راہنما یُ چاہیے

فلسفی

محفلین
طالبعلمانہ گذراش یہ ہے کہ دوست کے فورا بعد اگر الف سے شروع ہونے والا کوئی لفظ ہو تو ایسا کرنا ممکن ہے۔ جیسے "دوست اپنا" ایسے میں "اپنا" کے "الف" کی وجہ سے "دوست" کا وزن "فا" بنایا جا سکتا ہے۔ مزید وضاحت اساتذہ فرما دیں گے۔
 
اس صورت میں بھی دوست کا وزن تو فاع ہی رہے گا۔
دوس تپنا = فاعلاتن
 
یاسر شاہ

محفلین
دوست کو(فا) کے وزن پر با ندھ سکتے ہیں

السلام علیکم

"دوست" کا وزن "فاع" ہی ہے اسے بروزن فا نہیں باندھ سکتے -

"دوست اپنا" کا وزن جیسا کہ تابش بھائی نے بتایا' الف کا وصل ہو نہ ہو ' فاعلاتن ہی ہے -

ہر دو صورتوں کی تقطیع کچھ یوں ہوگی :

دوست(فاع ) +اپنا (لاتن )

دوس (فاع )+ تپنا (لاتن )

ایک اور صورت ہے جس میں دوست کا وزن "فاع " نہیں رہے گا ' بدل جائے گا -وہ یہ کہ دوست کو مرکّب اضافی یا توصیفی میں مضاف یا موصوف کے طور پہ استعمال کیا جائے -

جیسے :دوست و دشمن ' دوستِ ناداں ان دو ترکیب کا وزن "فاعلن فعلن" یا "فاعلتن فع" ہے-

تقطیع کچھ یوں ہوگی :

دوست و دشمن : دوستو /فاعلن+دشمن /فعلن --یا --دوس تُ دش /فاعلتن + من /فع

دوستِ ناداں: دوستے /فاعلن+ناداں /فعلن --یا --دوس تِ نا /فاعلتن+داں/فع

فرض کریں کوئی اگر شعر کہے :

ہر شخص سے ہم سرسری اچھے سے ملیں گے
کچھ دوست و عدو کی نہیں پہچان تو کیا ہے

تو دوسرا مصرع وزن سے خارج ہوکر شعر کو بےوزن کر دے گا کیونکہ دوسرا مصرع ' سمجھا اگرچہ نہ جائے ' پڑھا یوں جائے گا :

کچھ دوستو ! عدو کی نہیں .........:)

یاسر
 
آخری تدوین:

Dr Ajab

محفلین
یاسر صاحب شکریہ ۔یہ ندائہ علامت والا مصرعہ کی سمجھ نہیں آئ ۔وضاحت کرنا پسند کریں گے۔
دوسرا لفظ دوست میں ت تقطیع میں شمار نہیں ہوتی تو دوس رہ جاتا ہے۔کیا دوس میں سے و گرا کر صرف دس باندھا جا سکتاہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
یاسر صاحب شکریہ ۔یہ ندائہ علامت والا مصرعہ کی سمجھ نہیں آئ ۔وضاحت کرنا پسند کریں گے۔

مطلب ترکیب "دوست و عدو " یا "دوست و دشمن "کا ''و '' عطف دوست سے مل کر ندائیہ "دوستو" کی طرح وزن ہوگا-اس میں عموماً الجھن ہوجاتی ہے اس لئے تفصیل لکھی -

دوسرا لفظ دوست میں ت تقطیع میں شمار نہیں ہوتی تو دوس رہ جاتا ہے۔کیا دوس میں سے و گرا کر صرف دس باندھا جا سکتاہے۔
دوست کی "و" کسی صورت نہیں گرا سکتے ڈاکٹر صاحب -
 
Top