شمشاد بھائی یہ عربی میں لکھیں نا کہ فضیلت تو اسکی ہی ہےرمضان المبارک میں تیسرے عشرے کی دعا
اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے ، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس ہمیں معاف فرما دے۔
جزاک اللہ خیر بہناجزاك اللہ خيرا نیلم ، اور تعبیر( اب آپ كہيں تنگ ہی نہ آ جائيں )يہ رمضان كے متعلق ايك اور تحرير ہے جو ميری بہت پسنديدہ ہے۔ ان فيكٹ اس كے كئى فقرے مجھے زبانى ياد ہيں اور ياد آتے ہيں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دو-روزے.52803/#post-974448
شمشاد بھائی یہ عربی میں لکھیں نا کہ فضیلت تو اسکی ہی ہےرمضان المبارک میں تیسرے عشرے کی دعا
اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے ، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس ہمیں معاف فرما دے۔
آمین یا رب العالمینخاتمہ بالخیر کی دعائیں
اے اللہ ایمان کے ساتھ خاتمہ فرمانا۔
اے اللہ ہمارے عمروں کے آخری حصے کو بہترین حصہ بنا دے اور ہمارے آخری عمل کو بہترین عمل بنا دے۔
اے اللہ ہمارے آخرت کی منزلوں کو آسان کر دے اور اس کی تیاری کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ ہمیں موت کی سختی سے بچانا۔
اے اللہ ہمیں حادثاتی موت سے بچا اور شہادت نصیب فرما۔
اے اللہ ہمیں نماز، روزہ اور ایمان کی حالت میں موت عطا فرمانا۔
اے اللہ نزاع کے وقت زبان سے اشہد ان لا الہ الا اللہ کہنا نصیب فرمانا۔
اے اللہ ہمیں قبر کے عذات سے بچانا۔
اے اللہ روز قیامت ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمانا۔
اے اللہ ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دینا۔
اے اللہ قیامت کے دن ہمیں رسوائی سے بچانا۔
اے اللہ ہمیں قیامت کے دن حوض کوثر سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے پانی نصیب فرمانا اور ان کی شفاعت نصیب فرمانا۔
اے اللہ پُل صراط کا راستہ آسان کر دینا۔
اے اللہ زمین کے اوپر اور زمین کے نیچے ہماری پردہ پوشی فرما اور ہمارے گناہوں کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔
اے اللہ تو ہمیں جنت الفردوس کی دائمی خوشیاں عطا فرمانا۔