سنا ہے جیل میں دن بھر کے دوران صرف صبح ناشتے میں ایک کپ چائے ملتی ہے، اور وہ بھی بے مزا۔ ہمارے ہاں کی جیل بھی کوئی جیل ہوئی!
ظاہر ہے جی اب جیل میں ہوٹل تو نہیں بنتا ناں ۔ لیکن گزشتہ دس برس سے پنجاب کی جیلوں میں ہفتے کے سات دنوں کا کھانے کا مندرجہ ذیل جدول ہے۔
دن | کھانا | | |
| صبح | دوپہر | شام |
سوموار/پیر | روٹی ، چائے | سبزی، روٹی اور میٹھے چاول (ہرماہ کی دوسری اور چوتھی سوموار /پیر کے دن) | روٹی / بیف (بڑا گوشت) |
منگل | روٹی ، چائے | دوسری تیسری چوتھی منگل ہر ماہ کی گرم دال اور روٹی
جبکہ پہلی منگل دال چاول | روٹی ، مرغ (ککڑ) |
بدھ | روٹی ، چائے | روٹی ، دال ماش | روٹی ، مرغ (ککڑ) |
جمعرات | روٹی ، چائے | سبزی ، روٹی | روٹی / بیف (بڑا گوشت) |
جمعہ | روٹی ، چائے | سفید چنے، روٹی | روٹی ، مرغ (ککڑ) |
ہفتہ | روٹی ، چائے | سبزی، روٹی | روٹی ،آلو مرغ (آلو ککڑی) |
اتوار | روٹی ، چائے | مونگ اور مسور کی مکس دال اور روٹی | روٹی ، لوبیا |
رمضان المبارک میں عمومی راشن کے علاوہ مندرجہ ذیل کھانے ہوتے ہیں
عمومی راشن + افطاری کا سامان | |
شربت ، لیموں ، کھجوریں اور برف | |
| |
عید کا خصوصی کھانا
صبح | سویاں ، میٹھا |
دوپہر | مرغ ، روٹی |
شام | روٹی ، چاول ، بیف |
| |
بڑی عید کا کھانا | |
| |
صبح | سوجی کا حلوہ ، میٹھا |
دوپہر | مرغ ، روٹی |
شام | روٹی ، چاول ، بیف |
آپ کے خیال میں کس طرح کی جیل ہونی چاہیے؟
جیل تو جیل ہوتی ہے ۔ اچھی جگہ تھوڑی ہوگی ۔ البتہ انسان کی تذلیل کہیں بھی نہیں ہونی چاہیئے ۔ جیل ہو یا کھلی فضاء
محفلین میں سے کسی کو کسی بھی کام سے کبھی جیل کے اندر جانے کا اتفاق ہوا؟
کیا کسی نے جیل کا کھانا کھایا ہے؟
اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بالجزاء یا بالخطاء دونوں صورتوں میں جیل کی اذیت سے محفوظ رکھے
جیل تو باہرلے ملکوں میں ہوتی ہے۔ یا یہ بھی میری خام خیالی ہے۔ دراصل بی بی سی پر ایک قیدی کی داستان پڑھی تھی جس کو پاکستان میں برے حالوں میں رکھا گیا تھا۔ اس کیفیت نامے کی اس لیے شراکت کی تھی۔ قیدیوں کے بھی تو حقوق ہوتے ہوں گے جن کا ہمارے ملک میں زیادہ خیال نہیں رکھا جاتا۔
ایسی بات بھی نہیں ہے ۔ مختلف ملکوں میں جیل مختلف طرح کی ہوتی ہے ۔ جیسے امارات میں جیل میں ہر انسان کو چوبیس گھنٹے اے سی ، الگ بیڈ ، صابن اور صاف ستھرا واش روم ، ہفتے کے سات دن مختلف مینیو ، مچھلی ، مرغی ، انڈے ، شہد ، روٹی ، چاول ، دہی ، پنیر وغیرہ فراہم کیا جاتا ہے عند الطلب اس کا جدول بھی پیش کیا جا سکتا ہے البتہ فی الحال یہی معلومات کافی ہیں ۔
اس لڑی میں
فیصل عظیم فیصل بھائی کو ٹیگ کیا جانا چاہیے۔ انہیں معلوم ہو گا کہ وہ جیل جانے والوں کی کیا مہمان نوازی کرتے ہیں۔
ٹیگ کریں گے تو خادم حاضر ہونے میں اتنا ہی وقت لگائے گا جتنا اسے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک پہنچنے میں لگتا ہے ۔ البتہ جیل جانے والوں کی مہمان نوازی پاکستان میں جیل رولز کے مطابق ہوتی ہے ۔ جو مختلف جیلوں میں مختلف کیٹیگریز کے ملزمان و مجرمان کے لئے الگ الگ ہوتی ہے۔
وہ پولیس میں ہیں یا جیل کے عملے میں؟
بلھیا کیہہ جانڑاں میں کون ۔
مجھے تین جیلوں میں جانے کا اتفاق ہوا اور کافی مرتبہ۔ بہاول پور کی سینٹرل جیل اور بورسٹل جیل۔ ملتان کی ویمن جیل۔ کئی بار ان کے کھانے چکھے ہیں۔ کھانا معیاری ہوتا ہے۔ پینے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ، مختلف ٹریننگ، تعلیم وغیرہ کا انتظام ہے۔ لیکن جیل آخر جیل ہی ہے۔
درست کہا مرضی کے خلاف کسی شہر سے نکلنے پر پابندی لگا دی جائے تو انسان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے اور یہ قید خانہ دیوار ہونے یا نہ ہونے کا محتاج نہیں ہوتا ۔ اصل اذیت اختیار پر پابندی ہونے کی ہوتی ہے جو کسی بھی صورت تکلیف سے عاری نہیں ہے۔
کچھ نہ کچھ لنک تو ہے ان کا۔ میں زیادہ کلیئر نہیں ہوں۔
ناں جی لنک شنک کوئی نئیں ۔ میں ایک سرکاری محکمے میں معمولی سا رضاکار ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں مجھے پھوک نہ بھریں۔ مسکین سا بندہ ہوں