بہت بہت شکریہ استاذِ من!اعجاز اختر نے کہا:مبارک ہو عمار۔ اب اسے نادانی کہو یا راہبری۔
ہمارے ہاں پابندی سے آیا جاتا ہے۔۔۔ یعنی کہ پاؤں باندھ دیئے جاتے ہیں تاکہ بندہ زیادہ دور نہ جائے۔۔۔۔۔جیہ نے کہا:پابندی سے؟؟ یعنی پاؤں باندھ کر؟؟؟
میرا تو خیال ہے انہیں باقاعدگی سے آنا چاہیے نہ کہ پابندی سے
راہبر نے کہا:شکریہ علمدار بھائی۔۔۔۔۔! آپ کی مبارکباد کا شدت سے انتظار تھا۔۔۔
ہمممم۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے آپ امانت بھائی کی شادی میں کچھ زیادہ ہی مزے کر آئے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہے نا؟؟؟علمدار نے کہا:آپ کو تو پتا ہے آج کل بخار نے جکڑا ہوا ہے ورنہ یہ دھاگہ میں بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا-
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے-
شادی میں شرکت کرنا تو ایسے مزے کی بات نہیں لیکن وہاں جاکر کچھ لوگ ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔۔ خیر آپ کی لطف اندوزی کا واقعہ کچھ دردناک ہی ہے۔ بقول آپ کے:علمدار نے کہا:شادی کی تقریب میں شرکت کرنا کوئی مزے لینے والی بات ہوتی ہے؟ انسان کو عبرت حاصل کرنی چاہیے- اس بات کی تصدیق آپ شمشاد بھائی سے کر سکتے ہیں