کلاسیکی موسیقی راگ درباری کانہڑہ - تعارف اور کولیکشن

محمد وارث

لائبریرین
استاد شفقت علی خان شام چوراسی گھرانہ، استاد سلامت علی خان مرحوم کے صاحبزادے، پرکھوں کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے۔




 

محمد وارث

لائبریرین
استاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ، لوک ورثہ کی ریکارڈنگ جو میں برس ہا برس سے سن رہا ہوں اور دل ہے کہ بھرتا ہی نہیں




 

محمد وارث

لائبریرین
استاد بڑے غلام علی خان کی ایک نایاب ریکارڈنگ کسی پرائیوٹ محفل کی، اس میں خان کے صاحب درباری پر معلوماتی تبصرے بھی ہیں

 

تلمیذ

لائبریرین
وارث صاحب، آپ نےاس را گ کاتفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بہت محنت کی ہے جو قابل داد ہے اور موسیقی کا علم رکھنے والوں کے لئے یہ تحریر یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگی ۔ ہم تو ، سچی بات ہے، اس معاملے میں بہت کم علم ہیں۔ تاہم آپ نے جو انتخاب پوسٹ کئے ہیں، وہ ایک سے بڑھ کر ایک ہیں،گو انہیں پہلے بھی سنا ہوا ہے لیکن پھر سن کر (بلکہ دیکھ کر) بہت زیادہ لُطف آیا ہے۔ خصوصاً 'یار من بیا۔۔۔۔" ایک شاہکار چیز ہے۔

بے حد شکریہ، جناب!
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب، آپ نےاس را گ کاتفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بہت محنت کی ہے جو قابل داد ہے اور موسیقی کا علم رکھنے والوں کے لئے یہ تحریر یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگی ۔ ہم تو ، سچی بات ہے، اس معاملے میں بہت کم علم ہیں۔ تاہم آپ نے جو انتخاب پوسٹ کئے ہیں، وہ ایک سے بڑھ کر ایک ہیں،گو انہیں پہلے بھی سنا ہوا ہے لیکن پھر سن کر (بلکہ دیکھ کر) بہت زیادہ لُطف آیا ہے۔ خصوصاً 'یار من بیا۔۔۔ ۔" ایک شاہکار چیز ہے۔

بے حد شکریہ، جناب!

ذرہ نوازی ہے آپ کی اصغر صاحب، نوازش آپ کی۔
 

یاز

محفلین
عصرِ حاضر کے تان سین، قبلہ و کعبہ استاد (بہت) بڑے غلام علی خان مرحوم و مغفور (قصور گھرانہ) کا خیال راگ درباری۔ اور اسکے آخر میں انترے کے طور پر "انوکھا لاڈلا" بھی سنیے جسے بہت سے لوگ ٹھمری سمجھتے ہیں :)


بہت ہی زبردست وارث بھائی۔کیا کمال کی شخصیت یاد کرا دی۔
بلاشبہ استاد بڑے غلام علی خان ایک عظیم ہستی تھے۔ ہم نے ان کے ساتھ جو کچھ کیا، وہ اپنی جگہ ایک افسوسناک اور شرمناک داستان ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں فن و ادب کم از کم دو بار ضرور یتیم ہوئے ہیں۔ ایک جب قرۃ العین حیدر پاکستان سے بھارت لوٹ گئیں اور دوسرے جب استاد بڑے غلام علی خان بھی پاکستان سے بھارت منتقل ہو گئے۔
 
Top