تاریخِ انسانی کے عظیم ترین جنگی واقعات میں سے ایک "آپریشن وار لارڈ" کی شروعات کو آج 74 سال ہو گئے۔

ورلڈ وار ٹو کی دو موویز دیکھنے کا اتفاق ہوا لیکن اس واقعہ کی کوریج ان دونوں میں نہیں۔
  1. Schindler's List
  2. Saving Private Ryan
نومبر 2018 میں ایک سطحی سی مووی "اور لوڈ" ریلیز ہو گی جس میں ڈی-ڈئے کے کچھ سین ہیں اور بقیہ ناتزیز کی کچھ احمقانہ سائی فائی مخلوق کی فلم بندی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان دو موویز جیسی نہیں ہو گی۔
 
یہ عذر گناہ بد تر از گناہ ہے۔ اگر روزہ نہیں رکھا تو پھر عید مناؤ اور اگر عید نہیں منانی تو پھر روزہ رکھو، یہ دونوں چیزیں بلا فصل، بغیر فاصلے کے ہیں۔ اگر یکم شوال کو عید نہیں منا رہے تو کیا مفتیان اس کا گناہ اپنے سر لے رہے ہیں، اور اگر یکم شوال نہیں ہے تو کیا تیسویں رمضان کا روزہ چھوڑنے اور چھڑوانے کا گناہ اپنے سر لے رہے ہیں۔ بقول ظفر اقبال، آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیئے۔

روزہ اس لیے نہیں رکھا کہ 29 روزوں بعدعید ہو گئی اور یکم شوال کو عید منانے کے لیے کوئی خاص انتظام ضروری تھوڑی۔:)

یہ حسن ظن تھا۔ :)
 
جب یہاں چھوٹے ملک میں اپنی حکومت ہوتے ہوئے ایک رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جاتا، تو وہاں کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔

کئی کئی رویت ہلال سے کئی کئی عید ہو جانے میں کوئی مضائقہ نہیں اگر کہ خوش دلی سے ہو۔ یوں دنیا بھر میں جا بجا عید گردش کر رہی ہوگی بمطابق رویت ہلال۔ یہ معاملہ بالکل ایک وقت پر دنیا بھر میں پانچ نمازیں پڑھنے جیسا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
 
کئی کئی رویت ہلال سے کئی کئی عید ہو جانے میں کوئی مضائقہ نہیں اگر کہ خوش دلی سے ہو۔ یوں دنیا بھر میں جا بجا عید گردش کر رہی ہوگی بمطابق رویت ہلال۔ یہ معاملہ بالکل ایک وقت پر دنیا بھر میں پانچ نمازیں پڑھنے جیسا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
میری بھی یہی رائے ہے۔
 
آج اطلاع ملی کہ ایک رشتے دار کا 25 سالہ بیٹا تیسری منزل سے جھنڈا لگاتے ہوئے گر گیا۔ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کئی کئی رویت ہلال سے کئی کئی عید ہو جانے میں کوئی مضائقہ نہیں اگر کہ خوش دلی سے ہو۔ یوں دنیا بھر میں جا بجا عید گردش کر رہی ہوگی بمطابق رویت ہلال۔ یہ معاملہ بالکل ایک وقت پر دنیا بھر میں پانچ نمازیں پڑھنے جیسا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

عید اور روزے کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن باقی مہینوں میں اکثر لوگ تقلیدِ محض سے کام چلاتے ہیں۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
کیا یہ ویب سائٹ مصدقہ اطلاعات فراہم کرتی ہے؟
بات اس ویبسائٹ کی نہیں ہے، بات اس واقعے کی ہے. اگر آپ کو اس واقعے کے ہونے پر کوئی شک و شبہ ہے تو بتائیے میں مزید حوالے دے دوں گا. اس کے علاوہ عینی شاہدین کے انٹرویو بھی موجود ہیں وہ بھی دیکھ سکتے ہیں. امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزا پر بہت دفعہ قاتلانہ حملے ہوئے ہیں اور یہ عزاداری ہم تک بہت قربانیوں کے بعد پہنچی ہے. مگر کچھ لوگ تو واقعہ کربلا ہی کو نہیں مانتے ان کا کیا کریں
 
میں تمہیں بہت برداشت کررہا ہوں ،ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے ، معاشرے میں برداشت ختم ہوگئی ہے ، قوتِ برداشت پیدا کرو ، برداشت کرنا سیکھو ۔ایسے جملے ہم روزانہ سنتے ہیں ،برداشت تو ایک منفی صفت ہے ۔برداشت نہیں بلکہ لوگوں کو ان کی کمزوریوں کے ساتھ قبول کریں۔ مان لیں کہ قدرت نے ہمیں الگ الگ ذہن کے ساتھ بنایا ہے ، یہاں سب ایک جیسا نہیں سوچ سکتے ، پسند ، ناپسند علیحدہ علیحدہ ہوں گی۔ ہر معاملے میں ہم خیالی ناممکن ہے۔ سب کو قدرت نے اپنا دماغ دیا گیا ہے۔ اللہ کرے یہ بات ہمارے دل و دماغ میں سماں جائے ۔
 
واقعی کبھی کبھی انسان ایک نا معلوم سی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہےسمجھ نہیں پاتا کہ وہ کس چیز سے نا خوش ہے ؟
اپنی زندگی سے ؟
حالات سے ؟
لوگوں سے ؟
یا پھر اپنے آپ سے ؟
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی عجیب سا خلا محسوس کرتا ہے ، ایک بے نام سی کمی گویا وہ کسی اور دنیا کا باسی ہے اور غلطی سے اس دنیا کی طرف آ نکلا ہے ، وہ جو ہر پل دوسروں کو خوش کرنے میں لگا رہتا ہے ، اس وقت خود سے ناراض سا ہونے لگتا ہے ، اس پل وہ ہر چیز سے کٹ جانا چاہتا ہے ۔خاموشی کے جنگل میں گم ہو جانا چاہتا ہے جہاں اسے خود اپنے وجود کا بھی پتہ نہ مل سکے ، تب وہ بے بس ہو کر سوائے آنسو بہانے کے کچھ نہیں کر سکتا ۔ آنسو بھی وہ جو نظر نہیں آتے پونچھے نہیں جا سکتے ۔پھر وہ ہوتا ہے اسکی ذات کی الجھنیں ہوتی ہیں اور اسکا اللہﷻ ہوتا ہے ۔ وہ جو دنیا کے سامنے ٹوٹنے سے ڈرتا ہے ، خود پہ مضبوطی کا خول چڑھائے رکھتا ہے" اس رب تعالی کے آگے ٹوٹ جاتا ہے " بکھر جاتا ہے ، کھل جاتا ہے اور وہ ذات اسے سمیٹ لیتی ہے ، خود سپردگی کا یہ عالم اسے زندگی کی حقیقت سمجھا دیتا ہے ۔
 
منفی باتیں ، تنقید یا حوصلہ شکن رویہ رکھنے والوں سے کبھی الجھ کر اپنا وقت و دماغ خراب بالکل نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسکرا کر انھیں نظرانداز کرتے آگے بڑھ جائیں ۔:)
 
غلطیوں کو درگزر کیا کرو درگزر نہیں کروگے تو محبت ختم ہو جائے گی۔ محبت ختم ہو جائے گی تو رشتے ٹوٹ جائینگے۔ جب رشتے ٹوٹ جائینگے تو فاصلے بڑھ جائینگے اور ان فاصلوں کے بڑھنے کی وجہ سے بقرعید پر کوئی گوشت نہیں بھیجے گا ، میرا کام تھا سمجھانا باقی آپ کی مرضی۔:p:LOL::D
 
Top