میں معذرت چاہوں گا اگر میری کوئی بات آپ کو گراں گزری ہو۔ میں نے اصولی بات عرض کی تھی۔ آپ اگر ایسا محسوس کر رہی ہیں تو ضرور کوئی وجہ ہو گی، اسے متعلقہ عملے کے نوٹس میں لائیں۔
لوگوں کے درمیان معاملات سلجھانا آسان نہیں ہوتا۔ ایک گھر بطور والدین ہم اپنی اولاد کے معاملات میں کیا دو اور دو چار کی طرح انصاف کر پاتے ہیں؟ بحثیت باپ مجھے اعتراف ہے کہ بہن بھائی کے جھگڑوں کو سلجھانے کے لیے کبھی ایک کو رعایت دینا پڑتی ہے اور کبھی دوسرے کو۔ انصاف اسی طرح ہوتا کہ جس صورتِ حال میں مناسب سمجھتا ہوں کسی کو ترجیح دے دی گو اس سے باقی اولاد "وقتی" طور پر ناراض ہو گی۔ یہ مثال یہ واضح کرنے کے لیے عرض کی ہے کہ عملے کی حیثیت اور ان کے کام کافی نزاکت کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہ صرف اصولی بات ہے۔ میں کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہا۔
صدائے احتجاج بلند کرنا آپ کا حق ہے اور اس پر شنوائی عملے کا فرض۔
عرفان بھائی مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے اور یہ آپ اچھی طرح خود بھی جانتے ہیں
میں منتظمین تک بات پہنچا چکی ہوں۔ اس پر کچھ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ہے میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔ صرف ایک معاملے پر مجھے کنفرمیشن ملی ہے کہ معاملہ حل ہوا ہے۔
باقی محفل کی پالیسیوں پر مجھے نہ کبھی پہلے اعتراض تھا اور نہ اب ہے۔ میں نے گزارش ہی کی تھی لیکن دیگر اراکین کے رویے پر انتہائی حیرت ہے۔ ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو کبھی انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شامل رہے ہیں۔ میری ایک شکایت پر چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو اس طرح کا ردعمل سمجھ نہیں آیا۔ اس کا تو مطلب ہے پچھلے سال جو احتجاج کیا گیا تھا اس کی بھی کوئی بنیاد نہیں بنتی تھی۔
میں غلط ہو سکتی ہوں۔ مجھے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا شوق نہ تھا اور نہ ہے البتہ لوگوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق حالات اور نظریے بدلتے دیکھ کر کافی حیرت ہو رہی ہے۔
ہو سکتا ہے آپ کو میری باتیں سمجھ نہ آئیں لیکن میں یہاں پر بہت کچھ جانتی جو کہ آپ بہرحال نہیں جانتے ہیں۔ میں نے بہت کچھ ہنستے مسکراتے برداشت بھی کیا ہے۔ اگر کسی کو یاد نہ ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے
میری تنقید کے پیچھے پوری تاریخ ہے اور آپ کو صرف پچھلے ڈیڑھ ماہ کی کہانی معلوم ہے۔ میں بہت بار پیچھے ہٹی ہوں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو لیکن میرے ساتھ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا
میں پھر جگہ چھوڑ دوں گی میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ میرا موڈ تھا کہ اس بار میں بولوں ضرور
وہ میں نے کر دیا ہے
کم ازکم اب میں خاموش ہوں گی تو خوشی سے خاموش ہوں گی۔