رمضان کا پہلا دن کیسا گزرا

رانا

محفلین
سب محفلین اس دھاگے میں آکر مختصر طور پر یہ بتائیں کہ رمضان کا پہلا دن کیسا گزرا۔

میں جب صبح فجر کی نماز پڑھ کے واپس گھر کی طرف چلا تو راستے میں چار پانچ مساجد آتی ہیں۔ نماز کے لئے جاتے ہوئے بھی اور آتے ہوئے بھی ایک رونق سی دکھائی دی جیسے دن نکلا ہوا ہو حالانکہ صبح سوا چار بجے کا وقت تھا جب میں گھر سے نکلا اور واپسی میں پونے پانچ کے قریب کا وقت ہوگا۔ یعنی سڑکوں پر اس وقت تک بھی ابھی اندھیرا ہی تھا کہ اسٹریٹ لائٹس بھی آن تھیں۔ لیکن ایک بہت ہی روح پرور نظارہ تھا کہ جس گلی سے بھی گزرا ہوں تو وہاں سے نمازیوں کے غول کے غول گزرتے نظر آئے۔ کسی جگہ چند اسکول کالج کی عمر کے لڑکے ایک گروہ کی صورت ہنس ہنس کر باتیں کررہے تھے۔ غرض اتنی چہل پہل اتنی صبح منہ اندھیرے اسٹریٹ لائٹس کی روشنی میں بہت ہی دل کو لبھائی۔

جمعے کی نماز کے لئے ساڑھے بارہ بجے گھر سے نکلا۔ مسجد تک کا سفر پندرہ منٹ کی پیدل واک کا ہے۔ اس پندرہ منٹ میں جو گرمی نے مزاج پوچھا ہے تو مت پوچھیں۔ مسجد تک پہنچتے پہنچتے جتنے گلاس بھر بھر کے سحری میں چڑھائے تھے سب پسینہ بن کر بہہ گئے۔ اور یہ محاورۃ نہیں بلکہ حقیقت تھی کہ واپسی میں اتنا پسینہ نہیں بہا کہ جسم میں پانی بچا ہی نہیں تھا جس کا پسینہ بہتا۔ کل تک تو موسم اتنا گرم نہیں تھا یہ ایک ہی دن میں پتہ نہیں کراچی کو کیا ہوگیا کہ تپش چہرے کے اوپر محسوس ہورہی تھی۔ جمعہ کے بعد گھر آکر پنکھے کے نیچے لیٹا تو پنکھا گرم ہوا پھینک رہا تھا۔ نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن والے محاورے کی صحیح معنوں میں سمجھ آئی کہ پنکھے کے نیچے لیٹنا بھی عذاب اور پنکھا بند کرنا اس سے بڑا عذاب۔ بہرحال جسم کا پانی خشک ہوگیا۔ افطاری میں کھانا تو برائے نام ہی کھایا لیکن پانی اتنا پیا کہ جگ خالی ہوگیا۔ بعد میں فریج سے ایک بوتل اور نکالنی پڑی۔ افطاری کے بعد نماز پڑھ کے لیٹا تو پانی کی کمی سے ہونے والی کمزوری کی وجہ سے نیند آگئی۔ عشاء کے بعد پھر دو گلاس پئے۔ اب جاکے کچھ اس قابل ہوا کہ محفل پر جھانک سکوں۔:)

تو یہ تھا ہمارا رمضان کا پہلا گرم ترین دن اور اسکا مختصر احوال۔ اب باقی محفلین اپنے حال سنائیں۔:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

رانا بھائی، پہلا دن تو گرمی کا استقبال کرتے اور باقی کے دن گرمی کا مقابلہ کرتے گزر رہے ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
کچھ خاص فرق نہیں تھا رمضان کے پہلے دن اور باقی دنوں میں۔۔۔
صبح 11 بجے آنکھ کھلی، ناشتہ کیا۔۔۔ دفتر پہنچا، کام کام کام کے مقولے پر عمل کیا اور ساتھ ساتھ حسب دستور کافی کے چند کپ اور سگریٹ پھونکتے ہوئے شام کے آٹھ بجائے اور پھر گھر پہنچ کے ڈنر کیا، ایک بالی وڈ کی ڈانس سے بھرپور مووی دیکھی اور سو گیا۔ جو احباب مزید کچھ جاننا چاہیں وہ سوال کر کے پوچھ سکتے ہیں۔
 
پہلا روزہ ورکنگ ڈے (جمعرات) تھا ، صبح فجر کے بعد دعا کی کہ "یا اللہ تیرا ہی آسرا" پھر سارا دن اسی آسرے پر گزرا
کیونکہ گرمی بے تحاشہ ہے اس دفعہ
 
رانا

محفلین
السلام علیکم

رانا بھائی، پہلا دن تو گرمی کا استقبال کرتے اور باقی کے دن گرمی کا مقابلہ کرتے گزر رہے ہیں :)
یعنی آپ کی طرف بھی کراچی والا ہی حال ہے۔ البتہ یہاں گذشتہ چند دن سے موسم کافی بہتر ہوگیا ہے ورنہ پہلا ہفتہ تو گرمی کا مقابلہ کرتےہی گزرا تھا۔:)
 
رانا

محفلین
کچھ خاص فرق نہیں تھا رمضان کے پہلے دن اور باقی دنوں میں۔۔۔
صبح 11 بجے آنکھ کھلی، ناشتہ کیا۔۔۔ دفتر پہنچا، کام کام کام کے مقولے پر عمل کیا اور ساتھ ساتھ حسب دستور کافی کے چند کپ اور سگریٹ پھونکتے ہوئے شام کے آٹھ بجائے اور پھر گھر پہنچ کے ڈنر کیا، ایک بالی وڈ کی ڈانس سے بھرپور مووی دیکھی اور سو گیا۔ جو احباب مزید کچھ جاننا چاہیں وہ سوال کر کے پوچھ سکتے ہیں۔
افففف فاتح بھائی :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اتنی بے دردی سے تو غالب بھی روزہ نہیں بہلاتا تھا۔:p
ویسے یہ کونسا آفس ہے جہاں رمضان میں بھی کافی ملتی ہے۔ ہمارے آفس میں تو جس نے روزہ نہیں بھی رکھا ہوتا وہ بھی باتھ روم کے نل سے پیاس بجھا کر ایسے رگڑ رگڑ کے ہونٹ خشک کرتا ہے جیسے صدیوں سے یہ ہونٹ صحارا کی طرح پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہوں۔:ROFLMAO:
ویسے سرخ جملے کو ایسے ہونا چاہئے تھا:
جو احباب اپنے سینوں پر مزید مونگ دلوانا چاہتے ہوں وہ سوال کرکے زحمت دے سکتے ہیں۔:rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

کیا کیا جائے میرا آفس بوائے سخت کافر ہے کہ میرے آفس آنے کے پانچ منٹ کے اندر میرے کمرے میں گرما گرم مہکتا ہوا کافی کا کپ لے آتا ہے
مونگ مسور ماش چنے لوبیا سب قسم کی چکی لگا رکھی ہے ہم نے الحمد للہ :rollingonthefloor:
 
باباجی

محفلین
میں نے بھی اس رمضان میں روزے رکھ ہی لیئے سہولت ہونے کی وجہ سے ۔۔ 12 تک آفس پہنچتا ہوں پھر پورا دن اے سی میں اونگھتے ہوئے گزار کر 6 بجے گھر آجا تا ہوں
لیکن پھر بھی کچھ روزے رکھے گئے کچھ نہیں رکھے گئے :)
 
پہلا دن بتانا تھا بھائی کہ کیسا گزرا۔۔۔ اگر پہلا روزہ نہیں رکھا تھا تو میری طرح صاف صاف تفصیل بتاؤ :laughing:
 
رانا

محفلین
کیا کیا جائے میرا آفس بوائے سخت کافر ہے کہ میرے آفس آنے کے پانچ منٹ کے اندر میرے کمرے میں گرما گرم مہکتا ہوا کافی کا کپ لے آتا ہے
مونگ مسور ماش چنے لوبیا سب قسم کی چکی لگا رکھی ہے ہم نے الحمد للہ :rollingonthefloor:
اتنی ساری چکیاں رکھنے کی کیا ضرورت ہے جبکہ صرف مونگ کی چکی میں ہی پچاس ہارس پاور کی موٹر فٹ کرائی ہوئی ہے آپ نے۔:p
ویسے اس دھاگے میں آتے ہوئے تو یہ ساری چکیاں ساتھ لانا ضروری ہے کہ جہادی حضرات کی کسی وقت بھی آپ کے مراسلے پر نظر پڑسکتی ہے۔:)
 
پچاس ہارس پاور نہیں بلکہ 50 میگا واٹ :laughing:
 
رانا

محفلین

فاتح

لائبریرین
ہمم۔ لگتا کچھ ایسا ہی ہے۔ اس کا اندازہ مجھے ابھی ابھی یہاں پر ہوا کہ بیچارے "میاں" کا ابھی یہ پانچواں ہی مراسلہ تھا لیکن لگتا نہیں کہ 50 میگا واٹ کا جھٹکا برداشت کرنے کے بعد چھٹے مراسلے کی نوبت آئے گی۔:)
نہیں! انہیں جھٹکا نہیں دیا بلکہ صرف یہ بتایا ہے کہ میاں صاحب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بلاگنگ پلیٹ فارم بنانا ایک اچھا کام ہےلیکن یہ لکھنا "اسی طرح کی ایک نئ سروس حال ہی میں متعارف کروائ گئ ہے" دراصل بے ڈھنگا پن اور حقیقت کو چھپانے کے مترادف ہے۔
 
اس بات سے تو سو فیصد متفق ہوں۔ میرا اشارہ تو اس طرف تھا کہ بیچارے کو اندازہ بھی نہ ہوگا کہ یہاں یہ بچگانہ انداز نہیں چلنے والا بلکہ چھوٹتے ہی اولے پڑیں گے۔:p
 
فاتح

لائبریرین
اس بات سے تو سو فیصد متفق ہوں۔ میرا اشارہ تو اس طرف تھا کہ بیچارے کو اندازہ بھی نہ ہوگا کہ یہاں یہ بچگانہ انداز نہیں چلنے والا بلکہ چھوٹتے ہی اولے پڑیں گے۔:p
میاں صاحب کو چھوڑیے، آپ کو محاورے کی ٹانگیں توڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔ چھوٹتے ہی اولے پڑنا کوئی محاورہ نہیں ہے۔۔۔ محاورہ ہے، سر منڈاتے ہی اولے پڑنا:dancing:
 
رانا

محفلین
میاں صاحب کو چھوڑیے، آپ کو محاورے کی ٹانگیں توڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔ چھوٹتے ہی اولے پڑنا کوئی محاورہ نہیں ہے۔۔۔ محاورہ ہے، سر منڈاتے ہی اولے پڑنا:dancing:
مزے کی بات مجھے بھی لکھتے ہوئے لگ رہا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے لیکن درست ذہن میں نہیں آیا تو ہم نے سوچا چلنے دو یہ کون سا ادبی زمرہ ہے۔:p
 
زیک

مسافر
میرا رمضان کا آغاز تو جرمنی اور آسٹریا میں گزرا۔ جرمن محفلین بتا سکتے ہیں کہ کیسا گزرا ہو گا!
 
Top