روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
لوگ اسے سب سے زیادہ تعداد میں خرید کر پڑھتے ہیں اور اور کوئی اس کے خلاف سنجیدہ کاروائی بھی نہیں کرتا۔:)
ہاہاہاہاہا !!!یوسف بھائی ، یہ بات تو پلے بوائے میگزین پر بھی سچ بیٹھتی ہے۔ اسے بھی لوگ خرید کر ہی "دیکھتے" ہیں اور بُرا سمجھنے کے باوجود کوئی "سنجیدہ کارروائی" بھی نہیں کرتے۔:)
اسے کسی اخبار کا معیار نہیں بنایا جا سکتا۔
یہ بات تو درست ہے کہ مرچ مصالحہ خوب ہوتا ہے اس میں ، ثبوت کے طور پر اولین مراسلہ میں آپ کی طرف سے شامل کردہ خبر کافی ہے۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
ہمارے علاقہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں کافی تعداد میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔۔۔ ! اس لئے آپ اس مشاہدہ کو آٹے نمک کے برابر نہیں کہہ سکتے۔۔۔ !

اور آپ ساہیوال کے تمام شیعہ خاندانوں کو جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ گجرات، خانیوال، سرگودھا اور پورے پاکستان کے شیعہ خاندانوں کو جانتے ہیں۔ اور ایران، عراق، آزربائجان وغیرہ کے شیعہ خاندان بھی آپ کی نظر میں ہیں۔ اس کے بعد آپ پر یہ انکشاف ہوا کہ اکثر (50 فی صد سے زیادہ) شیعہ سید ہیں یا بقول آپ کے اپنے آپ کو سید کہلواتے ہیں (کیونکہ شیعہ تو کبھی سچا ہو ہی نہیں سکتا!)

اب اس بات پر میں کیا بحث کروں؟
 
یوسف-2

محفلین
کراچی کے اخبارات کی پرنٹنگ پریس میں کام کرنے والوں سے ذرا یہ معلوم کر لیں کہ امت کتنی تعداد میں چھپتا ہے اور جنگ کتنی تعداد میں۔ سرکولیش سے بڑی کریڈیبیلیٹی کسی روزنامہ کی اور کیا ہوسکتی ہے۔
ویسے میں ذاتی طور پر دہشت گردوں، ٹارگٹ کلز کو صرف اور صرف ”مجرم“ مانتا ہوں۔ ان کا کوئی مذہب، مسلک نہیں ہوتا۔ یہ خواہ ایم کیو ایم کے اندر ہوں یا اے این پی کے اندر یا امن کمیٹی کے اندر یا سپاہ محمد کے اندر یا لشکر جھنگوی کے اندر یا طالبان کے اندر۔۔۔ بے گناہوں کو قتل کرنے عوامی اجتماعات میں دھماکہ کرنے والوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا۔ خواہ یہ نام کے شیعہ ہوں یا سنی، مہاجر ہوں یا پٹھان یا کچھ اور۔ مجرم صرف مجرم ہوتا ہے۔ اس کے گناہوں کی نسبت سے کسی کمیونیٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
 
متلاشی

محفلین
لیجے جناب اسی خبر کا حوالہ نوائے وقت سے ملاحظہ ہو۔۔۔!
کراچی (خصوصی رپورٹ) شیعہ تنظیموں سے کشیدگی نے متحدہ کے ووٹ بنک پر تلوار لٹکا دی۔ امت کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 6 سیٹیں ہاتھ سے نکل سکتی ہیں۔ اعلیٰ قیادت میں کھلبلی مچ گئی۔ قائدین اشارہ کر دیں تو ایم کیو ایم کا 70 فیصد شیعہ ووٹ کٹ جائیگا، اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما سے چوری چھپے ملاقات متحدہ کے گلے پڑ گئی۔
حوالہ :۔ نوائے وقت
اب بتائیے نوائے وقت کا بھی کوئی معیار ہے یا نہیں۔۔۔۔؟
 
متلاشی

محفلین
کراچی کے اخبارات کی پرنٹنگ پریس میں کام کرنے والوں سے ذرا یہ معلوم کر لیں کہ امت کتنی تعداد میں چھپتا ہے اور جنگ کتنی تعداد میں۔ سرکولیش سے بڑی کریڈیبیلیٹی کسی روزنامہ کی اور کیا ہوسکتی ہے۔
ویسے میں ذاتی طور پر دہشت گردوں، ٹارگٹ کلز کو صرف اور صرف ”مجرم“ مانتا ہوں۔ ان کا کوئی مذہب، مسلک نہیں ہوتا۔ یہ خواہ ایم کیو ایم کے اندر ہوں یا اے این پی کے اندر یا امن کمیٹی کے اندر یا سپاہ محمد کے اندر یا لشکر جھنگوی کے اندر یا طالبان کے اندر۔۔۔ بے گناہوں کو قتل کرنے عوامی اجتماعات میں دھماکہ کرنے والوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا۔ خواہ یہ نام کے شیعہ ہوں یا سنی، مہاجر ہوں یا پٹھان یا کچھ اور۔ مجرم صرف مجرم ہوتا ہے۔ اس کے گناہوں کی نسبت سے کسی کمیونیٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
100 فی صد متفق۔۔۔۔!
 
یوسف-2

محفلین
ہاہاہاہاہا !!!یوسف بھائی ، یہ بات تو پلے بوائے میگزین پر بھی سچ بیٹھتی ہے۔ اسے بھی لوگ خرید کر ہی "دیکھتے" ہیں اور بُرا سمجھنے کے باوجود کوئی "سنجیدہ کارروائی" بھی نہیں کرتے۔:)
اسے کسی اخبار کا معیار نہیں بنایا جا سکتا۔
یہ بات تو درست ہے کہ مرچ مصالحہ خوب ہوتا ہے اس میں ، ثبوت کے طور پر اولین مراسلہ میں آپ کی طرف سے شامل کردہ خبر کافی ہے۔:)
ساجد بھائی ! ”مدیر اعلیٰ“ بننے کے باوجود:p اگرآپ کو ”میگزین“ اور ”نیوز روزنامہ“ کا فرق ہی نہیں معلوم تو پھر آپ سے کیا بات کی جائے۔:eek:
 
حسان خان

لائبریرین
لیجے جناب اسی خبر کا حوالہ نوائے وقت سے ملاحظہ ہو۔۔۔ !
کراچی (خصوصی رپورٹ) شیعہ تنظیموں سے کشیدگی نے متحدہ کے ووٹ بنک پر تلوار لٹکا دی۔ امت کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 6 سیٹیں ہاتھ سے نکل سکتی ہیں۔ اعلیٰ قیادت میں کھلبلی مچ گئی۔ قائدین اشارہ کر دیں تو ایم کیو ایم کا 70 فیصد شیعہ ووٹ کٹ جائیگا، اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما سے چوری چھپے ملاقات متحدہ کے گلے پڑ گئی۔
حوالہ :۔ نوائے وقت
اب بتائیے نوائے وقت کا بھی کوئی معیار ہے یا نہیں۔۔۔ ۔؟

اب اس خبر کا امت کی مصالحہ لگی خبر سے تقابل کیجیے جہاں ساری 'اندر' کی خفیہ باتیں اور دہشت گردوں کے نام مع اُن کی پچھلی تاریخ کے الہامی ذرائع کے طفیل افشا کی جا رہی ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
اب اس خبر کا امت کی مصالحہ لگی خبر سے مقابلہ کیجیے جہاں ساری 'اندر' کی خفیہ باتیں اور دہشت گردوں کے نام مع اُن کی پچھلی تاریخ کے الہامی ذرائع کے طفیل افشا کی جا رہی ہیں۔
محترم ہر اخبار کے اپنے سورسز ہوتے ہیں۔۔۔ ! اور پھر مزے کی بات یہ ہے نوائے وقت جیسے مستند اخبار نے بھی اس خبر کے لئے امت کے ذرائع کا حوالہ دیا ہے ۔۔۔! اب اگر امت آپ کے بقول اتنا گھسا پٹا اخبار ہے تو نوائے وقت جیسے مستند اخبار کو ایسے فضول اور گھٹیا اخبار کا حوالہ دے کر اپنی کریڈیبلیلٹی لوز کرنے کی کیا آخر کیا ضرورت تھی؟
اور اس سے امت اخبار کے خلاف پروپگینڈہ کے بے بنیاد ہونے کا ثبوت بھی ملتا ہے ۔۔!
 
حسان خان

لائبریرین
محترم ہر اخبار کے اپنے سورسز ہوتے ہیں۔۔۔ ! اور پھر مزے کی بات یہ ہے نوائے وقت جیسے مستند اخبار نے بھی اس خبر کے لئے امت کے ذرائع کا حوالہ دیا ہے ۔۔۔ ! اب اگر امت آپ کے بقول اتنا گھسا پٹا اخبار ہے تو نوائے وقت جیسے مستند اخبار کو ایسے فضول اور گھٹیا اخبار کا حوال دے کر اپنی کریڈیبلیلٹی لوز کرنے کی کیا آخر کیا ضرورت تھی؟
اگر نوائے وقت کو خبر کی اشاعت کے لیے امت جیسے گھٹیا اخبار کو ذریعہ بنانا پڑ رہا ہے تو نوائے وقت کا اپنا معیار بھی کم پست نہیں ہے۔

خیر کم سے کم وہ اتنے عقلمند تو ہیں کہ اُنہوں نے بھی امت کے مصالحے سے اپنے اخبار کو محفوظ رکھنا مناسب سمجھا، اور صرف سہ سطری خبر پیش کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس محفل پر اگر اُمت اخبار کی درگت بنائی جاتی ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ قومی رائے ہو گئی۔
 
حسان خان

لائبریرین
اس محفل پر اگر اُمت اخبار کی درگت بنائی جاتی ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ قومی رائے ہو گئی۔
ہاں، لیکن اگر دو چار محفلین امت کے باقاعدہ قاری ہیں تو اس سے یہ بات بھی ثابت نہیں ہوتی کہ امت پاکستان کا سب سے موقر اور سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔ ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے گھٹیا ترین اخباروں میں امت سب سے زیادہ مشہور اور پڑھا جانے والا اخبار ہو سکتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
اگر نوائے وقت کو خبر کی اشاعت کے لیے امت جیسے گھٹیا اخبار کو ذریعہ بنانا پڑ رہا ہے تو نوائے وقت کا اپنا معیار بھی کم پست نہیں ہے۔

خیر کم سے کم وہ اتنے عقلمند تو ہیں کہ اُنہوں نے بھی امت کے مصالحے سے اپنے اخبار کو محفوظ رکھنا مناسب سمجھا، اور صرف سہ سطری خبر پیش کی۔
چلو جناب صرف اتنا ہی عرض کر دیں کہ آپ کے خیال میں سب سے اچھا اخبار کونسا ہے ؟ تاکہ آئندہ ہم حوالہ جات کے لئے اسی کو ماخذ بنائیں۔۔؟
 
حسان خان

لائبریرین
چلو جناب صرف اتنا ہی عرض کر دیں کہ آپ کے خیال میں سب سے اچھا اخبار کونسا ہے ؟ تاکہ آئندہ ہم حوالہ جات کے لئے اسی کو ماخذ بنائیں۔۔؟

ملکی اخبارات میں ڈان، جنگ، ایکسپریس وغیرہ موقر اخبارات مانے جاتے ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
چلیں جی اب نوائے وقت بھی پست معیار کا اخبار ہو گیا۔
اصل میں شمشاد بھائی ۔۔۔ اب ان بچارے بے بنیاد پروپگینڈہ کرنے والوں کے پاس اس کے سوا کوئی اور جواب بچا ہی نہ تھا۔۔۔! مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق مجبورا یہی کہنا پڑا۔۔۔!
 
حسان خان

لائبریرین
ویسے اگر میں ان اخبارات میں سے کہیں سے امت اخبار کا کوئی حوالہ نکال دوں۔۔۔ تو پھر کہیں ان کا معیار ختم تو نہ ہو جائے گا۔۔۔ ۔؟
ڈان جیسا اخبار امت سے حوالے دینے کا کبھی سوچے گا بھی نہیں۔ جنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر وہاں امت کا حوالہ ہوا تو جنگ کی وقعت ضرور میری نظروں میں گر جائے گی۔
 
اس کا ثبوت یہ ہے کہ محترم ۔۔۔ کہ میری خود کافی شیعہ حضرات سے ملاقات اور دوستی بھی رہی ہے ۔۔۔ اور وہ خود کو سید ہی کہلاتے ہیں۔۔۔ یہ میراذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے ۔۔۔ !
آپ کو معلوم ہے سّید کس کو کہتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top