رنگ کہتے ہیں کہانی میری :: غزل از خالد احمد

فرقان احمد

محفلین
رنگ کہتے ہیں کہانی میری
کس کی خوشبو تھی جوانی میری

کوئی پائے تو مجھے کیا پائے
کھوئے رہنا ہے نشانی میری

کوہ سے دشت میں لے آئی ہے
دشمنِ جاں ہے روانی میری

کِھل رہی ہے پسِ دیوارِ زماں
خواہشِ نقل مکانی میری

سرِ مرقد ہیں سبھی سایہ کشا
کوئی حسرت نہیں فانی میری

کیا سخن فہم نظر تھی جس نے
بات کوئی بھی نہ مانی میری

ناقدوں نے مجھے پرکھا خالد
خاک صحراؤں نے چھانی میری

خالد احمد
 
شکر ہے میری ہائے نہیں نکلی! :):p
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔
وہ شبینہ بی بی کہا کرتی تھیں۔۔۔ کہ 'ابھی تکلف ہے گفتگو میں، ابھی محبت نئی نئی ہے' ۔۔۔۔ تو ہائے کے نکلنے اور اس کے حجم کا دارومدار طوالت ہائےعرصہ شد شد شدگان پر بھی منحصر ہوتا ہے۔:battingeyelashes:
 
ہادیہ

محفلین
اس ٹیگ کے سب سے زیادہ مستحق جناب اے خان ہیں جنھیں لاکھ سمجھائیں، پر کچھ سمجھ نہیں آتا۔
آپ کو تو پہلی کے بعد بھی سمجھ نہیں آئی تھی۔ دوسری شادی کے بعد ہی سمجھ آئی تھی۔ پھر آپ عبداللہ بھائی سے بھی یہ امید مت رکھیں کہ انہیں بیچلر سٹیج پہ ہی سمجھ آجائے گی۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔
وہ شبینہ بی بی کہا کرتی تھیں۔۔۔ کہ 'ابھی تکلف ہے گفتگو میں، ابھی محبت نئی نئی ہے' ۔۔۔۔ تو ہائے کے نکلنے اور اس کے حجم کا دارومدار طوالت ہائےعرصہ شد شد شدگان پر بھی منحصر ہوتا ہے۔:battingeyelashes:

آہ کو چاہیے اِک عمر "ہائے" بننے میں۔ :):D:p
 
آپ کو تو پہلی کے بعد بھی سمجھ نہیں آئی تھی۔ دوسری شادی کے بعد ہی سمجھ آئی تھی۔
:noxxx:
توبہ توبہ۔۔۔۔۔ اللہ جی نا کریں جو مجھے دو کے بعد بھی سمجھ آجائے۔:p
میرا تو بار بار بار بار بار بار بار بار بار بار ہائے کرنے کو دل کرتا رہتا ہے۔ :cool2:
 
محمداحمد

لائبریرین

ہادیہ

محفلین
:noxxx:
توبہ توبہ۔۔۔۔۔ اللہ جی نا کریں جو مجھے دو کے بعد بھی سمجھ آجائے۔:p
میرا تو بار بار بار بار بار بار بار بار بار بار ہائے کرنے کو دل کرتا رہتا ہے۔ :cool2:
اللہ اللہ۔۔۔ ارادے تو دیکھیں ذرا چوہدری صاحب کے۔۔ :rollingonthefloor:
جتنی بار آپ نے " بار" لکھا ہے۔ اتنی بار تو اسلام بھی اجازت نہیں دیتا۔۔ ایس لئی "ٹِک" کے بیٹھے رہو۔۔ ہلا۔۔:rollingonthefloor:
 
Top