Abbas Swabian
محفلین
روز جینے کا ارادہ کرکے
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
ہماری طرف سے تو صاحب بہت داد کہ قوم کا عمومی رویہ آپ نے اچھا نظم کیاجینے کا ارادہ ایک اچھی بات۔ مرنے کی دعا تو بد دعا
وزن کے اعتبار سے تو درست ہے، تاہم عقلی اعتبار سے ہمیں ٹھیک نہیں لگتا۔
زندگی ایک نعمت ہے۔ جینے کا ارادہ ایک اچھی بات۔ مرنے کی دعا تو بد دعا ہوئی اور اگر یہ شعری اعتبار سے (ذہنی کیفیت یا دلی رجحان کی بناء پر) درست معلوم ہوا ہو تو اس کا سبب درج نہیں۔
مطالعہ خوب جاری رکھیے ساتھ ساتھ ۔ شعر موزوں ہے یہ اچھا شگون ہے فی الحال تو۔
ہماری طرف سے تو صاحب بہت داد کہ قوم کا عمومی رویہ آپ نے اچھا نظم کیا
ایسے کاہل ہیں کہ مرنے کے لئے بھی اللہ کا انتظار کرتے ہیں حالانکہ اگر محنت پر کمر کس لی جائے تو بیسیوں اور طریقے رائج ہیں
محفل پر اناؤنس کردیں تو اجتماعی دعا ہو جائے گی۔
تفنن برطرف۔ شعر ٹھیک ہے فنی اور عقلی دونوں اعتبار سے۔ گو کہ میرے مسلک کا نہیں۔
یہ مطلب کے لیے قاری کو آپ کی طرف رجوع کرنا ضروری ہوجائے گا۔خود سے مراد نفس اور نفسانی خواہشات ہیں۔
یہ مطلب کے لیے قاری کو آپ کی طرف رجوع کرنا ضروری ہوجائے گا۔
یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔ عجیب سا شعر ہے۔روز جینے کا ارادہ کرکے
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
یہ مطلب کے لیے قاری کو آپ کی طرف رجوع کرنا ضروری ہوجائے گا۔
محترمہ، شاعر کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے تبصرہ کریں۔یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔ عجیب سا شعر ہے۔
انا للہ۔۔۔۔میں نے اس شعر پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا جس میں معاصر نقادوں کی دوستی نبھانے کی روش کا ذکر تھا اور شعر کے معنی ایک وسیع کینویس میں بیان کرنے کے نام پر قاری کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے اس کی تفصیل بیان کی تھی مثال اس شعر کی لے کر یہی معنی بیان کئے تھے جو اب فاضل شاعر نے بتائے ہیں
جواب ارسال کریں پر کلک کرتے ہی بجلی چلی گئی اور سب محنت رائیگاں
کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہی مجھے۔ اگر بورا لگا تو معاف کر دیں۔محترمہ، شاعر کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے تبصرہ کریں۔
میرا مطلب ہے ذرا نرم لہجے میں
بھائی جان میں فاضل شاعر نہیں ہوں۔ اور ہمت کا پہاڑ ہوں میں۔میں نے اس شعر پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا جس میں معاصر نقادوں کی دوستی نبھانے کی روش کا ذکر تھا اور شعر کے معنی ایک وسیع کینویس میں بیان کرنے کے نام پر قاری کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے اس کی تفصیل بیان کی تھی مثال اس شعر کی لے کر یہی معنی بیان کئے تھے جو اب فاضل شاعر نے بتائے ہیں
جواب ارسال کریں پر کلک کرتے ہی بجلی چلی گئی اور سب محنت رائیگاں
یہ تو اپ کسر نفسی کا مظاہرہ فرما رہے ہیںبھائی جان میں فاضل شاعر نہیں ہوں
اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہےاور ہمت کا پہاڑ ہوں میں
محترمہ، شاعر کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے تبصرہ کریں۔
میرا مطلب ہے ذرا نرم لہجے میں
یہ تو اپ کسر نفسی کا مظاہرہ فرما رہے ہیں
اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے
جاری رکھئے
مولا ترقی دے
روز جینے کا ارادہ کرکے
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
۔۔۔۔
ایک طرف جینے کا ارادہ ہے، دوسری طرف مرنے کی دعا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف محسوس ہوتے ہیں۔ نفسانی خواہشات اس سے مراد لی جائیں یا نہیں، یہ فیصلہ قاری پر چھوڑنا پڑے گا اور شعر میں نفسانی خواہشات کی طرف اشارہ ہے، اس بات کا دفاع شعر نہیں کرسکتا، جہاں تک ہمیں محسوس ہوا۔