جاسمن

لائبریرین
آج کل سینا، پرونا، کڑھائی، ستارے موتی ٹانکنا، گوٹے کناریاں لگانے کا کام ہو رہا ہے۔ میرے دل پسند کام۔
 

جاسمن

لائبریرین
شادی ہال میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہوتا ہے لیکن چند مردوں کی دیرینہ عادت ہوتی ہے کہ وہ بچے پکڑنے، بیوی سے بات کرنے، بچے واپس دینے وغیرہ وغیرہ کے بہانے گاہے بگاہے چکر لگاتے رہتے ہیں۔ بعض تو جم کے کھڑے/بیٹھ جاتے ہیں۔ چاہے گھر میں بچوں کو کبھی نہ اٹھایا ہو۔ یہاں بیوی سے کھانے پینے کا پوچھنے آنے والوں نے گھر میں چاہے بیوی کا جینا دوبھر کیا ہو۔
ہر بار کی کوفت اس بار بھی رہی۔ اللہ ہدایت دے۔ آمین !
 

جاسمن

لائبریرین
شادی کے گھر میں جہاں خواتین کی محفل جمی ہے، وہیں حضرتِ داغ جم کے بیٹھ جائیں گے۔ لاکھ کہتے رہیں کہ مرد حضرات اپنی الگ محفل جمائیں۔ یہاں سے چلے جائیں۔ نہ بھئی۔
پھر پڑھے لکھے لوگ بھی موبائل پکڑ کے جِس تِس کی فوٹوز/ویڈیوز بناتے رہتے ہیں۔ نہ اجازت نہ تمیز شعور۔ پھر موبائل پہ دیکھ دیکھ کے تبصرے کریں گے۔
پبلک مقامات پہ اپنی ذاتی تصاویر/ویڈیوز بناتے ہوئے چاہے دوسرے لوگ بھی پیچھے آ رہے ہوں، لوگ پرواہ نہیں کرتے۔ کوئی اجازت نہیں۔ کچھ کہہ دو تو الٹا ناراض ہونے لگتے ہیں۔
ہمیں اخلاقیات کے کورسز کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
لو بھلا میکوں کس لئے یاد کرتی ہیں۔۔۔ کہیں 13 کا پہاڑا تو نہیں سمجھ لیا نا :rolleyes:
مجھے نہیں پتہ کہ کیوں یاد کرتی ہوں یا یاد رہتی ہو۔ ایک ساتھی نے کبھی اپنے مرحوم والدین کے لیے دعا کے لیے ایک بار کہا۔۔۔ مجھے نہیں معلوم لیکن وہ مجھے اکثر ہی دعا کرتے ہوئے یاد رہتے ہیں۔ اور مجھے ہنسی بھی آتی ہے کہ صحیح ڈیوٹی تفویض کی ہے۔ حالانکہ وہ ایک کام میں عام سے ساتھی ہیں اور ہماری بالمشافہ ملاقات شاید زیادہ سے زیادہ دو بار ہوئی ہو گی۔
بس یہ بھی اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ ہم وجہ نہیں سمجھ پاتے۔
 
Top