آبی ٹوکول
محفلین
اگرچہ ہم بارہا عرض کرچکے کہ فتنہ خوارج کی دین میں اصل فتنہ نفاق تھا ۔ ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ زمانہ میں تو ان لوگوں کا منافق ہونا ظاہر کردیا گیا کہ وہ دور وحی کہ نزول کا دور تھا پھر اس کہ بعد اعتقادی طور پر نفاق کو جاننا ممکن نہ رہا فقط ان نشانیوں کے کہ جن کی طرف بہت سی احادیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اشارہ فرمایا اور وہ نشانیاں اعتقادی باب میں فقط خوارج کہ گروہ پر ہی صادق آتی ہیں کیونکہ اس ضمن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں اس قدر تواتر کہ ساتھ نہ صرف ان لوگوں کہ ظاہری اعمال کو نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ صحابہ کرام نے اس گروہ کی شکل و صورت کو بھی احادیث کی روشنی میں بہت تواتر کہ ساتھ نقل کیا ہے جس میں سر منڈھانا ان کہ ایک بنیادی شعار کہ طور پر بیان ہوا ہے اس کہ علاوہ اس قسم کی ظاہری شخصیت کہ دیگر شعار بھی کتب احادیث ،سیر و تاریخ میں تواتر سے ملتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔اب رہ گئی قرآنی آیات کی روشنی میں گروہ خوارج میں پائی جانے والی چند نشانیاں تو وہ درج زیل ہیں ۔ ۔ ۔میں نے انھی آیات کے حوالے سے خوارج میں وہ خامیاں پوچھیں تھیں جو ان کو منافق ٹھہراتی ہیں ۔۔
توجہ کا شکریہ ۔۔
وسلام
نام نہاد اصلاح کے پردے میں مفسدانہ طرز عمل اپنانے کے باوجود خود کو صالح سمجھنا۔
دوسروں کو بیوقوف اور صرف خود کو اہل عقل و دانش سمجھنا۔
امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ تصور کرنا۔ جس میں اپنے علاوہ سب کو کافر گرداننا چاہے وہ گروہ حضرت علی کہ لوگ ہوں یا گروہ حضرت امیر معاویہ کہ لوگ ۔ ۔
اجماع امت یا سوادِ اعظم کی پیروی نہ کرنا۔
اہل حق کے خلاف خفیہ سازشیں اور تخریبی منصوبے تیار کرنا۔
مسلمانوں پر طنز، طعنہ زنی اور حقیر سمجھتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا۔
باطل کو حق پر ترجیح دینا۔
سچائی کی روشن دیکھتے ہوئے بھی اس کی طرف سے آنکھیں بند کر لینا۔
تنگ نظری اور دشمنی میں اس حد تک چلے جانا کہ کان حق بات نہ سن سکیں، زبان حق بات نہ کہہ سکے اور آنکھیں حق نہ دیکھ سکیں۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو تھیں وہ تمام ظاہری نشانیاں جنکا کہ گروہ خوارج مرتکب ہوا ۔ ۔۔ اور انکا اظہار انھوں نے عملی طور پر بھی کیا اب رہ گئی وہ سب سے بڑی نشانی جو کہ کسی کو بھی اعتقادی منافق ثابت کرتی ہے تو اس ضمن اتنا عرض ہے کہ اس کا تحقق بغیر وحی کہ ممکن نہیں مگر تاہم اس باب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس منافق جو کہ ذوالخویصرہ تمیمی تھا کی نسل سے جتنی بھی نشانیاں بیان فرمائی وہ خوارج پر پوری اتریں لہزا اس ضمن میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ خوارج کہ اس تمام معاندانہ رویے کہ اصل وہی اعتقادی نفاق تھا ۔ ۔ ۔ باقی واللہ اعلم