راولپنڈی: مسجد میں دہشت گردی چالیس سے زائد شہید

فخرنوید

محفلین
12-4-2009_13219_1.gif
 
آفت

محفلین
اللہ تعالٰی پاکستان کو دشمنوں سے بچائے اور ان وحشی دہشت گردوں کو نیست و نابود کرے ۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔

یہ جرم کرنے اور کروانے والے مسلمان تو نہیں ہو سکتے۔
 
طالوت

محفلین
فوج کے بڑے بڑے افسران ہوں یا بڑے صنعتکار ، سیاستدان ہوں یا بیوروکریٹ ۔۔ یہ اور ان کے خاندان ہر لحاظ سے عوام کے لئے اجنبی ہیں ۔۔ کبھی ان کا قریب رہ کر مشاہدہ کر لیں ۔۔
وسلام
 
ظفری

لائبریرین
کچھ عرصے قبل یہیں اسی محفل پر کچھ لوگ ان " مجاہدوں " کے قصیدے پڑھ رہے تھے ۔ ان کے اس طرح ہر عمل کو عین اسلام کی خدمت قرار دے رہے تھے ۔ جنت کی بشارت بھی اپنی اپنی پوٹلیوں سے نکال نکال کر انہیں بخش رہے تھے ۔ اب ان کا دور دور تک پتا نہیں ہے ۔ لگتا ہے اب وہ اس کارِ خیر میں یا تو عملی طور پر مصروفِ عمل ہوگئے ہیں ۔ یا شاید ان کو شرم آگئی ہے ۔ ( مگر اس رویئے ایک درجہ بھی ان سے امید نہیں ہے ) ۔

بہرحال میری طرف سے ان سب کو مبارک کہ انہوں نے اسلام کو اس شکل میں پہنچا کر دشمنوں کے منصوبے کامیاب کیئے ہیں ۔
 
dxbgraphics

محفلین
یہ سب کاروائیاں بلیک واٹر یا ایکس ای اور دیگر کئی سیکیورٹی کمپنیوں کی قیام کے بعد منظر پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ اور ان تمام کامقصد یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں ہیں۔ جس کو محفوظ کرنے کی آڑ میں اس کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔
اللہ اسلام اور پاکستان کو اپنے امان میں رکھے اور تمام مسلمانوں کو خیر،برکت،عافیت، ہدایت،عزت اور رحمت کے سائے میں رکھے
 
mfdarvesh

محفلین
کسی عام بندے کا یہاں تک آنا ممکن نہیں ہے۔ بہت زیادہ سوچ اور پلاننگ ہے اس میں۔ رہائشی دیوار اور پھر مسجد میں سیڑھی۔ حاللانکہ مسجد کے ہاہر سیکورٹی کا خاطر خواہ انتظام۔ اللہ ہم سب کو محفوط فرمائے آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ۔۔۔

یہ سب کاروائیاں بلیک واٹر یا ایکس ای اور دیگر کئی سیکیورٹی کمپنیوں کی قیام کے بعد منظر پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ اور ان تمام کامقصد یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں ہیں۔ جس کو محفوظ کرنے کی آڑ میں اس کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔

آپ تمام دوستوں کی اطلاع کے لئے منافقوں اور فسادیوں کے سردار نے اس شرمناک حملے کی ذمہ دای کل ہی قبول کر لی تھی۔ بی بی سی اردو کی خبر کے مطابق
ادھر جنوبی وزیرستان کے تالی بان کے امیر مولوی ولی الرحمان نے بی بی سی اردو کو فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسجد کو نشانہ اس لیے بنایا گیا کیونکہ وہ ایک فوجی مسجد ہے اور وہاں عام شہری موجود نہیں ہوتے۔

واہ مسجد پر حملے کی کیا تاویل گھڑی ہے۔ کیسے خبیث لوگ ہیں یہ نام اسلام کا استعمال کر رہے ہیں اور مساجد بھی ان کی گمراہ کن کاروائیوں سے محفوظ نہیں۔ ان 17 بچوں کا کیا قصور تھا وہ معصوم تو خالق کائنات کے سامنے سربسجود تھے۔ وہ تو کسی کے ساتھ جنگ نہیں کر رہے تھے ۔۔۔
 
اللہ موجودہ دور کے شیطان " طالبان" کو غارت و برباد کرے ۔طالبان بھارٹی ایجنٹ ہیں

جہالت اور گمراہی کا نشان طالبان طالبان
 
ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

واہ مسجد پر حملے کی کیا تاویل گھڑی ہے۔ کیسے خبیث لوگ ہیں یہ نام اسلام کا استعمال کر رہے ہیں اور مساجد بھی ان کی گمراہ کن کاروائیوں سے محفوظ نہیں۔ ان 17 بچوں کا کیا قصور تھا وہ معصوم تو خالق کائنات کے سامنے سربسجود تھے۔ وہ تو کسی کے ساتھ جنگ نہیں کر رہے تھے ۔۔۔
اس کا صحیح جواب تو طالبان کے صحیح ترجمان ہی دے سکتے ہیں ۔ اوپر دیکھ لیں ۔ کیسی کیسی تاویلیں پیش کررہے ہیں ۔ ایسی باتوں‌ کو تو معصومیت بھی قرار دینا گناہ ہوگا ۔ پتا نہیں کونسی دنیا میں رہتے ہیں ۔
 
Top