روز مرہ کے معمولات

زین

لائبریرین
بالکل یہ تو ٹھیک بات ہے ۔۔ راس آنی بھی نہیں چاہیے تو کب لے رہے ہو "ایکشن " جنھوں نے ہمارے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی ہے اور آپ کی شرافت پر شک کیا ہے ؟ اور جناب اچھے ذہن کے ساتھ اچھی صحت بھی چاہیے بلکہ صحت کا عمل دخل زیادہ ہے۔۔ اس کی مثال ہمارا بھائی ہے ۔۔
وسلام
اجی وہ "لوگ" تو غائب ہی ہوگئے ہیں۔

جناب جب دماغ ہوگا تو ہی صحت کا خیال رکھا جائے گا لیکن جب دماغ ہی نہ ہو ...............
 
تعبیر

محفلین
آج کل ذرا "مصروفیت" ہے ویسے بھی خاصے دھاگے شروع کر چکا ہوں ۔۔ یہ ذرا تفصیلی کام ہے کہ اس میں پوری محفل کا چکر لگانا پڑے گا ۔۔

وسلام

ارے بابا آپ شروع تو کریں آگے ہم ہیں نا سنبھالنے والے
اس میں زین بھی ساتھ دینگے اور شمشاد جی بھی اور میں تالیاں بجایا کرونگی ٹھیک ہے نا :hatoff:
 
طالوت

محفلین
ویسے مبارک ہو طالوت کہ آپ ہرے ہو گئے ۔ ایک معصوم فہیم ہی رہ گیا ہے :(
ویسے ہم سے کیا راز داری :(
چلیں رازداری نہ سہی پردے داری سمجھ لیں، اور ناقابل یقین بھی تو :)
ارے بابا آپ شروع تو کریں آگے ہم ہیں نا سنبھالنے والے
اس میں زین بھی ساتھ دینگے اور شمشاد جی بھی اور میں تالیاں بجایا کرونگی ٹھیک ہے نا :hatoff:
تالیاں بجانے والوں کو سب سے آخری کرسی ملتی ہے ۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
چلیں رازداری نہ سہی پردے داری سمجھ لیں، اور ناقابل یقین بھی تو :)

تالیاں بجانے والوں کو سب سے آخری کرسی ملتی ہے ۔۔
وسلام

اب بتائیں بھی یہ پردہ داری اور ناقل یقین بات

شرارتیں کرنے کا مزہ اور موقع بھی تو آخری کرسی پر ہی ملتا ہے نا :hatoff:
 
زیک

مسافر
روزمرہ کے تو نہیں مگر آجکل چھٹیوں کے خاص معمولات ہیں۔ بیٹی کو سکول سے چھٹیاں ہیں تو روز کا اس کے ساتھ کچھ پلان بنا رکھا ہے۔ ویسے بھی آجکل کافی کچھ کرنے کو ہوتا ہے۔ اور کچھ نہیں تو کرسمس لائٹس ہی کافی دیکھنے کی چیز ہیں۔
 
طالوت

محفلین
شرارتیں کرنے کا مزہ اور موقع بھی تو آخری کرسی پر ہی ملتا ہے نا :hatoff:
بالکل درست بات۔۔ ہم پانچ لڑکوں کا نہم جماعت میں گروپ تھا جس کا نام ہم نے پٹخاہ گروپ رکھا تھا:blush: اور پانچوں ایک ہی قطار میں بیٹھتے تھے ، آخری دو کا کام ہی جماعت کو اوپر نیچے کرنا تھا۔۔ مگر مزے کی بات کہ وہ دو آخری ہم بقیہ تینوں سے پڑھنے میں اچھے تھے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
نویں جماعت سے لیکر بارھویں جماعت تک کا زمانہ اسکول / کالج میں بہت ہی زبردست زمانہ ہوتا ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
شرارتیں کرنے کا مزہ اور موقع بھی تو آخری کرسی پر ہی ملتا ہے نا :hatoff:

سب سے آگے کی کرسیوں پر بیٹھ کر بھی شرارتیں کی جا سکتی ہیں تعبیر۔۔۔۔ :):)
ابھی گریجویشن کی کلاس میں ہم پانچ لڑکیوں کا گروپ تھا جو سب سے اگلی قطار میں بیٹھتے تھے۔۔۔ اور کلاس میں سب سے زیادہ شرارتیں کرتے تھے۔۔۔۔
ٹیچرز عموماً پچھلی قطاروں پر نظر رکھتے ہیں اس لئے ہم لیکچر کے دوران شرارتیں کرتے کبھی پکڑے نہیں گئے۔۔۔۔۔ :hatoff:
ہاں لڑکے خاصے نالاں رہتے تھے ہم سے جو سب سے آخری قطاروں میں ہوا کرتے تھے۔۔۔ ان کا شکوہ تھا کہ ہم ساری کلاس کو ڈسٹرب کرکے رکھتے ہیں۔۔۔۔ :blush::blush:
سب سے مزے کی بات یہ کہ انسٹیٹیوٹ میں پہلی تین پوزیشنز ہمارے گروپ سے آئی تھیں۔۔۔۔ :grin::grin::hatoff:
 
ہائے مجھے بھی اسکول اور کالج یاد دلا دیا :(

ویسے کیا خیال ہے ایک ٹاپک ہونا چاہیے نا اس دور پر :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل ہونا چاہیے۔ ایسا کون ہو گا جس نے اسکول / کالج کے زمانے میں شرارتیں نہ کی ہوں گی۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
کاش کہ میں بھی سکول جاتا ۔۔ پہلے پرائمری پھر مڈل پھر ہائی سکول
پھر کالچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
اب سوائے لفظ کاش کہ کیا ممکن ہے ۔؟؟/۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
کاش کہ میں بھی سکول جاتا ۔۔ پہلے پرائمری پھر مڈل پھر ہائی سکول
پھر کالچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
اب سوائے لفظ کاش کہ کیا ممکن ہے ۔؟؟/۔
نایاب

وعلیکم السلام

آپ مذاق کر رہے ہیں :confused: :confused: :confused:

میں نے آپ کو انگلش اور اردو دونوں زبانیں لکھتے دیکھا ہے
وہ کیسے :eek:

ہے ایک خاتون کہ نام جس کا تعبیر ہے وہی کر دے، اس میں کیا مشکل ہے۔

:laugh: :laugh: :laugh:

ایک تو طفری بھی غائب ہیں ورنہ بچپن والا ٹاپک بھی ذہن میں تھا اور میں نے اس سوچ مین ابھی تک پوسٹ نہیں کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ظفری کریں

انتظار کرتے ہیں دیکھیں جیا کیا کہتی ہے ورنہ مجھے سوچنے دیں کچھ اچھا سا پھر پوسٹ کرونگی وہ ٹاپک
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری کی شرارتیں تو پہلے ہی بہت ہیں جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ شگفتہ آپ نے ایک دفعہ پوچھا تھا ناں۔ تو آپ بھی پڑھ لیں۔
 
تعبیر

محفلین
ہائیں جیا آپ نے تو یہ بات مجھ پر ہی ڈال دی جبکہ میں سوچ رہی تھی کہ آپ زیادہ اچھا لکھیں گی یہ ٹاپک

شمشاد جی شکریہ

مرا آئے گا یہ پڑھ کر
ارے اسے کلک کرنے پر پتہ لگا کہ یہ ٹاپک تو میرا پڑھا ہوا ہے بلکہ میں نے بھی وہاں اپنے کارنامے بیان کیے ہیں

آہ کچھ اور بھی یاد آ گیا
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

آپ مذاق کر رہے ہیں :confused: :confused: :confused:

میں نے آپ کو انگلش اور اردو دونوں زبانیں لکھتے دیکھا ہے
وہ کیسے :eek:

:laugh: :laugh: :laugh:

ایک تو طفری بھی غائب ہیں ورنہ بچپن والا ٹاپک بھی ذہن میں تھا اور میں نے اس سوچ مین ابھی تک پوسٹ نہیں کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ظفری کریں

انتظار کرتے ہیں دیکھیں جیا کیا کہتی ہے ورنہ مجھے سوچنے دیں کچھ اچھا سا پھر پوسٹ کرونگی وہ ٹاپک

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
میں نے مذاق نہیں کیا ۔
یہ حقیقت ہے کہ تیسری کلاس کے بعد کسی تعلیمی درسگاہ کو دستیاب نہ ہونے دیا نایاب کو ،
سرزمین پنجاب تھی اور سید سرکار کی سیڑھی پر سوار میں ۔
آوارہ گردی میں وقت ضائع کر دیا ۔
یہ جو مجھے پڑھا لکھا سمجھا جاتا ہے ۔
یہ سب صرف میرے رب کریم کا مجھ پر فضل ہے ۔
اورپھر یہ سب آپ جیسی محترم ہستیوں کو دیکھ کر سیکھا ہے ۔
اللہ سدا خوش و آباد رکھے آپ کو آمین
نایاب
 
Top