تعارف رضوان صاحب

جی نہیں تمام اندازے غلط
اب صرف میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ع کودا تیری محفل میں کوی دھم سے تو نا ہوگا
میں یعنی مان نا مان میں تیرا مہمان
نووارد ہوں چند دنوں سے آپ کی محفل میں تاکا جھانکی کر کے کچھ آداب نشت وبرخواست سیکھنے کی سعی لا حاصل کی۔ اب مزید تاب نہیں
خود ہی اپنا تعارف کرائے دیتے ہیں
1)نام ۔اقبال کےشکوہ کو سمجھنے والا
ع مجھ کو جنت سے نکالا ہوا انسان سمجھا
2)پہلی جسارت ہے کسی فورم میں داخلہ کی
3)حال ہی میں بڑے چاوء سے پاکستان واپس آئیں ہیں۔ کراچی میں پلے بڑھے اب اسلام آباد میں آبادگاری کے لیے کوشاں ہیں
4)تیل و گیس ذریعہ نان و قورما ہے
5)عمر کے اس حصہ میں ھوں جہاں جوان بڑھوء اور بڈھے کل کا ۔۔۔۔کہتے ھیں۔
6) مشغلہ ساری عمر روٹی کمانا رھا اور دلچسپیاں( پردہ پڑا رھے تو اچھا ھے میرے بچے بھی یہ سائٹ دیکھتے ہیں ان کے کرتوت دیکھ کر میں کانوں کو ھاتھ لگاتا ہوں وہ کس کو لگائیں گے)
آپ تمام لوگ لائق صد تحسین ہیں جو اردو کو اسکا اصل مقام دلانے کی سعئی کر رھے ھیں۔
اللہ کرے زور کی بورڈ اور بھی زیادہ

یہ تحریر رضوان صاحب کی ہی ہے جو بلا تغیر و تبدل ادھر ڈال رہا ہوں۔ حقیقت میں انہوں نے اپنا یہ تعارف ادھر “آنے والا کون؟“ کے “دھاگے“ میں بھیجا تھا۔ مگر مناسب مقام نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ادھر سے ختم کرکے اسے ادھر جاری کردیا ہے۔
افتخار راجہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضوان، ماشاء للہ۔ آپ بھی بال بچے دار آدمی ہیں۔ آپ کے پیغامات پڑھ کر لگتا ہے کہ اردو ٹائپنگ پر کچھ ہاتھ صاف ہوگیا ہے۔ ابھی پکڑاتے ہیں آپ کو ٹائپنگ کا کام۔ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان صاحب میں آپکو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
امید ہے ہمارا ساتھ خوشگوار رہے گا۔

محفل کے سبھی ارکان بہت اچھے ہیں، خوب گپ شپ ہوتی ہے۔

آپ بھی باقاعدگی سے آتے رہیے گا۔
 

رضوان

محفلین
شکریہ اہل محفل کا
ہاتھ صاف تو نہیں ہوا الٹا ہاتھ میں باءوٹا آگیا ہے۔ ویسے حاضر ہیں
خدمت کے لیے۔
ساتھ ہی ایک یوم کی رخصت بھی درکار ھے بندا سفر میں ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
رخصت منظور کی جاتی ہے لیکن ایک ہی دن کی
اللہ ساتھ خیریت کے لے جائے اور واپس لائے۔
 
رضوان مجھے آپ ہی کی تلاش تھی۔ کہیئے آج کل جنت کے داروغہ کون ہیں آپ تو یہاں نظر آرہے ہیں کیا جنت سے دل بھر گیا۔

ویسے آپ کو یہ زمینی جنت بھی بہت پسند آئے گی۔ خوش آمدید
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی کوئی مسکہ شسکہ لگانا ہے یا کوئی سفارش کروانی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی قرض لیا ہوا ہو رضوان نے جو ان کی تلاش ہے۔
 
آپ نے شاید غور ہی نہیں کیا ، اپنے رضوان صاحب جنت کے داروغہ ہیں اور ان سے تو کام پڑتے ہی رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کام پڑتے ہی رہیں گے کیا مطلب، کیا بار بار آنا جانا لگا رہے گا،
اپن تو ایک دفعہ اندر گھس گئے تو پھر باہر نہیں آنے کا۔
 
ایک دفعہ گھسنا بھی تو ایک کام ہے نا اور کسی کام سے باہر آنا پڑ ہی جاتا ہے بندے کو۔ داروغہ سے بنا کر ہی رکھنی پڑتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہر چیز اندر ہی موجود ہے ، حور سے لیکر کھجور تک، تو پھر باہر آنا چہ معنی دارد؟
 
وہ تو ٹھیک ہے مگر وہ جو دوزخ میں جل رہے ہوں گے انہیں اور جلانے کے لیے حور و کھجور کے ساتھ جانے کا دل بھی تو کر سکتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
شکریہ تمام ساتھییوں کا
ویسے آپ کو اندر کی بات بتاوں تو وھاں بھی تعمیراتی کام زوروں پر ھے پہلے جو کئی منزلہ جنت کا پلان تھا اب سمیٹا جارھا ھے اور ساتھھ والے پروجکٹ کو بڑھایا جا رھا ھے ساتھھ ھی کچھ جدید آلات کی تنصیب بھی جاری ھے
آپ سے کیا پردہ خود میں آجکل معطلی بھگت رہا ھوں
 

تیلے شاہ

محفلین
رضوان نے کہا:
شکریہ تمام ساتھییوں کا
ویسے آپ کو اندر کی بات بتاوں تو وھاں بھی تعمیراتی کام زوروں پر ھے پہلے جو کئی منزلہ جنت کا پلان تھا اب سمیٹا جارھا ھے اور ساتھھ والے پروجکٹ کو بڑھایا جا رھا ھے ساتھھ ھی کچھ جدید آلات کی تنصیب بھی جاری ھے
آپ سے کیا پردہ خود میں آجکل معطلی بھگت رہا ھوں
جی آیاں نوں
میں نے اپنی انٹرن شپ OGDC میں ھی کی تھی کمپیوٹر سیکشن میں
آپ کس ڈیپاڑٹمنٹ میں ھوتے ھیں
 

رضوان

محفلین
میرا بیٹا آجکل OGDCمیں انٹرنشپ کر رھا ھے- میں نے OGDC میں کبھی کام نہیں کیا بلکہ نیشنل ریفائنری سے شروعات کیں۔
 
رضوان صاحب دیکھا پھر میرے ادھر تعارف کو متقل کرنے کا کمال، کیسا آپ کا ویلکم ہورہا ہے۔ ادھر ہوتا تو کسی کی نظر بھی نہ پڑتی۔
 

رضوان

محفلین
جناب آپ کی کرامات کے تو ہم ویسے ھی قائل ھیں
باقی من آنم کے من دانم والی بات سچ ہے یہ آپ ساتھیوں کی ذرہ نوازی ہے
 
ہاں یہ بات تو مان لینے والی ہے کہ ہمارے ساتھی داد دینے اور ویلکم کرنے میں بہت فراخ دل ہیں۔ اس سے یہ مطلب نہ لیا جائے کہ مبادہ انکے دلوں میں سوراخ ہوچکا ہے۔
 
Top