روح

عسکری

معطل
یقین کامل بہر صوت لازم امر کسی بھی سالک کے لیئے
اب چاہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
سمندر کنارے پھرتے پھرتے خوبصورت سیپیاں اکٹھی کرو (غالب صغیر بھائی )
سمندر میں اتر اپنی جان داؤ پر لگا موتی تلاش کرو ( بدھو ٹھگ )
میں نے دونوں کیے ہیں آنکھیں لال ہو جاتی ہیں بس :biggrin:
 
نایاب

لائبریرین
پر میں سمندر میں اترے بغیر نہیں رہ سکتی بھیا میری فطرت میں سر پھری ہے
وہ سچا سمیع العلیم سدا آپ پر مہربان رہے آمین
یہ سرپھرے ہی ہوتے ہیں جو زمانے کو پھیر دیتے ہیں ۔
بشرطیکہ یہ سر پھرا انسانیت کو نقصان نہ دینے کی سوچ رہا ہو ۔
 
نایاب

لائبریرین
میں نے دونوں کیے ہیں آنکھیں لال ہو جاتی ہیں بس :biggrin:
آنکھیں تو بس دو صورتوں میں لال ہوتی ہیں
اور دونوں صورتیں حرام کہلاتی ہیں
چاہے غصہ ہو چاہے بنت انگور
غصہ اکثر بے بسی کے احساس سے طاری ہوتا ہے ۔
اب جانے کیوں آپ کو سیپوں اور موتیوں کو دیکھ آنکھیں لال ہوئیں ۔ ؟
 
آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ سمندر میں اترنا کتنا مشکل ہے ؟ سمندر کا پانی کڑوا اور بے حد نمکین ہوتا ہے جس سے آنکھیں لال ہو جاتی ہیں ؟۔

ویسے میں اب بھی نمبر-2 پر ہوں سومنگ میں :D پچھلے ہفتے کے مقابلے تک
 
نایاب

لائبریرین
خلیل جبران کو سمجھنے کے لیئے اسی کا کہا اک مقولہ بہت مددگار ہوتا ہے
“آدھے سے زیادہ جو میں کہتا ہوں وہ بے معنی ہے، لیکن میں پھر بھی کہتا ہوں تاکہ باقی کا آدھا تم تک پہنچ سکے“
 
عسکری

معطل
خلیل جبران کو سمجھنے کے لیئے اسی کا کہا اک مقولہ بہت مددگار ہوتا ہے
“آدھے سے زیادہ جو میں کہتا ہوں وہ بے معنی ہے، لیکن میں پھر بھی کہتا ہوں تاکہ باقی کا آدھا تم تک پہنچ سکے“
بھائی جی وہ ایک الجھی شخصیت تھا اسے سمجھنے کے لیے ٹائم چاہیے بہت ہی ٹائم اور وہ بھی اکیلے جیسے میرا ہے
 
نایاب

لائبریرین
بھائی جی وہ ایک الجھی شخصیت تھا اسے سمجھنے کے لیے ٹائم چاہیے بہت ہی ٹائم اور وہ بھی اکیلے جیسے میرا ہے
میرے بھائی کون ہے اس زمانے میں جس کی شخصیت الجھی ہوئی نہ کہلائے ۔
شخصیت تو ہوتی ہی پرت دار پیاز کے چھلکے کی مثال ۔
یہ الجھی شخصیت سلجھانے میں ہی راہ ملتی ہے ۔
آگ لینے جاؤ پیغمبری ملتی ہے ۔
 
عسکری

معطل
میرے بھائی کون ہے اس زمانے میں جس کی شخصیت الجھی ہوئی نہ کہلائے ۔
شخصیت تو ہوتی ہی پرت دار پیاز کے چھلکے کی مثال ۔
یہ الجھی شخصیت سلجھانے میں ہی راہ ملتی ہے ۔
آگ لینے جاؤ پیغمبری ملتی ہے ۔
ہاں ہر ایسے بیٹھے بٹھائے بات بھی ختم نہیں ہو سکتی فلسفے کو سمجھنے کے لیے فلاسفی کی شخصیت کو بھی جاننا ضروری ہے نا ۔
 
عسکری

معطل
اچھا کیا آپ مانتے ہیں کہ چنس ہی صفحات کو بار بار پڑھ کر زہن نشین کر لینے سے ہی عقیدے کی موت ہو سکتی ہے ؟
 
نایاب

لائبریرین
فلاسفی سمجھنے کے لیئے فلاسفر کا کہا اہم ہوتا ہے ۔
اس کی شخصیت نہیں ۔
شخصیت جسم سے منسلک فنا کی حامل
سزا وجزا کی حقدار
فلسفی کی صدا کبھی فنا نہیں ہوتی ۔
ہر سننے والے کو غور کی دعوت دیتی رواں رہتی ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
اچھا کیا آپ مانتے ہیں کہ چنس ہی صفحات کو بار بار پڑھ کر زہن نشین کر لینے سے ہی عقیدے کی موت ہو سکتی ہے ؟
میرے محترم بھائی
عقیدہ ہوتا کیا ہے ۔؟
انسان کا اپنا اک یقین جو انسان کو اپنے آپ سے بڑھ کر عزیز ہوتا ہے ۔
عقیدہ کبھی نہیں بدلتا وقت کے ساتھ جستجو کے بل پر درستگی کی جانب رواں رہتا ہے ۔
 
عسکری

معطل
فلاسفی سمجھنے کے لیئے فلاسفر کا کہا اہم ہوتا ہے ۔
اس کی شخصیت نہیں ۔
شخصیت جسم سے منسلک فنا کی حامل
سزا وجزا کی حقدار
فلسفی کی صدا کبھی فنا نہیں ہوتی ۔
ہر سننے والے کو غور کی دعوت دیتی رواں رہتی ہے ۔
میرے لیے ااس کا ماضی اس کا حال اس کی سوچ اور اس کی شخصیت بھی بہت معنی رکھتی ہے

سارے جہان سے اچھا ہندوستاں ہمارا لکھنے والا فلسفی کہتا ہے پاکستان بناؤ ہندوستان توڑو :eek:
 
عسکری

معطل
میرے محترم بھائی
عقیدہ ہوتا کیا ہے ۔؟
انسان کا اپنا اک یقین جو انسان کو اپنے آپ سے بڑھ کر عزیز ہوتا ہے ۔
عقیدہ کبھی نہیں بدلتا وقت کے ساتھ جستجو کے بل پر درستگی کی جانب رواں رہتا ہے ۔
عقیدہ اس کے علاوہ وہ ببھی ہوتا ہے جس پر پختہ یقین ہو اپنے آپ سے زیادہ اور کسی دن یہ یقین دھڑام سے گر جائے تب ؟ دنیا مین لاکھوں ہر سال عقیدہ سوچ بدل لیتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
میرے بھائی عقیدہ کبھی نہیں بدلتا درست راہ پر چلتے اصل مقام تک آجاتا ہے ۔
جن کو آپ پختہ یقین سے منسلک کر رہے ہیں وہ عقیدہ نہیں بلکہ عقیدے کے ساتھ منسلک سہارے ہوتے ہیں ۔
جن کو روایات نے قائم کیا ہوا ہوتا ہے ۔ اور جب حقیقت سامنے آتی ہے تو یہ روایات یہ سہارے عقیدے سے دور ہوجاتے ہیں ۔
 
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اپ کو آگے بتانے کے لیے جو کچھ ہوا میرے ساتھ
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اپ کو آگے بتانے کے لیے جو کچھ ہوا میرے ساتھ
میرے بھائی جب انسان تلاش ذات و حقیقت میں نکلتا ہے ۔
تو جو اس کے ساتھ پیش آتا ہے ۔ کب کوئی کہاں اسے بیان کر سکا ۔ ؟
نفی اثبات دا پانی ملیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب نفی میں الجھو یا کہ اثبات میں
روح تو بے قرار ہو گی ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top