روزے کی حالت میں غلطی سے کیا کھایا، پیا؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
پودے وغیرہ دیکھتے ہوئے جب سبزیوں کی کیاری کی طرف گئی تو مٹر کے چھوٹے سے پودے میں تین پھلیاں لگی تھیں۔ جن میں سے دو بھری ہوئی تھیں۔ دونوں توڑیں۔ دونوں میں سے مٹر نکال کے کھائے۔ جب کھا لیے تو یاد آیا۔ :)
اماں کہتی ہیں یہ اللہ کی طرف سے مہمان نوازی ہوتی ہے۔ ٹوکنا نہیں چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
نیکو کاروں کی ہوتی رہتی ہے۔۔۔۔ ہم ایسوں کی نہیں ہوتی کبھی بھی۔۔۔
اللہ سب ہی کا ربّ ہے۔
جب ہم عمرے پہ جا رہے تھے تو بہت سےلوگوں سے تربیتی نشستیں کیں۔ ہمارے ایک عزیز عالم ہیں۔ وہ اکثر عمرے پہ جاتے رہتے ہیں ۔ کہنے لگے کہ اوپر طواف کریں گی تو لمبا ہوگا اور ثواب زیادہ ملے گا۔
میں نے کہا کہ میں تو قریب قریب ہو کے نہ صرف یہ کہ چھوٹا طواف کروں گی بلکہ ثواب بھی زیادہ لوں گی۔ اور مجھے اللہ پہ یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا ہو گا۔
 
بے شک۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
لیں جی ایمی کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ افطار سے چند منٹ پہلے جب ہم باورچی خانے میں کام کر رہے تھے تو اس نے گلاس میں جوس ڈال کے پاس رکھا ہوا تھا۔ باتیں کرتے، کڑاہی میں کچھ تلتے اس نے ایک گھونٹ لے لیا۔ میں ہنس پڑی۔ جناب! آپ کی خواہش پوری ہوئی۔
مما کچھ ہو گا تو نہیں؟ روزہ تو نہیں ٹوٹ گیا؟
 
میرے دوست کے گھرایک رات سحری سے دو گھنٹے پہلےلینڈلائن فون کی گھنٹی کافی دیر بجتی رہی۔ اس کی بیوی جو گہری نیند سوئی ہوئی تھی ہڑبڑا کراٹھی اور فون اٹھایا۔ پڑوسن کا فون تھا۔ دونوں کے باورچی خانے آمنے سامنے ہیں۔ پڑوسن نے کہا کہ آپ کی لائیٹ بند تھی ۔میں نے سوچا کہ آپ کی سحری نہ رہ جائے اس لیےمیں نے آپ کو جگانے کے لیے فون کیا ہے ۔
ہوا یہ تھاکہ پڑوسن اچانک جاگی تو کلاک پر نظر پڑی نیند کا خمار شاید ابھی باقی تھا اسے لگا کہ سحری کا وقت نکلا جارہاہے ۔شایدموبائل کا الارم کسی وجہ سے نہیں بجا۔ حالانکہ سحری میں ابھی دو گھنٹے باقی تھے۔
بہر حال پڑوسیوں کا خیال رکھنا اچھا لگا۔
 
Top