دیں۔
ایسے ہی میرے کزن نے بھائی کی موٹر سائیکل کی تصویر لگا کر او ایل ایکس پر ایڈ بنا دی تھی ایک دن میں موٹر سائیکل کے خریداروں کی تقریباً 30 کالز آئیں :rollingonthefloor:
 

یاز

محفلین
ایسے ہی میرے کزن نے بھائی کی موٹر سائیکل کی تصویر لگا کر او ایل ایکس پر ایڈ بنا دی تھی ایک دن میں موٹر سائیکل کے خریداروں کی تقریباً 30 کالز آئیں :rollingonthefloor:
تیس تو بہت کم ہیں۔ میں نے ایک بار گاڑی کا اشتہار روزنامہ جنگ میں دیا تو کم از کم پانچ سو کالز آئی ہوں گی۔
 

محمدظہیر

محفلین
میں عنوان پڑھ کر عامر خان کی پی کے فلم والا رانگ نمبر سمجھا!
مجھے بھی بہت رانگ کالز آتی تھیں، رسیو کرنے پر کالر یا تو کال کٹ کرتا تھا یا نام وغیرہ پوچھتا تھا، آخر کار میں نے نمبر بند کردیا.
 

یوسف سلطان

محفلین
مگر یہ تو بتا دیں یہ "چیزا" کیا ہوتا؟
چِیزَا (چِ یِ زَا)
جب یہ لفظ بولا جاتا ہے تو آخر میں الف کی نہیں بلکہ "ہ " کی آواز نکلتی ہے ۔ اور یہ لفظ ایسا ہے جو پنجابی اور اردو دونوں میں فٹ ہو جاتا ہے ۔
مثلا :1 اوے کیدرے تو میرا چیزا تے نہیں لے ریا ؟، یا لیندا پیا ویں ؟ ۔ 2 بھائی اپ میرا چیزا تو نہیں لگا رہے کہیں؟
( اگر اپ سوچ رہے ہیں کہ بئی بڑا ہی کوئی معتبر سا لفظ لگتا ہے، پر یہ لفظ نہ کھبی سنا نہ پڑھا ؟) تو اپ بالکل ٹھیک سوچ رہے ہیں ۔ کیونکہ نہ یہ لفظ معتبر ہے اور نہ کسی لغت میں ملے گا ۔ یہ ہمارا خود کا تخلیق کردا ہے:heehee: ۔
اب جس طرح میں نے اپنے تئی اس لفظ کے ٹوٹے ٹوٹے کیے ہیں ، ٹھیک اُسی طرح اُس بندے کا دل بھی کر رہا ہوتا ہے جس کے سامنے بیٹھ کر اس کے دوست اُس کا چیزا لے، یا لگا رہے ہوتے ہیں ۔ (میرے ساتھ بھی کافی دفعہ ہوا:noxxx:) ۔ اس کی کئی ایک مثالیں ہیں جن میں سے ایک یہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔
اور شاید میری اتنی بے فضول سی باتوں کے بعد ایک مثال اسی لڑی میں مل جائے جو اس کے بعد میرے ساتھ ہونی ہے:nailbiting:(الله بچائے :praying:)
مذاق برطرف ۔

ویسے میرے خیال میں "چیزا "لگانے کا مطلب کسی کا مذاق اڑانا ہوتا ہے ۔
 

یوسف سلطان

محفلین
اتنے واقعات سن کے میرا بھی دل کر رہا ہے کہ مجھے بھی کوئی رانگ نمبر سے کال آئے
میں : :mobilephone::mobilephone::mobilephone:
فون اٹھانے کے بعد سرفراز بھائی
السلام علیکم ! :onthephone::onthephone::onthephone:یا ہیلو ۔
میں : وہ ۔۔۔۔۔۔۔وہ ۔۔۔۔۔ س ۔۔ س ۔۔ر ۔۔ فراز بھائی سے بات کرنی ہے :laughing: (کٹ):laugh:
نمبر دیجئے میں کالز شروع کردوں گا۔
دیکھا تجمل بھائی ایسے کرتے ہیں بات :laugh: اوراپ ابھی نمبر لے رہے ہیں :heehee:
 

ہادیہ

محفلین
افف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری توبہ اگر میں غلطی سے بھی آپ کا نمبر ملا بیٹھوں۔ پیشگی معافی دے دیں۔ :notworthy:
ارے آپ تو پہلے ہی توبہ کر رہے ہیں :LOL:
آپ کو اتنا بھی نہیں پتہ:p،جب تک نمبر کا پتہ نا ہو تب تک کال کیسے کر سکتے ہیں چاہے رانگ ہی ہوo_O
 

باباجی

محفلین
میں : :mobilephone::mobilephone::mobilephone:
فون اٹھانے کے بعد سرفراز بھائی
السلام علیکم ! :onthephone::onthephone::onthephone:یا ہیلو ۔
میں : وہ ۔۔۔۔۔۔۔وہ ۔۔۔۔۔ س ۔۔ س ۔۔ر ۔۔ فراز بھائی سے بات کرنی ہے :laughing: (کٹ):laugh:

دیکھا تجمل بھائی ایسے کرتے ہیں بات :laugh: اوراپ ابھی نمبر لے رہے ہیں :heehee:
آپ کہنا کہ سر ہٹاکر جو فراز بھائی ہیں ان سے بات کرنی ہے :D:D:D
 
Top