عبدالقیوم چوہدری صاحب اس فہرست میں غالبا 2013 کے الیکشن یا دھرنے کی وجہ سے ہیں۔ ورنہ ان کے یہاں ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
انتخابات کے وقت میں محفل کا رکن نہیں تھا۔ یہ اکثریت دھرنے کی مخالفت میں فقہ عمرانیہ کے تحائف وغیرہ ہیں۔
 
بین السطور: باقی ۱۹ محفلین منفی ریٹنگ میں واقعی نمایاں ہیں
باقیوں کو کس نے اور کس وجہ سے دی ہوں گی، وہ واضح ہے اور کچھ ریٹنگ ٹرولنگ سے بھی واقف ہوں۔ البتہ میں دھرنے کے وقت میں یہاں نہیں تھا، تو اس وقت ہونے والی دھما چوکڑی سے ناواقف ہوں۔ :)
 
باقیوں کو کس نے اور کس وجہ سے دی ہوں گی، وہ واضح ہے اور کچھ ریٹنگ ٹرولنگ سے بھی واقف ہوں۔ البتہ میں دھرنے کے وقت میں یہاں نہیں تھا، تو اس وقت ہونے والی دھما چوکڑی سے ناواقف ہوں۔ :)
آے ہائے وہ بھی کیا محفلی دور تھا۔ انھی دنوں میں جمہوری، غیر جمہوری، طالع آزماؤں کو پسند کرنے والوں اور غیر جانبدار محفلین کی باخوبی شناخت ہوئی تھی۔ کہیں وقت ملا تو آزادی مارچ نام کی اس لڑی کا مطالعہ کیجیے گا۔
 
Top