روز جینے کا ارادہ کرکے (برائے اصلاح)

شاہد شاہنواز

لائبریرین
وزن کے اعتبار سے تو درست ہے، تاہم عقلی اعتبار سے ہمیں ٹھیک نہیں لگتا۔
زندگی ایک نعمت ہے۔ جینے کا ارادہ ایک اچھی بات۔ مرنے کی دعا تو بد دعا ہوئی اور اگر یہ شعری اعتبار سے (ذہنی کیفیت یا دلی رجحان کی بناء پر) درست معلوم ہوا ہو تو اس کا سبب درج نہیں۔
 
عباد اللہ

محفلین
جینے کا ارادہ ایک اچھی بات۔ مرنے کی دعا تو بد دعا
ہماری طرف سے تو صاحب بہت داد کہ قوم کا عمومی رویہ آپ نے اچھا نظم کیا
ایسے کاہل ہیں کہ مرنے کے لئے بھی اللہ کا انتظار کرتے ہیں حالانکہ اگر محنت پر کمر کس لی جائے تو بیسیوں اور طریقے رائج ہیں:)
 
شکیب

محفلین
محفل پر اناؤنس کردیں تو اجتماعی دعا ہو جائے گی۔ :)
تفنن برطرف۔ شعر ٹھیک ہے فنی اور عقلی دونوں اعتبار سے۔ گو کہ میرے مسلک کا نہیں۔
 
Abbas Swabian

محفلین
اصل جینا یہ ہے کہ انسان کا روح ذکر خدا سے زندہ ہو اور جینے سے مراد یہ زندگی ہے۔ اور خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں میں خود سے مراد نفس اور نفسانی خواہشات ہیں۔
وزن کے اعتبار سے تو درست ہے، تاہم عقلی اعتبار سے ہمیں ٹھیک نہیں لگتا۔
زندگی ایک نعمت ہے۔ جینے کا ارادہ ایک اچھی بات۔ مرنے کی دعا تو بد دعا ہوئی اور اگر یہ شعری اعتبار سے (ذہنی کیفیت یا دلی رجحان کی بناء پر) درست معلوم ہوا ہو تو اس کا سبب درج نہیں۔

مطالعہ خوب جاری رکھیے ساتھ ساتھ ۔ شعر موزوں ہے یہ اچھا شگون ہے فی الحال تو۔

ہماری طرف سے تو صاحب بہت داد کہ قوم کا عمومی رویہ آپ نے اچھا نظم کیا
ایسے کاہل ہیں کہ مرنے کے لئے بھی اللہ کا انتظار کرتے ہیں حالانکہ اگر محنت پر کمر کس لی جائے تو بیسیوں اور طریقے رائج ہیں:)

محفل پر اناؤنس کردیں تو اجتماعی دعا ہو جائے گی۔ :)
تفنن برطرف۔ شعر ٹھیک ہے فنی اور عقلی دونوں اعتبار سے۔ گو کہ میرے مسلک کا نہیں۔
 
عباد اللہ

محفلین
میں نے اس شعر پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا جس میں معاصر نقادوں کی دوستی نبھانے کی روش کا ذکر تھا اور شعر کے معنی ایک وسیع کینویس میں بیان کرنے کے نام پر قاری کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے اس کی تفصیل بیان کی تھی مثال اس شعر کی لے کر یہی معنی بیان کئے تھے جو اب فاضل شاعر نے بتائے ہیں
جواب ارسال کریں پر کلک کرتے ہی بجلی چلی گئی اور سب محنت رائیگاں:)
یہ مطلب کے لیے قاری کو آپ کی طرف رجوع کرنا ضروری ہوجائے گا۔
 
شکیب

محفلین
میں نے اس شعر پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا جس میں معاصر نقادوں کی دوستی نبھانے کی روش کا ذکر تھا اور شعر کے معنی ایک وسیع کینویس میں بیان کرنے کے نام پر قاری کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے اس کی تفصیل بیان کی تھی مثال اس شعر کی لے کر یہی معنی بیان کئے تھے جو اب فاضل شاعر نے بتائے ہیں
جواب ارسال کریں پر کلک کرتے ہی بجلی چلی گئی اور سب محنت رائیگاں:)
انا للہ۔۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
روز جینے کا ارادہ کرکے​
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
۔۔۔۔
ایک طرف جینے کا ارادہ ہے، دوسری طرف مرنے کی دعا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف محسوس ہوتے ہیں۔ نفسانی خواہشات اس سے مراد لی جائیں یا نہیں، یہ فیصلہ قاری پر چھوڑنا پڑے گا اور شعر میں نفسانی خواہشات کی طرف اشارہ ہے، اس بات کا دفاع شعر نہیں کرسکتا، جہاں تک ہمیں محسوس ہوا۔​
 
Abbas Swabian

محفلین
میں نے اس شعر پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا جس میں معاصر نقادوں کی دوستی نبھانے کی روش کا ذکر تھا اور شعر کے معنی ایک وسیع کینویس میں بیان کرنے کے نام پر قاری کے ساتھ جو مذاق کیا جاتا ہے اس کی تفصیل بیان کی تھی مثال اس شعر کی لے کر یہی معنی بیان کئے تھے جو اب فاضل شاعر نے بتائے ہیں
جواب ارسال کریں پر کلک کرتے ہی بجلی چلی گئی اور سب محنت رائیگاں:)
بھائی جان میں فاضل شاعر نہیں ہوں۔ اور ہمت کا پہاڑ ہوں میں۔
 
Abbas Swabian

محفلین
بھائی جذبات کا خیال وہ رکھتے ہیں جس میں احساس ہو۔ ویسے عبیر خان کے الفاظ مجھے براے نہیں لگے کیوں کہ اس کے مطلب کی خبر نہیں۔
محترمہ، شاعر کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے تبصرہ کریں۔
میرا مطلب ہے ذرا نرم لہجے میں
 
Abbas Swabian

محفلین
بھائی جان آپکے تنقید سے متفق ہوں۔ یقینا شعر میں خرابی ہوگی اور اس لیے تو میں یہاں آتا ہوں تا کہ اصلاح ہو جائے۔
روز جینے کا ارادہ کرکے

Top