دوست کو(فا) کے وزن پر با ندھ سکتے ہیں
السلام علیکم
"دوست" کا وزن "فاع" ہی ہے اسے بروزن فا نہیں باندھ سکتے -
"دوست اپنا" کا وزن جیسا کہ تابش بھائی نے بتایا' الف کا وصل ہو نہ ہو ' فاعلاتن ہی ہے -
ہر دو صورتوں کی تقطیع کچھ یوں ہوگی :
دوست(فاع ) +اپنا (لاتن )
دوس (فاع )+ تپنا (لاتن )
ایک اور صورت ہے جس میں دوست کا وزن "فاع " نہیں رہے گا ' بدل جائے گا -وہ یہ کہ دوست کو مرکّب اضافی یا توصیفی میں مضاف یا موصوف کے طور پہ استعمال کیا جائے -
جیسے :دوست و دشمن ' دوستِ ناداں ان دو ترکیب کا وزن "فاعلن فعلن" یا "فاعلتن فع" ہے-
تقطیع کچھ یوں ہوگی :
دوست و دشمن : دوستو /فاعلن+دشمن /فعلن --یا --دوس تُ دش /فاعلتن + من /فع
دوستِ ناداں: دوستے /فاعلن+ناداں /فعلن --یا --دوس تِ نا /فاعلتن+داں/فع
فرض کریں کوئی اگر شعر کہے :
ہر شخص سے ہم سرسری اچھے سے ملیں گے
کچھ دوست و عدو کی نہیں پہچان تو کیا ہے
تو دوسرا مصرع وزن سے خارج ہوکر شعر کو بےوزن کر دے گا کیونکہ دوسرا مصرع ' سمجھا اگرچہ نہ جائے ' پڑھا یوں جائے گا :
کچھ دوستو ! عدو کی نہیں .........
یاسر