جاسمن

لائبریرین
عید پر عموماً ملازمین کو بونس ملتا ہے، اس بار میں نے کمپنی کو بونس دیا ہے۔
عید سے کچھ دن قبل ہی یہ "خوشخبری" ملی کہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے، اور اب ہیلتھ سپیشل لیوز پیڈ نہیں ہوتیں۔ آپ کی سالانہ چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں، اس لیے اس ماہ کی تنخواہ کمپنی میں برکت کے لیے رکھ لی گئی ہے۔ :)
اللہ آپ کے رزق حلال میں برکتیں ہی برکتیں ڈالے اور اپنے پاس سے حلال روزی کے اور اسباب بھی عطا فرمائے۔آمین!اس واقعہ کے نتائج دینا و آخرت دونوں کے لحاظ سے آپ کے حق میں بہترین کرے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی اطلاع ملی کہ تین روز قبل ابو کی اکلوتی سگی خالہ کا انڈیا میں انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

ابو سے کافی محبت کرتی تھیں، مگر ملاقات کبھی نہ ہو سکی۔ آخری دفعہ بھی جب بات ہوئی تو یہی کہتی رہیں، کہ ایک دفعہ شکل دکھا جاؤ۔
ابو کی بھی انھی کی وجہ سے انڈیا جانے کی خواہش تھی، مگر ملازمت کے دوران موقع نہ ملنے اور اس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر ٹلتا رہا۔

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

انا للہ ونا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا،روشن،ہوادار اور کشادہ کرے اور اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحومہ کے لئے انھیں صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
صحرا میں تین بچیوں کی کسمپرسی ،بھوک پیاس ، گرمی کی شدت سے موت نے اداسی ہی اداسی بھر دی ہے دل میں۔
اللہ سے بہت ڈر لگ رہا ہے۔
کسی امیر اور بارسوخ شخص کی بچیاں ہوتیں تو کتنے جدید انتظامات کر کے ریسکیو کر لی جاتیں۔
آہ!
ہم اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے!!
یا اللہ !ہمیں معاف کر دے۔ہمیں کامل ہدایت عطا فرما۔ہم پہ رحم فرما۔!آمین!
 
سین خے

محفلین
ابھی اطلاع ملی کہ تین روز قبل ابو کی اکلوتی سگی خالہ کا انڈیا میں انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

ابو سے کافی محبت کرتی تھیں، مگر ملاقات کبھی نہ ہو سکی۔ آخری دفعہ بھی جب بات ہوئی تو یہی کہتی رہیں، کہ ایک دفعہ شکل دکھا جاؤ۔
ابو کی بھی انھی کی وجہ سے انڈیا جانے کی خواہش تھی، مگر ملازمت کے دوران موقع نہ ملنے اور اس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر ٹلتا رہا۔

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین
فیشن والے زمرے میں ایک دھاگہ کھولنا چاہتی ہوں۔
اس میں خواتین کے پردہ کے لئے مختلف لباس جیسے برقعہ،چادر،گاون،اور حجاب وغیرہ کے سٹائل و ڈیزائن ہوں گے۔
اس کا عنوان کیا ہونا چاہیے؟
 
فیشن والے زمرے میں ایک دھاگہ کھولنا چاہتی ہوں۔
اس میں خواتین کے پردہ کے لئے مختلف لباس جیسے برقعہ،چادر،گاون،اور حجاب وغیرہ کے سٹائل و ڈیزائن ہوں گے۔
اس کا عنوان کیا ہونا چاہیے؟
خرچہ کروانے کے آسان طریقے:)
 
ہادیہ

محفلین
میری چھٹی کا وقت آگیا ہے۔۔بس عید تک رکی ہوئی تھی۔۔ ان شاء اللہ دوبارہ واپسی ہوگی۔۔ :):):)
محفل کی سالگرہ کا کیک اکیلے اکیلے جس نے کھایا ۔۔اسے ہضم نہیں ہوگا...:p ابھی بتا رہی ہوں۔۔:D اس لیے میرا انتظار بھی کیجیے گا۔۔:cool:
وقت رخصت اک دعا کروں۔۔
میں رب سے التجا کروں۔
تو شاد رہے۔۔آباد ریے۔۔۔
شکریہ اردو محفل ۔۔اور محفلین:)
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔ اللہ حافظ
 
Top