جان

محفلین
میری چھٹی کا وقت آگیا ہے۔۔بس عید تک رکی ہوئی تھی۔۔ ان شاء اللہ دوبارہ واپسی ہوگی۔۔ :):):)
محفل کی سالگرہ کا کیک اکیلے اکیلے جس نے کھایا ۔۔اسے ہضم نہیں ہوگا...:p ابھی بتا رہی ہوں۔۔:D اس لیے میرا انتظار بھی کیجیے گا۔۔:cool:
وقت رخصت اک دعا کروں۔۔
میں رب سے التجا کروں۔
تو شاد رہے۔۔آباد ریے۔۔۔
شکریہ اردو محفل ۔۔اور محفلین:)
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔ اللہ حافظ
اللہ حافظ۔ اللہ کی امان میں رہیں۔
 
جان

محفلین
آج ایک بہت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہوا ۔۔ سمجھ میں نہیں آتا یہ کون لوگ ہیں جو ہمارے معاشرے اور ہمارے بچوں کو بے حیائی کی راہ پر لے جا رہے ہیں کیا کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں کیا ان کے خلاف کچھ نہیں کیا جا سکتا جو بے حیائی اور واہیاتی پھیلا رہے ہیں ۔ اردو زبان کے عام الفاظ جو ہر شخص بولتا ہے اس لفظ (جوش) کو ایک ایسی پراڈکٹ کے لیے استعمال کرنا ۔۔۔ لعنت ہو ان پر اور ان کی سوچ پر
کس طرح کہا جائے اور کیا کیا جائے ۔۔۔۔ ؟
کیا کوئی جانتا ہے کہ غلط قسم کے ریڈیو اور ٹی وی اشتہارات کو روکنے کے لیے کیا قدم اٹھایا جا سکتا ہے ؟
کہاں شکایت کی جائے ؟
بغیر تشہیر کے کیسے پابندی لگوائی جائے ؟
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA)کی ویب سائٹ پہ اپنی کمپلین مع ثبوت پیش کریں۔
 
سین خے

محفلین
فیشن والے زمرے میں ایک دھاگہ کھولنا چاہتی ہوں۔
اس میں خواتین کے پردہ کے لئے مختلف لباس جیسے برقعہ،چادر،گاون،اور حجاب وغیرہ کے سٹائل و ڈیزائن ہوں گے۔
اس کا عنوان کیا ہونا چاہیے؟

حجاب فیشن :) اردو ویکیپیڈیا کے مطابق حجاب کے لغوی معنی ڈھانکنا یا چھپاناہے۔ اس میں سبھی کچھ آجائے گا۔
ضرور بنائیے۔ میں بھی کچھ اپنے کلیکشن سے شئیر کروں گی :)
 
یہ ہر بندے کی ذاتی ترجیحات پہ منحصر ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر بندے کی ذاتی ترجیح "دعوت اسلامی کا سالانہ اجتماع" ہی ہو۔:)
میں نے انہی لوگوں کو یہ اطلاع دی ہے جو دعوت اسلامی سے لگاؤ رکھتے ہیں ، اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ کچھ لوگوں کو نواز اسی وجہ اچھا بھی لگتا ہو کہ اس نے دعوت اسلامی کے سالانہ اجتماع پر پابندی لگائے رکھی۔
 
فہد اشرف

محفلین
فیسبک کے ایک پوسٹ کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان کے صحت اور تندرستی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
عرفان سعید

اللہ انہیں صحت یاب فرمائے۔ آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
فیسبک کے ایک پوسٹ کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان کے صحت اور تندرستی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اللہ ان پہ رحم فرمائے اور انھیں برے بڑھاپے سے پناہ دے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
میری ایک کولیگ کل رات سات بجے وفات پاگئیں۔رمضان سے پہلے ایک پیشہ ورانہ میٹنگ میں آخری بار ملے۔بہت تازم دم اور ہمیشہ کی طرح متحرک تھیں۔آہ!
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔آج ان کے اپنی قبر میں جانے سے پہلے ہی ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں فرشتے کر رہے ہوں۔
لواحقین کو صبر جمیل دے۔ان کا والی وارث ہو۔ان کے نصیب اچھے کرے اور ان سب کو مرحومہ کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
ثم آمین!
 
فیسبک کے ایک پوسٹ کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان کے صحت اور تندرستی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے۔ آمین
 
میری ایک کولیگ کل رات سات بجے وفات پاگئیں۔رمضان سے پہلے ایک پیشہ ورانہ میٹنگ میں آخری بار ملے۔بہت تازم دم اور ہمیشہ کی طرح متحرک تھیں۔آہ!
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔آج ان کے اپنی قبر میں جانے سے پہلے ہی ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں فرشتے کر رہے ہوں۔
لواحقین کو صبر جمیل دے۔ان کا والی وارث ہو۔ان کے نصیب اچھے کرے اور ان سب کو مرحومہ کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
ثم آمین!
آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکهائیں۔ ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں ۔ بڑی قوتوں میں سے ایک قوت برداشت ہے ۔
 
بہت خوب!
 
میں دو لوگوں کی وجہ سے فخریہ سوچتی تھی کہ میں اس عہد میں جی رہی ہوں. ایک تھے آئن سٹائن کے پائے کے دماغ کے حامل سٹیفن ہاکنگ اور دوسرے اردو مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی. سال 2018 نے ان دونوں کو چھین لیا. ہاں! ایسا ہوا کیونکہ ایسا ہی ہونا تھا، اللہ کی رضا تھی ایسے ہی ایک روز ہم نے بھی چلے ہی جانا ہے پر بات تو یہ ہے نا کہ ہمارے مرنے سے کیا فرق پڑے گا؟ خدا کرے ہم اپنا عہد خود بنائیں اور یہ کہا جائے کہ آج یہ عہد تمام ہوا!
پچھلے کچھ سالوں میں میں نے یوسفی صاحب سے ایک بار ملنے کا بارہا سوچا مگر پھر ان کا ہنستا ہوا سا چہرہ تصور میں آتا تھا وہ جو ہر کتاب پر بنا ہوتا ہے اور مجھے لگتا تھا کہ وہ اتنے بڑے ہیں اور میں اتنی چھوٹی. وہ ہنسیں گے کہ اتنا چھوٹا ملاقاتی! اور اکثر سوچتی تھی کہ بس ذرا بڑی ہو لوں پھر......
اور وہ ہی نہ رہے! اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائیں اور کروٹ کروٹ سکون نصیب کریں. جن کے لیے اتنے زیادہ اور اتنے مخلص دعا کرنے والے ہوں ان کو کوئی آگ تو نہ چھو سکتی ہوگی.
 
زندگی کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہو کچھ لوگوں سے ہمارے دھیان کا ایسا پکا رشتہ ہوتا ہے کہ وہ ہماری یادوں اور دعاؤں سے کبھی دور نہیں ہوتے اور جن لوگوں کی پہلی اور آخری امید صرف الله کریم کی ذات ہو ان پر مصیبت اور پریشانی اثرانداز نہیں ہوتی ۔صبر کرنا ، درگزر کرنا اور معاف کرنا خیر کے انمول خزانوں میں سے ہیں۔ یہ صفات اللہ کریم صرف اپنے مقرب اور بہترین بندوں کو ہی عطا کرتا ہے ۔
 
Top