اقبال جہانگیر
محفلین
راولپنڈی : پیر ودھائی سبزی منڈی میں دھماکا،23 افراد جاں بحق
راولپنڈی…راولپنڈی میں پیر ودھائی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں23 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق سبزی منڈی دھماکے میں ہلاکتوں کی تعدادی 23ہوگئی ہے۔وائس چانسلرکا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 کی حالت نازک ہے ، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں قابل شناخت ہیں اور ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ قائم مقام آئیجی خالد خٹک کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں آنے والے ہر ٹرک اور ہر شخص کو چیک کرنا ممکن نہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد امرود کی پیٹی میں رکھا گیا تھا جوبولی کے وقت زرو دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی و فروٹ منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے یہاں آتے ہیں۔سبزی منڈی کے قریب سیکورٹی اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=143955