رضوان نے کہا:
اب تو پکانا ہی پڑے گا یہی کنبہ اپنے بھاگ میں لکھا گیا ھے تو نبھائیں گے لیکن کیا پکانا ھے اس کا فیصلہ آپ لوگ کریں۔ یہ نہیں کہ نئی نویلی دلھن کا ھاتھ جلتی بلتی کھیر میں ڈلوا دیا اب دلہا مرہمیں اور پھائے ( جل گیا برنول لگائیے) اور حناء کے سارے ڈیزائن غارت اور پانی سے پرھیز!
ہاں تو رضوان آپ ایک کام کریں نا۔۔اگر آپ کو دلہن کا اتنا ہی خیال ہے۔تو آپ اس کی جگہ تھوڑی دیر کے لیے لیں نہ۔اور کوئی میٹھا آپ ہی بنا لیجیئے گا۔۔کیونکہ دلہن بیچاری کی تو مہندی کے ڈیزائن ہی خراب ہو جائیں گیں نہ۔اور وہ نئی نئی دلہن ہونے کے ساتھ ساتھ اس دنیا میں بھی نئی نئی ہی آئی ہوں گی۔اس لیے کہیں پہلے دن ہاتھ ہی نہ جلا لیں۔(اور پتہ ہے نہ برنال کا رنگ بھی بڑا خراب ہوتا ہے۔وہ لگائیں گے تو ہاتھ بھی خراب ہو جائیں گے۔۔)
اف ۔۔دلہن بیچاری۔۔۔چچچچچ۔اگر اسے پہلے دن ہی ایسا دن دیکھنا پڑ گیا تو وہ کیا کرے گی۔۔اس لیے اس کو پہلے دن ہی یہ دن نہ دیکھائیے گا۔۔ساری زندگی ہے نہ۔۔کام کرنے کے لیے۔۔۔
میٹھے میں۔۔۔ہمہہممم۔۔آجکل تو خیر یہ رسم ہی نہیں رہی۔لیکن کھیر تو کبھی بھی نہ بنوانا۔وہ تو بہت ہی آسان ہے۔۔ہہہہمم۔۔۔آپ ان سے گاجر کا حلوہ بنوا لیجئے گا۔۔زردہ تو مجھے پسند ہی نہیں ہے۔۔
اور ہاں جب دلہن نے کچھ بنا لیا تو اس محفل پر بھی چکھائیے گا۔۔
اب مجھے یہ کوئی نہ کہے کہ رضوان کی شادی پہلے ہو چکی ہے۔یا میں نے اوپر والی پوسٹ صیحح پڑھی نہیں ہے۔۔