شاکرالقادری
لائبریرین
السلام علیکم
میں نے دھاگے کا عنوان پڑھا تو سوچا چلو رحمان بابا کے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کی مذمت اور اپنے جذبات کا اظہار ہی کردوں
پورے دھاگے کے تمام صفحات کو پڑھ ڈالا اور کف افسوس ملتا رہا
بات مزارات کے بے حرمتی سے شروع ہوئی بات مزارات کی پامالی کے خلاف احتجاج کی تھی لیکن آپ لوگوں نے اسے فرقہ واریت اور انتشار کی نذر کر دیا
شاید میں اس بات کا کچھ کچھ اندازہ کر سکتا ہوں کہ ایسا کیوں کیا گیا ممکن ہے کہ ہمارے احباب کو یہ احتجاج راس نہ آیا ہو اور اسی لیے اس احتجاجی دھاگے کو ہائی جیک کر لیا گیا اور بات کہیں کی کہیں پہنچا دی گئی اور بالآخر یزید کو امیر المومنین بنا دیا گیا
دوستو! مجھے نہ کوئی تاریخی حوالہ دینا ہے اور نہ کوئی استدلال پیش کرنا ہے میں نے تو بس احتجاج ریکارڈ کروانا ہے
میں احتجاج کرتا ہوں اس کے خلاف اور مذمت کرتا ہوں اس کے فعل کی
- جس نے سب سے پہلے لاشوں کی حرمت کو پامال کرنے کو رواج دیا
- جس نے سب سے پہلے لاشوں کا مثلہ کرنے کو رواج دیا
- جس نے سب سے پہلے لاشوں پر سیاست کرنے کو رواج دیا
- جس نے قبروں کی بے حرمتی اور پامالی کو رواج دیا
- جس نے جنت البقیع اور احد کے مزارات کو مسمار کیا
- جس نے ام المومنین خدیجتہ الکبری کے مزار پر فائرنگ کی
- جس نے روضہ اطہر میں نقب زنی کی
- جس نے نبی مکرم کے مولد کو گرا دیا اورمدفن کو گرانےکی سازش کی
- جس نے نبی مکرم کو لاولد اور ابتر ہونے کا طعنہ دیا
- جس نے نبی مکرم کے خاندان سے دشمنی مول لی
- جس نے نبی مکرم کے خاندان کو ختم کرنے کے لیے ہرچیز کو روا رکھا
- جس نے اقتدار کی خاطر خاندان رسول کو خاک وخون میں غلطاں کیا
- جس نے حرمین الشریفین کی حرمت کو پامال کیا
- جس نے امت کو انتشار میں مبتلا کیا
- جس نے خلافت راشدہ کی وحدت کو پارہ پارہ کیا
- جس نے "واعتصموا بحبل اللہ" کے فرمان ربانی سے روگردانی کی
- جس نے "لا تفرقوا" کے حکم الہی کو پس پشت ڈالا
- جس نے فتنة الکبری کی بنیاد رکھی
- جس نے ظلم کا راستہ اختیار کیا
دوستو! اگر کوئی شخص یزید کو امیر تسلیم کرتا ہے تو کرے لیکن اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ یزید کی امارت کو تمام مومنین پر مسلط کرے اور اسے امیر المومنین کہے ورنہ مجھے حق ہے کہ میں اسے امیرالمنافقین کہوں اگر کسی کو یزید سے محبت ہے تو وہ اسے اپنے پاس رکھے تمام مومنوں کو الزام نہ دے اور وہ اس زعم میں مبتلا نہ رہے کہ وہ اور اس کے کچھ ہم خیال لوگ ہی مومن ہیں بے شمار اہل ایمان ہیں جو یزید کو ملعون و مردود گردانتے ہیں
میں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے
اب اس کی پاداش میں شروع ہوجایئے اور مجھے گھسیٹ کر جہنم کے کسی تاریک گڑھے میں پھینکنے کے لیے سرگرم عمل ہو جایئے اور مجھے گستاخ کہہ کر قابل گردن زدنی قرار دے دیجئے
مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا رائے قائم کرتا ہے۔