رمضان کی آمد؛ خیر کی آمد: رمضان نشریات 2018

ایک دلچسپ واقعہ آپ لوگوں سے شئر کرتا چلوں۔ جو کہ مجھے ہمیشہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر یاد آتا ہے۔
غالباً اس وقت میں ساتویں یا آٹھویں میں تھا۔ عشاء کی نماز ہو چکی تھی مگر چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان ابھی نہیں ہوا تھا۔ امام صاحب نے یہ کہہ کر لوگوں کو مسجد میں روک لیا تھا کہ اعلان ہونے تک انتظار کر لیں۔ البتہ میں اور میری طرح کچھ اور لوگ بھی چاند کی خبر سننے گھروں کو روانہ ہو گئے۔
کچھ ہی دیر بعد ریڈیو سے چاند نظر آنے کا اعلان ہوا، تو میں جذباتی ہو کر مسجد کی جانب دوڑا اور ہال میں داخل ہوتے ہی نعرہ لگایا کہ چاند نظر آ گیا ہے۔
لوگ ہنسنا شروع ہو گئے۔ بڑا بھائی جو مسجد میں ہی موجود تھا، وہ میرے پاس آیا اور بتایا کہ ابھی مسجد سے اعلان کیا تو ہے۔ یعنی میں اتنے جذبات میں دوڑتا ہوا مسجد گیا کہ مسجد سے اعلان ہونے کی طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ :)
اس وقت شرمندگی کے مارے برا حال تھا۔
 

یاز

محفلین
کسی چینل کے بقول یہ تاریخ کے معدودے چند واقعات میں سے ایک ہے کہ تقریباً تمام عالم اسلام میں ایک ساتھ رمضان شروع ہوا ہے۔
 
‏احترام رمضان بل کے مطابق کھلے عام سگریٹ نوشی، کھانے پینے کی اشیاء کھانے پر پابندی ہوگی مگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر لوٹ مار کرنے کی مکمل اجازت ہوگی-
شیطان بند ہوگیا
مسلمان کھل گیا
 

فہد اشرف

محفلین
فہد اشرف آپ کے انڈیا میں بھی چاند نظر آیا کے نہیں
روزہ تو کل ہی رکھنا ہے لیکن آج تراویح نہیں ہوئی ہے۔
received_530830533979123.jpg

FB_IMG_1526493979015.jpg
 
آخری تدوین:
Top