اکمل زیدی

محفلین
موت فنا کا پیغام نہ ہو
بیماری وبال جان اور نا پسندیدہ نہ ہو
زندگی خواہشات کی اسیر نہ ہو
زندگی کو بقا والوں سے جوڑ نا موت کو فنا نہیں بننے دیتا بلکے موت کو بھی زندگی دے دیتا ہے۔
بیماری کو گناہوں کا کفارہ سمجھ لیں تو گوارا ہو جائے گی۔
زندگی ضرورت کے لیے ہے ۔۔ خواہشات کے لیے نہیں ۔۔۔یہ نکتہ سمجھنا تیسری صورتحال میں افاقہ دے گا۔۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
انسانی فطرت اور رویوں کے بھی ان گنت رنگ ہیں۔ جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ رویے سمجھنے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں تو ایک نیا پہلو سامنے آ جاتا ہے۔ حیرانگی در حیرانگی۔
 
فاخر رضا

محفلین
زندگی کو بقا والوں سے جوڑ نا موت کو فنا نہیں بننے دیتا بلکے موت کو بھی زندگی دے دیتا ہے۔
بیماری کو گناہوں کا کفارہ سمجھ لیں تو گوارا ہو جائے گی۔
زندگی کو ضرورت کے لیے ہے ۔۔ خواہشات کے لیے نہیں ۔۔۔یہ نکتہ سمجھنا تیسری صورتحال میں افاقہ دے گا۔۔
بھائی آج فلسفیانہ موڈ میں ہیں
 
زیک

مسافر
آجکل کوشش کر رہا ہوں کہ بیٹی سائیکل پر سکول جایا کرے۔ ہائی سکول میں گیارہویں اور بارہویں کلاس کے بچوں کے لئے کافی کار پارکنگ ہے لیکن سائیکل کھڑی کرنے کی جگہ ڈھونڈے سے نہیں مل رہی۔ عجب دنیا ہے
 
ام اویس

محفلین
چیزیں عموما اپنی پیدائش کے وقت چھوٹی ہوتی ہیں پھر آہستہ آہستہ بڑہتی اور درجۂ کمال تک پہنچتی ہیں غم وہ احساس ہے جو اپنی ابتداء میں بہت بڑا ہوتا ہے پھر وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے
 
میرے خیال سے کم تو نہیں ہاں مدھم ضرور ہو جاتا ہے ۔۔۔ ؟
معذرت برائے دخل در معقولات
 
جاسمن

لائبریرین
پرسوں سے دماغ میں ایک گانا چل رہا تھا احمد رشدی اور مالا کا۔ چلو کبھی بندہ گنگنا لیتا ہے لیکن یہ کیا کہ دماغ میں سوتے جاگتے وہی چلتا رہے۔ تلاوت سے بھی فرق نہ پڑا تو آج آڈیو کے ساتھ ساتھ تلاوت کی۔
ماشاءاللہ افاقہ ہے۔
 
لاریب مرزا

ایسا ہوتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ تقریباً آٹھ دس دن پہلے ہمارے ساتھ بھی یہی صورت حال پیش آئی۔ ہم اسکول میں تھے اور صبح صبح ہی لتا منگیشکر جی کا ایک نغمہ کہیں ہمارے ذہن سے چپک گیا۔ عموماً ایسا کم ہی ہوتا ہے۔ ہم کمرا امتحان میں کھڑے تھے اور ایک طالبہ ہم سے کوئی بات کر رہی تھیں اور ہم ان کی بات بمشکل توجہ سے سن پا رہے تھے کہ ذہن میں وہی نغمہ گونج رہا تھا۔ ہم نے سوچا بھئی کیا مصیبت ہے!! البتہ ہم نے بار بار جھٹکنے کے بجائے کمپیوٹر لیب میں جا کر وہی نغمہ یو ٹیوب پہ نکالا اور سن لیا۔ اس کے بعد ہمیں پورا دن اس نغمے کا خیال نہ رہا۔ :-P
 
نغمہ سُن کے ذہن میں آڈیو چلتی رہی تھی میرے۔ ہر بندے کے لئے علاج بھی وکھرا ہوتا ہے پیاری لڑکی!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پرسوں سے دماغ میں ایک گانا چل رہا تھا احمد رشدی اور مالا کا۔ چلو کبھی بندہ گنگنا لیتا ہے لیکن یہ کیا کہ دماغ میں سوتے جاگتے وہی چلتا رہے۔ تلاوت سے بھی فرق نہ پڑا تو آج آڈیو کے ساتھ ساتھ تلاوت کی۔
ماشاءاللہ افاقہ ہے۔
میں پہلی بار یہ سمجھاکہ گانا لگا کر ساتھ ساتھ تلاوت کی۔۔۔ مگر اب سمجھ آیا کہ تلاوت کی آڈیو سنتے ہوئے تلاوت بھی کی ساتھ۔ اللہ میری کند ذہنی۔۔۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انسانی فطرت اور رویوں کے بھی ان گنت رنگ ہیں۔ جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ رویے سمجھنے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں تو ایک نیا پہلو سامنے آ جاتا ہے۔ حیرانگی در حیرانگی۔
سب کے رویے یا کسی ایک کے رویے کو؟ یا کسی ایک خاص رویے کو؟ یا کسی ایک صورتحال پر سب کی طرف سے متوقع رویے کو؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چیزیں عموما اپنی پیدائش کے وقت چھوٹی ہوتی ہیں پھر آہستہ آہستہ بڑہتی اور درجۂ کمال تک پہنچتی ہیں غم وہ احساس ہے جو اپنی ابتداء میں بہت بڑا ہوتا ہے پھر وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے
خوشی کے بارے میں کیا فرماتی ہیں آپ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سب کے رویے یا کسی ایک کے رویے کو؟ یا کسی ایک خاص رویے کو؟ یا کسی ایک صورتحال پر سب کی طرف سے متوقع رویے کو؟
میرا خیال ہے ہم اسے سب پر لاگو کر سکتے ہیں۔ کم از کم میرا مشاہدہ اور تجربہ تو یہی کہتا ہے کہ اس میں خصوصی و عمومی کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔
 
Top